منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’یو ٹی میںمعاشی انقلاب آئیگا‘,’معاشرے کے حوصلے کو توڑنے کی سعی کرنے والوں سے سختی نمٹا جائیگا ‘

اقتصادی اور تجارتی کامیابیوں کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری:سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-21
in اہم ترین
A A
گوجروں‘ بیکروالوں کی ریزرویشن کی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں:سنہا

Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

سرینگر//
جموں کشمیر میں معاشی انقلاب آنے کی نوید سناتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے پیر کو کہا کہ ان عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے جو ’معاشرے کے حوصلے‘ کو توڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔
یہاں بخشی اسٹیڈیم میں ۷۱ویں بی این ملک میموریل آل انڈیا پولیس فٹ بال چمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنہا نے کہا کہ آنے والے دنوں میں جموں و کشمیر میں معاشی انقلاب آئے گا۔’’لہٰذا، سب کو سمجھنا چاہیے کہ آج ہم اقتصادی اور کاروباری محاذ پر جو نئی کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں، ان کی حفاظت کی ذمہ داری پولیس فورس کے کندھوں پر ہے‘‘۔
ایل جی کاکہنا تھا’’ایسے عناصر سے سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے جو معاشرے کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم نے کافی حد تک کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ لیکن، ایسے عناصر کے خلاف ایسی کارروائیاں مسلسل جاری رہنی چاہئیں۔
سنہا کاکہنا تھا ’’ہمیں اپنے خطے میں استحکام، سلامتی اور اقتصادی ترقی کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے باقاعدگی سے کام کرنا ہوگا‘‘۔
ایل جی نے مزید کہا ’’ہمیں اپنے اردگرد جو کچھ بھی ہو رہا ہے اسے قریب سے دیکھنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہماری پولیس فورس اور دیگر ایجنسیاں آنے والے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں‘‘۔
جموں و کشمیر میں پہلی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری، ایک شاپنگ مال اور سری نگر کے مضافات میں ایک کثیر المقاصد ٹاور کے لیے سنگ بنیاد کی تقریب کا حوالہ دیتے ہوئے، سنہا نے کہا کہ ایک طویل عرصے کے بعد اقتصادی پنڈولم مرکز کے زیر انتظام علاقے کی طرف منتقل ہوا ہے۔
یا رہے کہ خلیجی ملک متحدہ عرب امارت گروپ نے وادی کشمیر میں سرینگر کے مضافاتی علاقہ سمپورہ میں اتوار ایک بڑے شاپنگ کمپلیکس کی سنگ بنیاد ڈالی۔ تین سو کنال اراضی پر محیط اس مقام پر سنہ۲۰۰۵ میں سابق وزیر اعلٰی غلام نبی آزاد نے بین الاقوامی تجارتی مرکز بنانے کے لیے سنگ بنیاد ڈالی تھی تاہم بعد میں اس پروجیکٹ پر کوئی کام نہیں ہوسکا۔
اتوار کی تقریب میں امار گروپ کے نمائندوں کے ساتھ جموں وکشمیر انتظامیہ کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس کا سنگ بنیاد رکھا۔ امار گروپ کے تجارتی مرکز کھولنے پر مقامی لوگوں اور تجار نے اس کو خوش آئند قدم قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے گزشتہ برس دبئی کا دورہ کیا تھا جس کے بعد خلیجی ممالک کے ۳۴ تاجروں کا ایک اعلیٰ سطحی وفد چار روزہ دورہ پر آیا تھا اور اسی دورے پر انہوں نے کشمیر میں تجارت کرنے کی دلچسپی دکھائی تھی۔
اس سے پہلے ایک الگ پروگرام میں ایل جی نے کہا کہ نیشنل ایجوکیشن پولیس (این ای پی۲۰۲۰) ہندوستان کو علمی معیشت کے طور پر قائم کرنے کے لیے ایک روڈ میپ فراہم کرتا ہے، اور اس پر عمل درآمد کیا جانا چاہیے۔
سنہا یہاں راج بھون میں کشمیر یونیورسٹی کی ۸۲ویں کونسل میٹنگ کی صدارت کر رہے تھے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، جو کشمیر یونیورسٹی کے چانسلر ہیں نے کہا’’این ای پی ۲۰۲۰ ہندوستان کو علمی معیشت کے طور پر قائم کرنے کا روڈ میپ فراہم کرتا ہے۔ اس کو حرف بہ حرف لاگو کیا جانا چاہیے اور یہ ضروری ہے کہ اس تبدیلی کے ذریعے ہمارے اعلیٰ تعلیمی ادارے خوشحال معاشرے کی تشکیل میں اپنا حصہ ڈالیں،‘‘ ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

منصوبہ بند سازش کے تحت بٹہ مالو بس اسٹینڈ کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا‘رینا کا الزما

Next Post

جموں میں ایپ ٹیک کے خلاف امیدواروں کا پھر احتجاج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
ایپ ٹک کمپنی کیخلاف سرینگر اور جموں میں امیدواروں کا احتجاج

جموں میں ایپ ٹیک کے خلاف امیدواروں کا پھر احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.