جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

سیاسی جماعتیں پھر سے متعلقہ بن رہی ہیں

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-02-26
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امر ناتھ یاترا کا آغاز

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

چلئے صاحب اپنے ایل جی سنہا صاحب نے پراپرٹی ٹیکس پر اپنی لمبی خاموشی کو توڑتے ہو ئے طنز کیاہے کہ جہاں لوگ آئی فون پر لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں وہاں اگر کچھ ایک سو یا ہزار روپے پراپرٹی ٹیکس بھی دینا پڑے تو … تو اس پر آسمان سر پر اٹھانے کی کیا ضرورت ہے… ہمیں یقین ہے کہ سنہا صاحب کی اس بات پر بھی سیاسی جماعتیں بہت ساری باتیں کریں گی… اور غصے میں کریں گی … کشمیر کی سیاسی جماعتوں کو غصہ ہے ‘اس بات کا غصہ ہے کہ ایل جی صاحب کی حکومت وہ فیصلے کررہی ہے جو اسے نہیں کرنے چاہئیں اور… اور اس لئے نہیں کرنے چاہئیں کہ اگر… اگر وہ سارے فیصلے کرے گی تو… تو الیکشن کے بعد سیاسی جماعتوں کو کرنے کیلئے کچھ نہیں رہے گا… بالکل بھی نہیں رہے گا ۔ اب ان سیاسی جماعتوں کو کون سمجھائے … کون کہے کہ … کہ انہیں ایل جی صاحب کا شکریہ ادا کرنا چاہئے ‘ انہیںسنہا صاحب کا مشکور رہنا چاہئے جو… جو ایسے فیصلے ‘ ایسے کام کرررہے ہیں … اگر ایل جی صاحب ایسے ویسے فیصلے نہیں لیں… ’متنازعہ‘ فیصلے نہیں لیں گے… انہدامی مہم کا فیصلہ نہیں لیں گے‘ پرا پرٹی ٹیکس عائد نہیں کریں گے تو…تو سیاسی جماعتیں ‘ کشمیر یا جموں کی سیاسی جماعتیں سیاست کس پر کریں گی ‘ کس اشو پر وہ لوگوں کے پاس جائیں گی‘ کیا کہہ کر جائیںگے ؟ان سب سیاسی جماعتوں کا تو ایل جی انتظامیہ کا مشکور و ممنون ہونا چاہئے جو آئے دن ایسے فیصلہ کرتی ہے جس وجہ سے جموںکشمیر کی سیاسی جماعتیں ایک بار پھر متعلقہ بنتی جا رہی ہیں… ورنہ ۵؍اگست ۲۰۱۹ نے انہیں مکمل طور پر غیر متعلقہ بنادیا تھا کہ … کہ اُس دن کے بعد ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں رہ گیا تھا … کوئی نعرہ ‘ کوئی وعدہ تک نہیں ۔سیاسی جماعتیں‘خاص کر کشمیر کی … جو لوگوں کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہی تھیں اور… اورآج دیکھئے ‘ ایل جی صاحب کی مہر بانی سے دیکھ لیجئے ان کے پاس اتنے سارے اشوز ہیں جن کو لے کر وہ لوگوں کے پاس جا سکتی ہیں ‘ جنہیں وہ الیکشن اشو بنا سکتی ہیں کہ … کہ اٹانومی کی بحالی اور سیلف رول کا زمانہ اب نہیں رہا… ان نعروں … پُر فریب نعروں کو الیکشن اشو نہیں بنا یا جا سکتا ہے… اس لئے ایل جی صاحب روز کوئی نہ کوئی حکم ‘ کوئی نہ کوئی فیصلہ کر ہی لیتے ہیں … جو سیاسی جماعتوں کو متعلقہ بنا دیتی ہے… سنہا صاحب !سیاسی جماعتیں تو آپ کا شکریہ نہیں کریں گی‘ اس لئے ان کی طرف سے ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں… انہیں متعلقہ… پھر سے متعلقہ بناکیلئے شکریہ ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایل او سی میں جنگ بندی کے دو سال ‘سرحدی علاقوں کے لوگوں کو راحت

Next Post

بدزبانی پر مبنی اُبھرتا نیا سیاسی کلچر

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

امر ناتھ یاترا کا آغاز

2025-07-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

حادثوں کا شہر

2025-06-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اب تو آزاد صاحب کو بخش دو!

2025-06-29
سچ تو یہ ہے

’کانگریس میں سب ٹھیک ٹھاک ہے‘

2025-06-28
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ٹرمپ صاحب! یہ جنگ بندی بھی کرائیے

2025-06-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

بدزبانی پر مبنی اُبھرتا نیا سیاسی کلچر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.