جموں///
سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی )نے ہفتے کے روز کٹھوعہ میں ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سی بی آئی کو شکایت موصول ہوئی کہ کٹھوعہ میں ہیڈ کانسٹیبل کام نپٹانے کی خاطر سائل سے رشوت کا تقاضہ کرہا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ سی بی آئی نے ایک ٹیم تشکیل دی جس نے ہیڈ کانسٹیبل کو سائل سے تین ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ آزاد گواہوں کی موجودگی میں ہیڈ کانسٹیبل سے رشوت کی رقم ضبط کی گئی۔ہیڈ کانسٹیبل کی شناخت مشتاق احمد کے بطور ہوئی ہے ۔
سی بی آئی ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ۔