منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

370 کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر واپس اپنی گنگا جمنی تہذیب کی طرف لوٹ رہا ہے :شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-22
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ہماری سرحدوں سے چھیڑنے کی قیمت چکانی پڑیگی:شاہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

نئی دہلی/ 22 مارچ
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کو جموں کشمیر کے کرناہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ماتا شاردا دیوی کے مندر کا ای-افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی مرکز کے زیر انتظام علاقے کو اس کی پرانی روایات، ثقافت اور’گنگا جمنا تہذیب کی طرف واپس لے جا رہی ہے“۔
شاہ نے کہا کہ مندر کا افتتاح نئی صبح کا آغاز اور شاردا ثقافت کو زندہ کرنے کی جستجو ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا ”ماتا شاردا مندر کو ہمارے نئے سال کے مبارک موقع پر عقیدت مندوں کے لیے کھولا جا رہا ہے۔ یہ ملک بھر کے عقیدت مندوں کے لیے نیک شگون ہے۔ ماتا شاردا کا آشیرواد اب آنے والی صدیوں تک پورے ملک پر رہے گا“۔
شاہ نے افسوس کا اظہار کیا کہ وہ جسمانی طور پر اس جگہ پر موجود نہیں ہوسکتے ہیں، لیکن انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ جموں و کشمیر کے اپنے اگلے دورے پر مندر کا دورہ کریں گے۔انہوں نے کہا ” میں جب بھی جموں و کشمیر کا دورہ کروں گا، میں اپنے دورے کا آغاز ماتا شاردا دیوی مندر میں جھک کر کروں گا“۔
شاہ نے کہا کہ یہ ایک نئی صبح کا آغاز ہے جو ماتا شاردا دیوی کے آشیرواد اور لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب سول سوسائٹی سمیت لوگوں کی مشترکہ کوششوں سے ممکن ہوا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا ”میں شاردا کمیٹی کے صدر رویندر پنڈتا کو اپنی نیک تمنائیں اور شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اتنے سالوں سے جدوجہد کی جس کا اب نتیجہ نکلا ہے…. یہ قدم صرف ایک مندر کی تزئین و آرائش نہیں ہے، بلکہ شاردا ثقافت کو زندہ کرنے کی جدوجہد کا آغاز ہے“۔انہوں نے مزید کہا کہ شاردا پیٹھ کو برصغیر پاک و ہند میں کبھی تعلیم کا مرکز سمجھا جاتا تھا۔
کرتارپور کوریڈور کے خطوط پر ایل او سی کے پار شاردا پیٹھ کھولنے کے پنڈتا کے مطالبے کا حوالہ دیتے ہوئے، مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ مرکز ’ضرور اس پر کوشش کرے گا اور اس میں کوئی شک نہیں ہے“۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں سے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے بعد کشمیر میں امن قائم ہوا ہے اور اس نے وادی کے ساتھ ساتھ جموں کو بھی اپنی پرانی روایات، ثقافت اور گنگا جمنا تہذیب میں واپس لے لیا ہے۔
شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر نے سماجی اور اقتصادی تبدیلی کی سمت تمام شعبوں میں پہل کی ہے، جس کے تحت مذہبی اہمیت کے 123 منتخب مقامات پر تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔
زیارت شریف ریشمالا، رام مندر، صفاکدل مندر، ہلوتی گومپا مندر، جگن ناتھ مندر سمیت کئی مندروں اور صوفی مقامات کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 65 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں 35 مقامات کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔
شاہ نے کہا کہ 75 مذہبی مقامات اور صوفی مزارات کی نشاندہی کی گئی اور 31 میگا ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور ہر ضلع میں 20 ثقافتی ’اتسو‘کا بھی اہتمام کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ہمارے پرانے ورثے کو دوبارہ جنم دیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو یو ٹی میں زمین پر پی ایم مودی کی تمام اسکیموں کو لاگو کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے، شاہ نے کہا کہ جس طرح سے انہوں نے جذبے کے ساتھ کام کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا ”مودی کی قیادت میں، سنہا نے جموں کشمیر میں صنعتی سرمایہ کاری لانے میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔ میں اس کے لیے جموں کشمیر انتظامیہ اور اس کے سربراہ منوج سنہا کو مبارکباد دیتا ہوں اور ان کی تعریف کرتا ہوں“۔
مرکزی وزیر نے شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں مندر کے افتتاح کے لیے دونوں طرف پنڈتا کی قیادت میں سول سوسائٹی کے تمام لوگوں ‘ پی او جے کے کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کا بھی شکریہ ادا کیا۔
قدیم مندر اور اس کے مرکز کو پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر (PoJK) میں شاردا پیٹھ مندر کی صدیوں پرانی یاترا کو بحال کرنے کے مقصد سے دوبارہ تعمیر کیا جا رہا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں:پاکستانی ڈرون پر بی ایس ایف کی فائرنگ

Next Post

ملک میں کہیں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا ‘پہلا روزہ جمعہ کوہو گا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
تازہ تریں

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-13
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
تازہ تریں

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

2025-05-13
آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
تازہ تریں

آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

2025-05-13
۴۰ گھنٹہ طویل بارہمولہ معرکہ تین جنگجوؤں کی ہلاکت پر منتج
تازہ تریں

شوپیاں جنگلات میں تین لشکر طیبہ دہشت گرد ہلاک

2025-05-13
کولگام اور پلوامہ میں فورسز اور جنگجوؤں میں جھڑپیں‘۲ مقامی جنگجوہلاک
تازہ تریں

شوپیاں میں فورسز اور دہشت گردوں میں مسلح جھڑپ جاری

2025-05-13
تازہ تریں

اوڑی کے لوگ ایک بار پھر بنکروں کی تعمیر کی مانگ کر رہے ہیں

2025-05-13
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
تازہ تریں

پاکستان تنازع پر حکومت جائزہ کمیٹی قائم کرے: کانگریس

2025-05-13
آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

2025-05-12
Next Post
سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

ملک میں کہیں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا ‘پہلا روزہ جمعہ کوہو گا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.