جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’افسران لوگوں کے مفادات کا تحفظ کریں‘

سنہا کا ’ایل جی ملاقات‘کے دوران شکایات دہندگان سے بات چیت‘ شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنانے کی ہدایت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-01
in مقامی خبریں
A A
گوجروں‘ بیکروالوں کی ریزرویشن کی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں:سنہا

Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر کے گرو بازار میں خوفناک آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

شمالی کمان کے سربراہی کی ایل جی اور وزیر اعلیٰ سے علیحدہ ملاقاتیں

جموں //
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج سول سیکرٹریٹ میں ’ ایل جی ملاقات گریوینس ہیرنگ ‘ کے دوران شہریوں سے بات چیت کی جنہوں نے جے کے آئی جی آر اے ایم ایس پر اپنی شکایات درج کی تھیں ۔
عوامی سماعت کے دوران متعدد معاملات کو موقع پر ہی نمٹا ئے گئے جس پر درخواست دہندگان نے لیفٹیننٹ گورنر کاشکریہ اَدا کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ عام شہریوں کے مفادات کا تحفظ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’’ جے کے جی آر اے ایم ایس شکایات کا طریقہ کار خدمات کے معیار کے بارے میں تاثرات اور لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے نظام میں شفافیت ، دیانتداری اور جوابدہی کو مضبوط بنانے سمیت متعدد مقاصد کی تکمیل کر رہا ہے ‘‘ ۔
اکھنور سے تعلق رکھنے والے سنجے شرما کی جانب سے اپنے علاقے میں ٹیوب ویل کے کام نہ کرنے کے حوالے سے درج کی گئی ایک شکایت پرضلع ترقیاتی کمشنر جموں نے بتایا کہ اس ٹیوب ویل کو تین دِن کے اَندار نئے ٹیوب ویل سے تبدیل کیا جائے گا۔
ایک اور شکایت میں ایک درخواست دہندہ نے اَفسران سے درخواست کی تھی کہ وہ وجے پور کے گاؤں بگونہ میں ایک قدیم مندر تک سڑک رابطہ فراہم کریں ۔لیفٹیننٹ گورنرنے ڈپٹی کمشنر سانبہ کو ضروری کارروائی کی ہدایت دی ۔
پی ایم ای جی پی اسکیم کے تحت واجب الادا سبسڈی جاری کرنے سے متعلق شکایت پر جے اینڈ کے بینک کے چیئر مین نے بتایا کہ اس مسئلے کو۱۵ دنوں کے اندر حل کر لیا جائے گا ۔لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ سبسڈی کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر پراسیس کریں تا کہ کسی بھی بیک لاگ کو ختم کیا جا سکے ۔
جگانو اودھمپور میں پانی کی فراہمی کے مسئلہ پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اس معاملے کو جلد ہی حل کر لیا جائے گا کیونکہ متعلقہ اسکیم کے تحت کام پہلے ہی شروع ہو چکا ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے ڈپٹی کمشنر کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ پیشگی انتظامات کریں تا کہ آنے والے موسم گرما میں لوگوں کو پانی کی فراہمی میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
پونچھ کے ایک درخواست دہندہ کی طرف سے میریج اسسٹنس سکیم کے تحت مالی امداد میں تاخیر کے بارے میں درج کرائی گئی شکایت میںلیفٹیننٹ گورنرنے ڈپٹی کمشنر پونچھ کو ہدایت دی کہ وہ اس معاملے کے انکوائری کریں اور ۱۵ دنوں کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کریں ۔
گورنمنٹ کے احاطے میں تجاوزات کے حوالے سے میر ارشاد حسین کی جانب سے دائر کی گئی ایک اور شکایت میں اننت ناگ میں مڈل اسکول حاجی پورہ ضلع انتظامیہ کو اسکول کی زمین سے تجاوزات ہٹانے اور ریونیو ریکارڈ کے مطابق بحال کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔
کپواڑہ سے تعلق رکھنے والے وسیم اشرف نے پانی کی فراہمی کیلئے پائپوں کی فراہمی کے سلسلے میں جے کے جی آر اے ایم ایس کے ذریعے مسئلے کے فوری حل کیلئے ایل جی کی قیادت والی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔
ایڈیشنل سیکرٹری عوامی شکایات سیل جے اینڈ کے نریندر کور نے ایل جی ملاقات کی کارروائی اَنجام دی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈی جی پی نے ایس آئی یو کی کار گردی کا جائزہ

Next Post

مزکری وزارت داخلہ کا اعلی سطحی وفد یونین ٹریٹری کے تین روزہ دورے پر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

سرینگر کے گرو بازار میں خوفناک آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

2025-05-15
مقامی خبریں

شمالی کمان کے سربراہی کی ایل جی اور وزیر اعلیٰ سے علیحدہ ملاقاتیں

2025-05-15
مقامی خبریں

جموں کے آر ایس پورہ علاقے میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-05-15
’خود کومحفوظ محسوس کرتے ہیں‘ مقامی لوگوں کی گرمجوشی کو سراہتے ہیں‘
مقامی خبریں

پہلگام میں دہشت گردانہ حملے سے سیاحت کو دھچکا

2025-05-15
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگرجموں قومی شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں

2025-05-15
آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
مقامی خبریں

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

2025-05-14
مقامی خبریں

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

2025-05-14
سرحدی عوام خوف و اضطراب میں مبتلا، روزمرہ کی زندگی مفلوج
مقامی خبریں

اوڑی کے رہائشیوں کا بنکروں کی تعمیر کی مانگ کا اعادہ

2025-05-14
Next Post
’۱۹۹۰ء کے اوائل میں ۶۸ہزار پندٹ خاندان وادی چھوڑنے پر مجبور ہو ئے ‘

مزکری وزارت داخلہ کا اعلی سطحی وفد یونین ٹریٹری کے تین روزہ دورے پر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.