منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

اونتی پورہ میں سڑک حادثے میں بہار کے مسافر لقمہ اجل‘ متعدد افراد زخمی

ایل کااظہار رنج و غم/ہلاک شدگان کے لواحقین کو فی کس ایک لاکھ روپے ریلیف دینے کا اعلان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-19
in مقامی خبریں
A A
پلوامہ کے اونتی پورہ میں سڑک حادثہ، 4 غیر مقامی مسافر لقمہ اجل، کئی زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

سرینگر/۱۸مارچ
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں ایک سڑک حادثے میں بہار سے تعلق رکھنے والے کم سے کم چار مسافر از جان جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اونتی پورہ کے گوری پورہ علاقے میں قومی شاہراہ پر ایک گاڑی الٹ جانے سے کئی مسافر زخمی ہوگئے ۔
ذرائع نے کہا کہ زخمیوں میں سے تین کی ہسپتال لے جانے کے دوران راستے میں ہی موت واقع ہوئی جبکہ ایک مسافر سب ضلع ہسپتال پامپور میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔
متوفین کی شناخت نصیر الدین انصاری ولد اسلام انصاری ساکن مغربی چمپارن بہار، راج کرن داس ولد شیوا ساکن کٹھیار بہار، سلیم علی ولد محمد علا ولدین ساکن حکم نگر بہار اور قیصر عالم ساکن کٹھیار بہار کے بطور ہوئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
دریں اثنا جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
سنہانے ضلع انتظامیہ سے متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدیات دی ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اس واقعے پر اظہار غم کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا’’اونتی پورہ میں آج ہونے والے بس حادثے جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور کئی دیگر زخمی ہوگئے ‘ سے رنج و غم ہوا، میں نے ضلع انتظامیہ کو متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں‘‘۔
سنہا نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا’’ضلع انتظامیہ بہار کے ان غمزدہ کنبوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے ‘‘۔ان کا کہنا تھا’’میں غمزدہ کنبوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔‘‘
اس دوران سڑک حادثے میں فوت ہونے والے افراد کے لواحقین کے حق میں ایک لاکھ روپے جبکہ شدید زخمی ہونے والے افراد کے لیے پچیس ہزار روپے ایکس گریشا کی رقم منظور کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے بتایا کہ ہلاک شدگان کی لاشوں کو گھر بھیجنے کے لیے سرکاری سطح پر تمام ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیرالحق چودھری نے بتایا کہ آج صبح ہوئے المناک حادثے میں چار افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے بروقت انتطامات کیے گئے ہیں اور ایل جی منوج سنہا کی ہدایات پرمارے گئے افراد کے لواحقین میں ایک لاکھ روپے جبکہ شدید زخمیوں میں پچیس ہزار روپے کی ایکس گریشا منظور کی گئی ہے۔
چودھری نے کہا کہ معمولی زخمیوں کو دس ہزار روپے کی رقم بطور ایکس گریشا ملے گی۔
ڈی سی نے مزید بتایا کہ لاشوں کو ان کے گھر بھیجنے کے لیے انتظامیہ اقدامات کر رہی ہے جس کے لیے تمام خرچہ ضلع انتظامیہ ہی برداشت کرے گا۔چودھری نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر بالخصوص سڑکوں پر گاڑیاں چلاتے وقت تیز نہ چلائیں کیونکہ اکثر حادثات تیز رفتاری کی وجہ سے ہی واقع ہوتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرجان برکاتی کا فنڈز جمع کرنے کا کیس

Next Post

کٹھوعہ میں ہیڈ کانسٹیبل رشوت لیتے ہوئے گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

2025-05-13
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
مقامی خبریں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-13
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

بڈگام میں۲منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-05-13
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

ملک دشمن عناصر جعلی واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے معلومات حاصل کرنے کی کوششوں میں سرگرم: سائبر سیل

2025-05-13
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
Next Post
کٹھوعہ میں ہیڈ کانسٹیبل رشوت لیتے ہوئے گرفتار

کٹھوعہ میں ہیڈ کانسٹیبل رشوت لیتے ہوئے گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.