ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

وادی میں رونماحالیہ انسانیت سوزواقعات سے لوگوں میں فکر تشویش

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-13
in مقامی خبریں
A A
وادی میں رونماحالیہ انسانیت سوزواقعات سے لوگوں میں فکر تشویش
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

سرینگر//
وادی کشمیر جو دنیا میں صوفیوں اور سنتوں کی آماجگاہ ہونے کے باعث بھی مشہور ہے‘ میں آئے روز ایسے دل دہلا دینے والے واقعات رونما ہو رہے ہیں کہ انسانیت شرمسار ہوجاتی ہے ۔
سات اپریل کی ہی بات ہے کہ آخون محلہ فور شور روڑ کے قریب جھیل ڈل سے نامعلوم عمر رسیدہ شخص کی لاش برآمد کی گئی اور بعد میں پتہ چلا کہ پانچ اپریل کی شام کو ہی جائیداد کے مسئلے پر ہوئے جھگڑے کے دوران دو سگے بیٹوں نے اپنے والد کا قتل کیا جنہیں بعد میں پولیس نے گرفتار کیا۔
ادھر پیر کے روز قمر واری سرینگر میں ایک میوہ فروش نے ایک۷۰سالہ معمر شہری پر چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں اس کی حالت ہسپتال میں نازک بنی ہوئی ہے ۔
وادی کشمیر میں انسانیت کو شرمسار کرنے والے واقعات رونما ہونے کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے ۔
سرینگر کے مضافاتی علاقے الٰہی باغ میں گزشتہ دنوں دو بھائیوں نے اپنے سگے والد کا قتل کرکے اس کی لاش جھیل ڈل میں پھینک دی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ۷؍اپریل کو آخون محلہ فور شور کے قریب جھیل ڈل سے ایک عمر رسیدہ شہری کی لاش برآمد کی گئی۔
پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر اس کی شناخت۶۲سالہ خورشید احمد طوطا ولد غلام نبی ساکن الٰہی باغ سری نگر کے بطور کی۔
ایس ڈی پی او زکورہ کی نگرانی میں ایس ایچ او کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے انتھک کوشش کے بعد قتل کی اس سنسنی خیز واردات میں ملوث دو بیٹوں کو گرفتار کیا۔
شواہد‘ گواہوں‘ سی سی ٹی وی ریکارڈنگ‘ فون کالز اور تکنیکی تجزیے کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ متوفی کو اس کے گھر والوں نے۵؍اپریل کی شام کو جھگڑے کے بعد گھر ہی میں قتل کردیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سگے بھائیوں نے نماز تروایح کے بعد اپنے والد کو پھانسی دی اور چھ اپریل کی شام ہونے کے بعد لاش کو جھیل ڈل میں پھینک دیا گیا۔
اب پولیس نے متوفی کی اہلیہ کی بھی گرفتاری عمل میں لائی اور اس کا بھی اپنے شوہر کے قتل میں ہاتھ ہونے کے بارے میں پولیس کو پتہ چلا ہے ۔
دریں اثنا پیر کی شام کو قمر واری سری نگر میں میوہ فروش نے۷۰سالہ معمر شہری کے سینے میں چاقو گھونپا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا اور اس کی حالت ہسپتال میں نازک بنی ہوئی ہے ۔
صدر ہسپتال کے باہر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران معمر شہری کے بھائی نے بتایا کہ میوہ فروش جس کی عمر۱۵سے۱۷سال کے قریب ہے نے میرے بھائی پر چاقو سے وار کیا جس کے نتیجے میں وہ خون میں لت پت ہوکر سڑک پر گر پڑا۔انہوں نے کہاکہ حد تو یہ ہے کہ میرا بھائی سڑک پر تڑپ رہا تھا لیکن آس پاس موجود کسی نے بھی اس کو ہسپتال منتقل نہیں کیا بلکہ نزدیکی رشتہ دار کی نظر جب خون میں لت پت معمر شہری پر پڑی تو اُس نے فوراً اس سے ہسپتال پہنچایا۔
ان کے مطابق کشمیر میں اب انسانیت نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کے متعلق کیس درج کرکے میوہ فروش کو حراست میں لے لیا ہے ۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں انسایت کو شرمسار کرنے والے واقعات پر روک لگانے کی خاطر علمائکو آگے آنا چاہئے ۔انہوں نے بتایا کہ علماء پر فرض ہے کہ وہ اس حوالے سے بیداری مہم شروع کریں تاکہ اس طرح کے واقعات پر فوری روک لگ سکے ۔
عوامی حلقوں کے مطابق والدین پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو صحیح تربیت فراہم کریں خاص کر قرآن و سنت کی تعلیمیات سے بچوں کو آراستہ کرنا اب ناگزیر بن گیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈبلیو ٹی او سے اجازت ملنے پر ہندوستان دوسرے ممالک کو غذائی اشیاء سپلائی کرنے کو تیار: مودی

Next Post

بشمبر نگر میں دو جنگجوؤں کی ہلاکت بڑی کامیابی :سنگھ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

جموں وکشمیرحج کمیٹی نے 2 حج پروازوں کو ملتوی کر دیا

2025-05-08
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

سوشل میڈیا پر سیکورٹی تعیناتی کی ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں: سائبر پولیس کشمیر

2025-05-08
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
مقامی خبریں

گلمرگ میں کیرالا کا سیاح مردہ پایا گیا، جنگلی جانور کے حملے کا شبہ

2025-05-07
جموںکشمیر:مختلف علاقوں میں ندی نالے خشک ہونے سے زرعی اور باغبانی شعبہ متاثر
مقامی خبریں

رام بن میں بگلیہار ڈیم کے گیٹ بند۔ چناب میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی

2025-05-07
Next Post
بشمبر نگر میں دو جنگجوؤں کی ہلاکت بڑی کامیابی :سنگھ

بشمبر نگر میں دو جنگجوؤں کی ہلاکت بڑی کامیابی :سنگھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.