ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

وزارت داخلہ کا جموں اور کشمیر میں جنگجوئیت سے پاک اضلا ع سے فوجی انخلاء پر غور

حتمی فیصلہ لینے کی صورت میں جموں کے ۵ اور وادی کے ۳ اضلاع میں فوجی کی جگہ سی آر پی ایف لے گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-24
in مقامی خبریں
A A
ترال جھڑپ میں دو مقامی جنگجو مارے گئے

encounter

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

سرینگر// (ویب ڈیسک)
وزارت داخلہ نے جموں کشمیر کے کچھ علاقوں سے فوجی انخلاء کی تجویز پر غور کیا گیا البتہ اس ضمن میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ۔
ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ دہلی میں ہونے والی وازرت داخلہ کی میٹنگ میں جموں کشمیر میں آنے والے موسم گرما کے حوالے سے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔
رپورٹ میں کہا گیا ’’لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کے ساتھ موجود اندرونی علاقوں میں سیکورٹی کے جائزے کے علاوہ، کچھ علاقوں سے فوج کے انخلاء اور فوج کی جگہ سی آر پی ایف کی تعیناتی کی تجویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا لیکن کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا۔
جموں کشمیر ڈویڑنوں کے کچھ حصوں سے مرحلہ وار فوج کے انخلاء اور ان کی جگہ کچھ اضلاع ‘ جو عسکریت پسندی سے پاک ہو ئے ہیں ‘میں سی آر پی ایف کی تعیناتی کے پیش نظر ایک تجویز پیش کی گئی ہے حالانکہ عسکریت پسند کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یہ واضح کرتے ہوئے کہ فوجیوں کے انخلا کے بارے میں ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کی جائے گی۔ اگر اس تجویز کومنظوری دی جاتی ہے تو جموں کے پانچ اور کشمیر کے تین اضلاع سے فوج کو ہٹا کر وہاں سی آر پی ایف تعینات کی جا سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق موسم گرما کے دوران کشمیر میں عسکریت پسندی کے خلاف کارروائیوں کو تیز کرنا بھی میٹنگ میں موضوع بحث رہا ۔مزید یہ کہا گیاکہ آپریشنز جاری ہیں اور سردیوں کا موسم ختم ہونے پر جلد ہی مزید تیز کر دیا جائے گا۔
جموں و کشمیر پولیس، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے مرکزی زیر انتظام علاقے میں موجودہ صورتحال کے بارے میں وزارت داخلہ کے حکام کو تفصیلی رائے دی ہے۔
عام خیال تھا کہ عسکریت پسندی پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور مقامی اور غیر ملکی دونوں ہی عسکریت پسندوں کی تعداد اس وقت کم ہے اور پولیس اب عسکریت پسندوں کے اوور گراؤنڈ ورکرز نیٹ ورک کو نشانہ بنا رہی ہے۔
حکام کا خیال تھا کہ جموں پولیس نے سرحدی ضلع راجوری کے ڈانگری میں دہشت گردانہ حملے میں اہم سراغ اکٹھے کیے ہیں جس میں اقلیتی برادری کے سات شہری ہلاک اور درجن سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قتل عام میں ملوث عسکریت پسندوں کا خاتمہ اب صرف وقت کی بات ہے۔
جہاں تک لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کے ساتھ سیکورٹی کی صورتحال کا تعلق ہے‘وزارت داخلہ کو بریفنگ دی گئی کہ عسکریت پسندوں کی زیادہ تر دراندازی کی کوششوں کو سیکورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا ہے۔
تاہم ڈرون سرگرمیاں تشویش کا باعث بنی ہوئی ہیں حالانکہ جموں خطے میں بین الاقوامی سرحد پر گزشتہ چند دنوں کے دوران ایسی کوئی کوشش نہیں دیکھی گئی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مقیم عسکریت پسند جموں و کشمیر کو اسلحہ اور گولہ بارود اور منشیات بھیجنے کے لیے بڑے پیمانے پر ڈرون کا استعمال کر رہے ہیں لیکن ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد دونوں پر چوکسی کی وجہ سے سیکورٹی فورسز ان کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دے رہی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پون کھیڑا کو گرفتاری سے راحت عبوری ضمانت کی درخواست منظور

Next Post

بانڈی پورہ سڑک حادثے میں چار مسافر زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
اہم ترین

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

2026-07-15
پہلگام حملے کا’ ماسٹر مائنڈ ‘جھڑپ میں ہلاک
اہم ترین

آرمی چیف جنرل اُپیندر دویدی کی  لیہہ میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ سے ملاقات

2026-06-27
شمالی کمان کے سربراہ‘ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی کا راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ
اہم ترین

آرمی کور کمانڈر کا راجوری کا دورہ  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-06-25
امرناتھ یاترا: سی آر پی کی بالتل روٹ پر ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں تیار
اہم ترین

راجوری میں ’آپریشن شیروالی‘۳۱ ویں روز میں داخل

2026-06-23
پلوامہ میں جنگجوؤں نے غیر مقامی مزدور کو زخمی کر دیا
اہم ترین

راجوری کے جنگلات میں ’آپریشن شیروالی‘ ۲۹ویں روز میں داخل‘ تلاشی اور محاصرہ جاری

2026-06-21
بھارتی فوج نے زیرِ حراست   پاکستانی شہری اسد خان کو   پاکستان کے حوالے کر دیا
اہم ترین

بھارتی فوج نے زیرِ حراست  پاکستانی شہری اسد خان کو  پاکستان کے حوالے کر دیا

2026-06-20
کولگام ٹارگیٹ کلنگ :حملہ آوروں کو تلاش کرنے کیلئے جنگجو مخالف آپریشن
اہم ترین

پونچھ میںپاکستانی کرنسی اور مشتبہ موبائل نمبروں پر مشتمل پرچی برآمد

2026-06-19
Next Post
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک

بانڈی پورہ سڑک حادثے میں چار مسافر زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.