ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اِنتظامی کونسل نے مختلف عوامی مقاصد کیلئے زمین کی منتقلی کی منظوری دی

جموںوکشمیر اِنتظامیہ نے سی اے پی ایف شہدأ کی ایکس گریشیا ریلیف میں اِضافہ کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-14
in اہم ترین
A A
جموں کشمیر پبلک یونیورسٹی بل منظور
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

جموں/۱۳مارچ
اِنتظامی کونسل کی ایک میٹنگ آج یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں مختلف عوامی مقاصد کیلئے زمین کی منتقلی کے لئے مختلف محکموں کی تجاویز کو منظوری دی۔
میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ،چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری نے شرکت کی۔
اِنتظامی کونسل نے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی کو بڑھانے کیلئے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے حق میں اَراضی منتقل کی۔
اِنتظامی کونسل نے۳۱۵؍ایم وی اے‘۱۳۲/۲۲۰کے وِی جی آئی ایس گرڈ سب سٹیشن کی تعمیر کیلئے گائوں پوہر وپٹھ تحصیل لنگیٹ ضلع کپواڑہ میں واقع ۴۲ کنال ۱۵مرلہ‘۱۱/۳۳ سب سٹیشن کی تعمیر کیلئے گائوں نور پورہ تحصیل اونتی پورہ ضلع پلوامہ کیلئے۲کنال اراضی‘اسی طرح ایک کنال۱۰مرلہ گائوں اوڈینا تحصیل سنبل ضلع بانڈی پورہ میں۱۵ء۳؍ایم وِی اے۱۱/۳۳کے وِی سب سٹیشن کی تعمیرکیلئے اراضی منتقل کی گئی۔ اس ریسونگ سٹیشن سے پی ایم پیکیج ملازمین ٹرانزٹ رہائش کو بجلی فراہم کی جائے گی۔
مزید یہ کہ اِنتظامی کونسل نے۸۰ کنال ۴مرلہ ( ضلع سرینگر میں۲۰کنال اور گائوں رنبیر پورہ ضلع اننت ناگ میں۶۰کنال ۴مرلہ ) اراضی کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ ریلیف ، بحالی اور تعمیر نو( ڈی ایم آر آر آر ) کے حق میں وزیر اعظم پیکیج کے تحت تعینات کشمیری مائیگرنٹ ملازمین کے لئے ضلع سری نگر اور اننت ناگ میں ٹرانزٹ رہائش کی تعمیر کے لئے منتقل کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔
اس دوران کونسل کی میٹنگ میں ڈیوٹی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے سینٹرل آرمڈپیرا ملٹری فورسز( سی اے پی ایف ) کے اہلکاروں کے لواحقین کو ایکس گریشیا ریلیف میں اِضافہ کرنے کی منظور ی دی۔
فیصلے کے مطابق جموں وکشمیر کے سی اے پی ایف اہلکار جو جموںوکشمیر کے علاقائی دائرے اِختیار کے اَندر یا باہر ڈیوٹی کے دوران جام شہادت نوش کرتے ہیں اُنہیں فراہم کی جانے والی ایکس گریشیا ریلیف ملے گی۔یہ فیصلہ جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کے سیکورٹی فورسز کے لواحقین کی حمایت کرنے کے عزم کو ظاہر کرتاہے جو قوم کی خدمات میں سب سے بڑی قربانی دیتے ہیں۔
فیصلے کے مطابق شہید سی اے پی ایف اہلکاروں کے لواحقین کو اَب ۲۵ لاکھ روپے ایکس گریشیا ریلیف کے طور پر ملیں گے جو کہ گذشتہ۵لاکھ روپے کی رقم سے کافی زیادہ ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی میںدسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز

Next Post

این آئی اے کا سرینگر میںآئی ایس آئی ایس کیس کے سلسلے میں چھاپہ /’ڈیجیٹل مواد ضبط ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
این آئی اے کا ہندواڑہ نارکو ٹیررازم کیس میں ایک اور ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

این آئی اے کا سرینگر میںآئی ایس آئی ایس کیس کے سلسلے میں چھاپہ /’ڈیجیٹل مواد ضبط ‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.