منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

کانگریس کے سایہ سے بھی دور

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-03-19
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

اس کا برا وقت کچھ زیادہ لمبا اور طویل ہوتا جارہا ہے… اتنا ہی جتنا بی جے پی کا اچھا وقت اور اچھے دن لمبے اور طویل ترین ہوتے جا رہے ہیں… جی ہاں ہم بات کانگریس کی کررہے ہیں… کانگریس پارٹی کی کررہے ہیں۔ وہ کیا ہے کہ خبر یہ ہے کہ تین اہم علاقائی جماعتوں‘ترنمول کانگریس ‘ سماج وادی پارٹی اور بیجو جنتا دل نے کانگریس اور بی جے پی ‘ دونوں سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے… بی جے پی سے دوری بنائے رکھنے کی ان کی بات تو ہماری سمجھ میں آ رہی ہے کہ ترنمول کی ممتا بینر جی اور سماج وادی کے اکھیلیش یادو خود کو سیکولر قرار دیتے آئے ہیں… لیکن کانگریس سے دوری کیوں ؟جتنا انہوں نے بی جے پی سے دور رہنے کا جواز دیا ہے ‘ اس سے زیادہ… دو تین گنا زیادہ انہوں نے کانگریس سے دوری بنائے رکھنے کا جواز دیا ہے… یا جواز اور دلیل دینے کی کوشش کی ہے…بات چاہے کچھ بھی ہو … لیکن… لیکن صاحب اصل بات یہ ہے کہ ان تینوں جماعتوں کا اصل میں یہ سوچنا ہے ‘ ان کی اصل میں یہ سوچ ہے کہ کانگریس اتنے برسوں سے ڈوبتی رہی ہے… ڈوبتی آئی ہے اور… اور اس کا ساتھ دے کر ‘ یا اس کے ساتھ چل کر ہم بھی کہیں ڈوب نہ جائیں …ہمارا حشر بھی کہیں کانگریس جیسا نہ ہو… کہیں ہماری جماعتیں بھی تنزلی کا شکا ر نہ ہو جائیں … یعنی یہ تینوں جماعتیں خود پر کانگریس کا سایہ بھی نہیں پڑنا دینا چاہتی ہیں… کہ… کہ کہیں ان کا بھی حال کانگریس جیسا بے حال نہ ہو جائے … اور… اور اللہ میاں کی قسم جبکہ عام انتخابات میں مشکل سے ایک سال رہ گیا ہے… جب بی جے پی کے امیت بھائی شاہ ان انتخابات کو بھی اپنی پارٹی کی جھولی میں ڈال چکے ہیں… جب وہ کہہ رہے ہیں کہ ۲۰۲۴ میں نریندرا مودی تیسری بار ملک کے وزیر اعظم بن جائیں گے… ایسے میں تین اہم علاقائی جماعتوں کا کانگریس سے دور رہنے کا فیصلہ ملک کی سب سے پرانی جماعت کیلئے بری خبروں کا ہی تسلسل ہے اور… اور کچھ نہیں … بالکل بھی نہیں ۔جہاں دھوپ وہاں چھاؤں ‘ جہاں خوشی وہاں غم… جہاں ہار وہاں جیت بھی ہو تی ہے… یہ تو ہم سب جانتے ہیں… لیکن… لیکن صاحب جب بات کانگریس کی آتی ہے‘الیکشن کے بعد الیکشن کی آتی ہے تو … تو لگتا ہے کہ کانگریس کے حصے میں چھاؤں‘ غم اور ہار ہی ہے اور… اور کچھ نہیں ‘ بالکل بھی نہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

الیکشن کمیشن جموں کشمیر میں انتخابات کا فیصلہ لے گا :وزیر داخلہ

Next Post

الیکشن ، سبھی متفق ہیں

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

الیکشن ، سبھی متفق ہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.