منگل, مارچ 28, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

سوئیہ بگ: ہم حیران اور نہ پریشان ہیں!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-03-15
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ماہ صیام:’کمانے‘ کا مہینہ

صبر…بس تھوڑ اصبرکرنا سیکھ لیجئے

سچ تو یہ ہے کہ سوئیہ بگ بڈگام میں جس انداز میں ایک خاتون کا قتل ہوا … سفاکانہ قتل ہوا … اس نے ہمیں حیران اور نہ پریشان کر کے رکھ دیا ہے… یقینا ایسے لوگو ں کی کوئی کمی نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے‘ جن کا کہنا ہے کہ وہ اس قتل سے حیران اور پریشان ہوئے ہیں… لیکن ہم نہیں اور بالکل بھی نہیں ۔ اپنے دائیں بائیں نظر ڈالئے ‘اپنے آپ پاس کی کچھ خبر رکھ لیجئے تو … تو آپ کیلئے یہ سفاکانہ قتل غیر متوقع نہیں لگے گا ۔اور اس لئے نہیں لگے گا کہ جو ہم دیکھ رہے ہیں ‘ جہاں ہم پہنچ گئے ہیں‘ ہم گمراہی کی اتھاہ گہرائیو ں میں جس تیزی سے گر رہے ہیں…وہاں ایسے واقعات غیر متوقع نہیں …اور بالکل بھی نہیں ۔ وہ کوئی اور نہیں بلکہ اس قوم کے نوجوان ہی ہیں جو شراب کی دکانوں کے باہر لمبی قطاروں میں اپنی باری کا انتظار کرتے رہتے ہیں… وہ کوئی اور نہیں بلکہ اس قوم کا مستقبل ہی جسے ڈرگس کی لت لگ گئی ہے …وہ کوئی اور نہیں بلکہ ہمارے نوجوان ہی ہیں جو نشے کے عادی ہو گئے ہیں اور… اور ڈرگس کے حصول کیلئے وہ پیسوں کا بندو بست کرنے کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوتے ہیں… کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں… یہ اس قوم کے لڑکے اور کڑکیاں ہی ہیں جو ایسی ایسی برائیوں میں پھنس گئے ہیں کہ ان سے باہر آنا ان کیلئے مشکل نہیں بلکہ نا ممکن لگتا ہے… یہ اس قوم کی بیٹیاں اور بیٹے ہی ہیں جو ایسی بے حیا حرکتوں کے مرتکب ہو رہے ہیں کہ بے چارہ شیطان بھی آب آب ہو جائے … ایسے میں اگر کوئی ادھیڑ عمر کا کوئی ترکھان کسی خاتون ‘ کسی لڑکی کو چیر کے رکھ دے گا تو… تو کم از کم ہم حیران نہیں ‘ پریشان نہیں ہوں گے۔ ہم فتویٰ تو نہیں دیں گے … لیکن … لیکن وادی میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے ‘اس کے ذمہ دار آپ اور ہم ہیں‘یعنی ہم والدین … جو اپنی ذمہ داریاں بچوں کی تمام ضرورتوں کو پورا کرنے تک ہی محدود رکھے ہو ئے ہیں… ان کے بچے دن میں کیا کرتے ہیں ‘ کہاںآجاتے ہیں‘ان کا دوستانہ کن سے ہے اور کن سے نہیں … وہ سب کچھ ہمیں جاننے میں دلچسپی ہے اور نہ ہمارے پاس اتنا وقت ہے… سچ تو صاحب یہ ہے کہ ہمارے پاس سب کیلئے وقت ہے… لیکن اپنے بچوں کیلئے نہیں ہے… کشمیر کے گھروں میں آج سب سے بڑی خلیج والدین اور ان کے بچوں میں ہے… ایسی خلیج جو دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے …اور اس کا نتیجہ ہم سب کے سامنے ہے ۔تھوڑا سا وقت نکالئے … اپنے بچوں کیلئے نکال لیجئے … تاکہ کل کو آپ کو حیران اور نہ ہی پریشان ہونا پڑے ۔ ہے نا؟

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رواں سال جموں کشمیر میں سب سے زیادہ 1547.87 کروڑ روپے کی ریکارڈ سرمایہ کاری ہوئی:مرکز

Next Post

الیکشن ،نئی سیاسی صف بندی

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ماہ صیام:’کمانے‘ کا مہینہ

2023-03-28
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

صبر…بس تھوڑ اصبرکرنا سیکھ لیجئے

2023-03-26
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

قدرت راہل گاندھی پر مہر بان

2023-03-25
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

بے چارے چاند کو بھی کنفیوژن

2023-03-24
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

سمارٹ سٹی پروجیکٹ اور جی ۲۰ اجلاس

2023-03-22
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

تینوں دکانیں بند !

2023-03-21
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

کانگریس کے سایہ سے بھی دور

2023-03-19
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

نئی صف بندی

2023-03-18
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

الیکشن ،نئی سیاسی صف بندی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.