سرینگر//
خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر سم تھن روڈ کو تین دن تک ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ۔
تحصیلدار کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے ۱۶سے ۱۸مارچ تک موسلا دھا ربارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر اس شاہراہ پر تین رو ز تک ٹریفک کی نقل وحمل بند رہے گی۔
حکم نامہ میںکہا گیا ہے کہ مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ تین روز تک اس شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں۔
بتادیں کہ محکمہ موسمیات نے ۱۶سے ۱۸مارچ تک پیر پنچال کے آر پار بارشوں کا کا امکان ظاہر کیا ہے ۔