گاندھی نگر// وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن سے ہوئی ان کی بات چیت کے دوران انہوں نے تجویز پیش کی کہ اگر عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) اجازت دیتا ہے تو ہندوستان اپنے ذخائر سے دنیا کو غذائی اشیاء فراہم کر سکتا ہے۔
منگل کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گجرات میں گاندھی نگر کے اڈالج میں شری ان پورنادھم ٹرسٹ کے ہاسٹل اور ایجوکیشن کمپلیکس کا افتتاح کرنے کے بعد کل رات امریکی صدر کے ساتھ اپنی بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ انہوں نے امریکی صدر سے کہا کہ اگر ڈبلیو ٹی او کے ضابطوں میں ڈھیل دی جاتی ہے تو ہندوستان دیگر ملکوں کا خیال رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماں ان پورنا کی آشیرواد سے ہندوستانی کسان پہلے ہی دنیا کے لوگوں کا خیال کر رہے ہیں۔ مسٹر مودی نے کہا کہ (روس-یوکرین) جنگ کی وجہ سے دنیا کے مختلف حصوں میں خوراک کا ذخیرہ کم ہوتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا،’دنیا اب ایک نئے بحران کا سامنا کر رہی ہے، دنیا کے خوراک کا ذخریہ خالی ہوتا جا رہا ہے، میں امریکی صدر سے بات کر رہا تھا، انہوں نے بھی یہ معاملہ اٹھایا۔ میں نے مشورہ دیا کہ اگر ڈبلیو ٹی او اجازت دے تو ہندوستان کل سے دنیا کو خوراک کی فراہمی شروع کرنے کے لیے تیار ہے‘۔
وزیر اعظم نے گجرات میں ویکسینیشن مہم کی تعریف کی۔ انہوں نے صنعتی ترقی کے جدید رجحانات کی ضروریات کے مطابق ہنر مندی کو فروغ دینے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔ فارما انڈسٹری میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے ریاست کے لیے فارمیسی کالجوں کے قیام کے ابتدائی محرک کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہنر کو فروغ دینے میں کمیونٹی اور حکومت کی کوششوں کا کئی گنا اثر پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کو انڈسٹری 4.0 کے معیار تک پہنچنے میں ملک کی قیادت کرنی چاہئے، کیونکہ ریاست کے پاس ایسا کرنے کی صلاحیت اور استعداد ہے۔
جاری…یو این آئی،ایم ا ے۔