بدھ, مارچ 29, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی میںدسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز

پہلی بار مارچ سیشن امتحان میں۶۳ہزار طلبا کی شرکت :حکام

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-14
in اہم ترین
A A
وادی میںدسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز

exam,

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان

’بدعنوان ایک سٹیج پر آگئے ہیں‘:آئینی اداروں ہماری مضبوط بنیاد ہیں ‘ جنہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے:مودی

سرینگر//
وادی کشمیر میں پیر کے روز دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع ہوئے جن کیلئے متعلقہ حکام نے تمام تر انتظامات کئے تھے ۔ان امتحانات میں زا ئد از۶۳ہزار ۵سو طلبا نے شرکت کی ۔
بتادیں کہ وادی میں امسال پہلی بار مارچ سیشن میں امتحانات کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق پیر کے روز وادی میں دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع ہوئے جس دوران امتحانی مراکز کے باہر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے ۔
یہ پہلی بار ہے کہ بورڈ امتحانات مارچ میں ہو رہے ہیں۔ گزشتہ سال اگست میں حکومت نے قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) کے مطابق تعلیمی سیشن کو مارچ میں منتقل کر دیا تھا۔
بورڈ حکام نے بتایا کہ وادی کے دس اضلاع میں پیر کے روز دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع ہوئے جس میں زائد از۶۳ہزار۵سو طلبا و طالبات نے شرکت کی ۔انہوں نے کہاکہ بورڈ کی جانب سے کشمیر ڈویژن میں امتحانات کو بہ احسن خوبی پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر۶۳۰؍امتحانی سینٹر قائم کئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی امتحانی مراکز سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ۔
اُن کا کہنا تھا کہ پچھلی دفعہ برف باری میں امتحانات منعقد کئے گئے تھے اس بار موسم خوشگوار ہے اور ہمیں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرناپڑا۔انہوں نے مزید بتایا کہ بورڈ حکام نے مختلف امتحانی مراکز پر طلبا سے ملاقات کی جس دوران طلبا کافی خوش نظر آرہے تھے ۔
دسویں جماعت کے امتحانات کے نتائج آنے کے بعد طلبا کا داخلہ باقاعدہ طور کر دیا جائے گا اور اس طرح سے طلاب کا وقت ضائع نہیں ہوگا۔
ایک سرکاری حکم نامے کے مطابق سالانہ امتحانات کے دوران ناکام قرار دئے گئے طلبا کو بھی گیارہوں اور بارہویں جماعت میں اس وقت تک پڑھائی جاری رکھنے کی اجازت ہوگی جب تک کہ بائی انیول امتحانات کے نتائج کا اعلان نہیں ہو جاتا ۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ بائی انیول امتحان میں کامیاب نہ ہونے والے طلبا کا عارضی داخلہ منسوخ کردیا جائے گا۔
بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ مارچ سیشن بہت سی رکاوٹوں کو دور کرئے گا کیونکہ اب ہمارے پاس یکساں تعلیمی کلینڈر ہوگا، طلبا کو اب پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان

Next Post

اِنتظامی کونسل نے مختلف عوامی مقاصد کیلئے زمین کی منتقلی کی منظوری دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وادی میں موسم خوشگوار‘ شبانہ درجہ حرارت میں بھی بہتر
اہم ترین

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان

2023-03-29
’بدعنوان ایک سٹیج پر آگئے ہیں‘:آئینی اداروں ہماری مضبوط بنیاد ہیں ‘ جنہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے:مودی
اہم ترین

’بدعنوان ایک سٹیج پر آگئے ہیں‘:آئینی اداروں ہماری مضبوط بنیاد ہیں ‘ جنہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے:مودی

2023-03-29
بورڈ کی تجویز کردہ کتابوں کے بجائے نصابی کتابیں خریدنے کے الزامات کی تحقیقات
اہم ترین

بورڈ کی تجویز کردہ کتابوں کے بجائے نصابی کتابیں خریدنے کے الزامات کی تحقیقات

2023-03-29
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
اہم ترین

گاندربل :گنڈ میں ٹاٹا موبائیل کی ٹکر سے کمسن لڑکا ہلاک ہو گیا

2023-03-29
۲۰ ؍آئی اے ایس اور ۲۵؍ جے کے اے ایس افسرا ن کے تبادلے اور تقرریاں
اہم ترین

۲۰؍ جے کے اے ایس افسران کے تبادلے اور تقرریا ں

2023-03-29
برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری کی
اہم ترین

سنتھن ٹاپ پر برفانی تودا گر آیا جے سی بی آپریٹر از جان ہوا

2023-03-29
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
اہم ترین

لداخ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں

2023-03-29
بین اسٹوکس گھٹنے کی انجری کے باعث ایک ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر
اہم ترین

آئی پی ایل کے آغاز میں اسٹوکس کا بالنگ کرنا مشکل

2023-03-29
Next Post
جموں کشمیر پبلک یونیورسٹی بل منظور

اِنتظامی کونسل نے مختلف عوامی مقاصد کیلئے زمین کی منتقلی کی منظوری دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.