منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سوئیہ بگ واقعہ :فارنسک ٹیم کا جائے واردات کا معائنہ ‘ ثبوتوں کو جمع کیا

مقتولہ کی تصاویر یا اٹاپسی کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-19
in اہم ترین
A A
سوئیہ بگ واقعہ :فارنسک ٹیم کا جائے واردات کا معائنہ ‘ ثبوتوں کو جمع کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

سرینگر///
ڈائریکٹوریٹ آف فارنسک سائنسز‘جموں و کشمیر، کی ایک ٹیم نے وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کا دورہ کیا اور واردات کی جگہ کا معائنہ کرنے کے علاوہ ثبوتوں کو جمع کیا۔
فارنسک ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر، ایف ایس ایل، سرینگر، ایک ڈی این اے ماہر، ایک سائبر ماہر اور فنگر پرنٹ کے ماہر بھی شامل تھے۔
بڈگام ضلع میں ہوئے ایک خاتون کے قتل کے معاملہ کی باریک بینی سے چھان بین کی غرض سے بڈگام پولیس کے ہمراہ فارنسک ٹیم نے علاقے کا دورہ کیا اور جاے وقوعہ سے مختلف نمونے جمع کیے۔
ذرائع کے مطابق فارنسیک ٹیم نے موقع سے مقتولہ کے بالوں کے نمونے بر آمد کیے ہیں جبکہ اس کے علاوہ دو مقامات پر موجود خون کے دھبوں کا بھی نمونہ جمع کیا گیا۔
ماہرین کی جانب سے جمع کیے گئے نمونے پولیس ٹیم کے سپرد کیے گئے جنہیں تحویل کے سلسلے کے بعد فارنسک معائنے کیلئے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ فارنسک عمل کو محفوظ رکھنے کیلئے پوری جانچ کے دوران عکس بندی بھی کی گئی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ضلع بڈگام میں قتل کا ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون کے جسم کے کئی ٹکڑے برآمد ہوئے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ خاتون کا قتل کرنے کے بعد لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے اسکے جسم کے ٹکڑے کیے گئے۔ اس واقعہ کی خبر منظر عام پر آتے ہی علاقے میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی جبکہ احتجاج کا سلسلہ بھی شروع ہوا۔
پولیس نے اس ضمن میں فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے معاملہ درج کرکے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔
سماجی، سیاسی اور مذہبی تنظیموں نے اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور قاتل کو سخت سزا دیے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔ انتظامیہ کی جانب سے اس حوالہ سے مزید چھان بین کے لیے فارنسک ٹیم کو بھی طلب کیا گیا۔
اس دوران ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی (ڈی ایل ایس اے) بڈگام نے ہفتہ کے روز پولیس کو ہدایت دی کہ وہ ان افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرے جنہوں نے ہلاک ہونے والی خاتون کی ویڈیو اور تصاویر اپ لوڈ کی ہیں۔
ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی (ڈی ایل ایس اے)، ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس بڈگام نے ایک حکم میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) بڈگام کو ان افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی، جنہوں نے متاثرہ کی تصاویر اور ویڈیوز کو اپ لوڈ اور گردش کیا ہے۔
’’یہ دیکھا گیا ہے کہ میڈیا اور عام لوگ سوئیہ بگ بڈگام قتل کی گئی خاتون کی ویڈیوز کو گردش کر رہی ہیں۔ مزید یہ کہ مقتولہ کی تصاویر اور اس کے پوسٹ مارٹم کی ویڈیوز بھی متعدد افراد نے اپ لوڈ اور گردش کی ہیں، جس سے مقتولہ اور اس کے اہل خانہ کی رازداری کے حق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ مذکورہ بالا افراد اور ایجنسیوں کے ایسے اقدامات خلاف قانون ہیں جس میں مقتولہ کی شناخت ظاہر کی گئی ہے اور یہاں تک کہ اس کی نجی ویڈیوز بھی اپ لوڈ اور گردش کی گئی ہیں جن میں مقتولہ کے پوسٹ مارٹم کی ویڈیو بھی شامل ہے، جو کہ قانون کے تحت قابل سزا ہے‘‘۔
اس میں مزید کہا گیا کہ اس طرح، میڈیا اور عام لوگوں کو اس کے ذریعے مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ متاثرہ کی شناخت ظاہر کرنا اور اس کی تصاویر کو فوری طور پر گردش کرنا بند کریں، ایسا نہ کرنے پر، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔
اس لیے ایس ایس پی بڈگام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کریں جنہوں نے متاثرہ کی تصویریں اور ویڈیوز اپ لوڈ اور سرکولیشن کیے ہیں۔
مزیدایل ڈی اسپیشل موبائل مجسٹریٹ بڈگام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ سوشل میڈیا ایجنسیوں کو ہدایت دیں کہ وہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے مقتولہ کی تصاویر اور ویڈیوز کو ہٹا دیں اور ایسے خلاف ورزی کرنے والوں کے اکاؤنٹس کو بھی بلاک کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۲۰ مارچ تک موسمی صورتحال میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں

Next Post

’ملک کی کامیابی سے کچھ لوگوں کوتکلیف ہو رہی ہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے
اہم ترین

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

2025-07-01
۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ
اہم ترین

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

2025-07-01
جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کرانے کا صحیح وقت ہے :کول
اہم ترین

بی جے پی کا پی اے سی کا۳۷۰ کی بحالی کا مطالبہ مسترد

2025-07-01
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
اہم ترین

’ایران کے پاس یورینیئم کو دوبارہ افزودہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے‘

2025-06-30
سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا
اہم ترین

سرحدی بنکروں کی تعمیر کیلئے مرکزی فنڈز کا نصف حصہ ابھی استعمال ہی نہیں ہوا

2025-06-30
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا ننون بیس کیمپ کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-30
بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری
اہم ترین

بسنت گڑھ : تیسرے روز بھی دہشت گردوں کی تلاش جاری

2025-06-29
اہم ترین

’ایمرجنسی کے دوران آئین کی تمہید میں جن الفاظ کا اضافہ ہوا وہ ایک زخم ہے‘

2025-06-29
Next Post
مودی نے پلیٹ فارم پر گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس کی تعریف کی، ایک سال میں ایک لاکھ کروڑ کے بقدر کاروبار

’ملک کی کامیابی سے کچھ لوگوں کوتکلیف ہو رہی ہے‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.