ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اونتی پورہ تصادم میں ۲مقامی جنگجواور افوجی ہلاک‘مارا گیا جنگجو شرما کی ہلاکت میں ملوث:کمار

’جاں بحق جنگجوؤں کے خلاف بہت سارے مقدمات بھی درج ہیں اور وہ سیکورٹی ایجنسیوں کو انتہائی مطلوب تھے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-01
in اہم ترین
A A
اونتی پورہ جھڑپ میں تین جنگجو ہلاک :پولیس

encounter

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

سرینگر//
جنوبی کشمیر کے پدگام پورہ اونتی پورہ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں دو مقامی جنگجو ہلاک جبکہ ابتدائی فائرنگ میں ایک فوجی جوان بھی ہلاک ہوا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بتایا کہ جاں بحق ملی ٹینٹ کشمیری پنڈت سنجے شرما کی ہلاکت میں ملوث تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق حفاظتی عملے کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ملی ٹینٹ اونتی پورہ کے پدگام پورہ گاؤں میں چھپے بیٹھے ہیں تو پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طورپر فوراً اس علاقے کو درمیانی شب محاصرے میں لے لیا اور انہیں ڈھونڈ نکالنے کیلئے کارروائی شروع کی ۔
ذرائع نے کہاکہ فرار ہونے کے تمام راستے مسدود پا کر ملی ٹینٹوں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا او راس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔
ان کے مطابق کچھ عرصہ تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں دو جنگجو ہلاک ہوے جن کی بعد میں شناخت عاقب مشتاق بٹ ساکن ملنگ پورہ اونتی پورہ اور اعجاز احمد بٹ ساکن سید آباد پستونہ ترال کے بطور ہوئی۔
عاقب مشتاق بٹ پہلے حزب کے ساتھ وابستہ تھا اور پچھلے کچھ مہینوں سے وہ ٹی آر ایف کے لے کام کر رہا تھا۔ اعجاز احمد بٹ جیش سے وابستہ تھا۔
وجے کمار کا مزید کہنا تھا کہ عاقب جنوری۲۰۲۱سے سرگرم تھا جبکہ اعجاز نے سال۲۰۲۲میں ملی ٹینٹ تنظیم میں شمولیت اختیار کی۔انہوں نے کہاکہ کشمیری پنڈت سنجے کمار کی ہلاکت میں ملوث ملی ٹینٹ کو دو دنوں کے اندر اندر مار گرایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ جاں بحق جنگجوؤں کے خلاف بہت سارے مقدمات بھی درج ہیں اور وہ سیکورٹی ایجنسیوں کو انتہائی مطلوب تھے ۔
کمار نے کہا کہ لاجورہ پلوامہ میں غیر مقامی مزدوروں پر حملوں میں بھی ان کا ہاتھ رہا ہے جبکہ ترال میں ہتھیار چھیننے کے ایک واقعے میں بھی ان کے خلاف مقدمہ درج تھا۔انہوں نے کہاکہ تصادم کی جگہ اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملی ٹینٹوں کی ابتدائی فائرنگ میں دو فوجی زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں ایک اہلکار ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔
کشمیر زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے بتایا کہ پدگام پورہ گاوں میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پیر اور منگل کی درمیانی شب علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ منگل اعلیٰ الصبح سلامتی عملے نے جوں ہی مشتبہ مقام کی اور پیش قدمی شروع کی تووہاں پر موجود جنگجووں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی ۔
ان کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک مقامی جنگجو مارا گیا جس کی بعد میں شناخت عاقب مشتاق بٹ کے بطور ہوئی ۔
اے ڈی جی پی نے بتایا کہ جاں بحق ملی ٹینٹ کشمیری پنڈت سنجے شرما کی ہلاکت میں براہ راست ملوث تھا۔انہوں نے کہاکہ عاقب مشتاق نے پہلے حز ب المجاہدین میں شمولیت اختیار کی اور بعدازاں ٹی آر ایف نامی ممنوع تنظیم میں شامل ہوئے ۔انہوں نے بتایاکہ تصادم کی جگہ اسلحہ و گولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
دریں اثنا پولیس نے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک اسے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے کیونکہ پولیس اور دیگر سلامتی ادارے لوگوں کے جان و مال کی محافظ ہے لہذا لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے پولیس ہر ممکن کوشش کرتی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں میں سی آر پی ایف کانسٹیبل نے خودکشی کرلی

Next Post

یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی

یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.