جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سنہاکی نئے تشکیل شدہ شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ میٹنگ کی صدارت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-13
in اہم ترین
A A
’پنچایتی ممبران دیہی تعمیرو ترقی کی بنیاد‘

Monaj Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

جموں//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج یہاں راج بھون میں نئے تشکیل شدہ شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کی میٹنگ کی صدارت کی۔
سنہا‘ جو شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈکے چیئرمین بھی ہیں‘ نے تشکیل نو بورڈ کے اراکین کا خیرمقدم کرتے ہوئے، سابق اراکین کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی اور ان کے عزم اور قابل قدر شراکت کی ستائش کی۔
دورانِ میٹنگ بورڈ نے عقیدت مندوں کی یاترا کو بغیر کسی پریشانی کے بنانے کیلئے سہولیات سے متعلق مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں منظوری دی۔
شرائن بورڈ کے نئے ممبران نے یاتریوں پر مرکوز سہولیات کو ترقی دینے اور مسلسل اَپ گریڈ کرنے کیلئے اَپنی قیمتی تجاویز دیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سکائی واک ‘ نیا دُرگا بھون‘ سپریچوول تھیم پارک اور آر ایف آئی ڈی ٹیگ جیسی خدمات کو ایک مقررہ وقت کے اَندر تخلیق کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
سنہا نے کہا کہ ہندوستان اور بیرون ملک سے پوتر شرائین پرآنے والے عقیدت مندوں کی تعداد مسلسل ریکارڈ توڑ رہی ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ نئی سہولیات اور اَپ گریڈیشن کے کام اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ دنیا بھر کے یاتریوںکو جدید ترین سہولیات تک رَسائی حاصل ہو اور مقامی معیشت اور یاترا کے درمیان رابطہ مزید مضبوط ہو۔
لیفٹیننٹ گورنر نے شرائن بورڈ کے جاری پروجیکٹوں کا جائزہ لیتے ہوئے دُرگا بھون سمیت جاری پروجیکٹوں کی تکمیل کیلئے ٹائم لائن پر عمل کرنے کی ہدایت دی۔
بھون میں بھیڑ بھاڑ اور رَش سے بچنے کے مقصدسے یاتریوں کے کراس کراسنگ کی وجہ سے‘ یہ فیصلہ لیا گیا کہ ’یاترا قطار کا انتظام (سکائی واک)‘ جیسے اقدامات کے ذریعے کثیر جہتی فلوکو لاگو کیا جائے گا جس کی تخمینہ لاگت ۸۹ء۹ کروڑ روپے ہوگی۔ سی پی ڈبلیو ڈی سے انجام پانے والے پروجیکٹ کی کل لمبائی تقریباً ۱۶۰سے۱۷۰ میٹر اور دو ریسکیو ایریاز کے ساتھ۵ء۲ میٹر کی چوڑائی ہوگی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کٹرا یا اس کے آس پاس ایک سپریچوول تھیم پارک تیار کرنے کے بارے میں بات چیت کے دوران کہا کہ اس طرح کی سہولت ہونے سے یاتریوں کے قیام کو طول ملے گا جس سے شہر کی معیشت کو تقویت ملے گی۔ بورڈ نے سی ای او سے کہا کہ تھیم پارک کے جلد آغاز کے لئے تیزی سے اِقدامات کریں۔
میٹنگ میں ایس ایم وی ڈی این ایس ہسپتال ، ایس ایم وی ڈی کالج آف نرسنگ، ایس ایم وی ڈی گروکل اور ایس ایم وی ڈی سپورٹس کمپلیکس اداروں کا ایک مختصر جائزہ پیش کیا گیا ۔ بورڈ نے بڑے پیمانے پر عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اِن اداروں کے اِنتظامی اقدامات اور کام کاج پر گہرے اطمینان کا اِظہار کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِس بات پر زور دیا کہ اِن اداروں کو خود کفیل بنانے کے لئے اِقدامات کئے جانے چاہئیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ایس ایم وِی ڈی گروکل میں نصاب کو جے کے بی او ایس اِی اور دیگر متعلقہ اِداروں کے ذریعے دوسرے تعلیمی کورسوں کے مساوی طور پر تسلیم کرنے کے سلسلے میں مناسب کارروائی کرنے کو کہا تاکہ پاس آئوٹ ہونے والوں کے بہتر نتائج اور ملازمت کی سہولیت حاصل کی جاسکے۔
سنہا نے سی ای او سے کہا کہ رجسٹرڈ کھلاڑیوں کو ہیلتھ انشورنس سکیم کے دائرے میں لایا جائے اور نوجوانوں میں کھیلوں کے ڈسپلن کو فروغ دینے پر زور دیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دن کے درجہ حرارت میں کمی ہونے کی توقع:محکمہ موسمیات

Next Post

’عارضی ملازمین کی مستقلی مودی کی ترجیحات میں شامل ہونی چاہئے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
’عارضی ملازمین کی مستقلی مودی کی ترجیحات میں شامل ہونی چاہئے‘

’عارضی ملازمین کی مستقلی مودی کی ترجیحات میں شامل ہونی چاہئے‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.