اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’پراپرٹی ٹیکس:’بلدیاتی اداروں کی مالی حالت بہتر ہوگی‘

غریبوں ‘ بی پی ایل اور مڈل کلاس پر پراپرٹی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا، ایک ہزار مربع فٹ مکان پر بھی چھوٹ دی گئی ہے:پرساد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-23
in اہم ترین
A A
’پراپرٹی ٹیکس:’بلدیاتی اداروں کی مالی حالت بہتر ہوگی‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

سرینگر//
جموں کشمیر سرکار نے واضح کیا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس کا نفاذ عوام کے مفاد میں ہے کیونکہ جو پیسے جمع ہونگے اْن کو عوام کی فلاح و بہبود پر ہی خرچ کیا جائے گا۔
پرنسپل سیکریٹری ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیلوپمنٹ ڈپارٹمنٹ‘ایچ راجیش پرساد نے کہاکہ پراپرٹی ٹیکس کا مقصد دو میونسپل کارپوریشنوں (سری نگر، جموں )اور۷۸؍اربن لوکل باڈیز کی فائنانشل پوزیشن کو بہتر بنانا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ غریبوں، بی پی ایل ، مڈل کلاس کے لوگوں پر کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔اْن کے مطابق ایک ہزار مربع فٹ مکان پر بھی پراپرٹی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔
ان باتوں کا اظہار پرنسپل سیکریٹری نے ایک قومی نیوز چینل کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر حکومت نے پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کی ہے جس کا مقصد دو میونسپل کارپوریشنوں (سرینگر ، جموں )اور۷۸لوکل باڈیز کی فائنانشل پوزیشن کو بہتر بنانا ہے۔اْن کے مطابق جموں وکشمیر میں ابھی تک یہ ٹیکس لاگو نہیں تھا۔
سیکریٹری نے بتایا کہ دو میونسپل کارپوریشنز، کونسلوں اور کمیٹیوں کی سالانہ آمدنی۱۱۵کروڑ ہے لیکن ملازمین کی تنخواہوں، آپریشنل اور دوسرے اخراجات پر ۶۵۰ کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر میں میونسپل کارپوریشن یا کمیٹیاں کوئی ٹیکس نہیں لگاتی حالانکہ پورے ملک میں پراپرٹی ٹیکس اہم سورس ہوتا ہے۔
پرساد کا مزید کہنا تھا کہ رواں مالی سال۲۲۔۲۰۲۳میں ۸۵۰کروڑ روپے کا خرچہ آنے کا امکان ہے جس کو اکھٹا کرنا ناگزیر بن گیا تھا۔سیکریٹری اربن ڈیلوپمنٹ نے بتایا کہ ۱۲۰کروڑ روپے پراپرٹی ٹیکس کے طورپر جمع ہونگے اور ان پیسوں کو لوگوں کی فلاح و بہبود کی خاطر ہی خرچ کیا جائے گا۔
پرنسپل سیکریٹری ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیلوپمنٹ ڈپارٹمنٹ نے مزید بتایا کہ میونسپل سروسز جس میں ہیلتھ، سڑکیں، پانی ، بجلی اور دوسرے اہم شعبے آتے ہیں کو بہتر بنانے کی خاطر ان پیسوں کا استعمال کیا جائے گا۔اْن کے مطابق ریاستوں اور یونین ٹریٹریوں میں پراپرٹی ٹیکس ایک اہم رونیو سورس ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو اس حوالے سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ سرکار نے غریبوں کیلئے پوری چھوٹ دی ہوئی ہے۔
پرنسپل سیکریٹری ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیلوپمنٹ ڈپارٹمنٹ نے بتایا جہاں تک پراپرٹی ٹیکس کی بات ہے تو جموں وکشمیر سرکار نے سب طبقوں کا خیال رکھا ہے اوریہاں پر سب سے کم ٹیکس لاگو ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ غریبوں ، بی پی ایل ذمرے سے تعلق رکھنے والے ، مڈل کلاس لوگوں پر کوئی پراپرٹی ٹیکس عائد نہیں ہوگا۔
پرساد کے مطابق ایک ہزار مربع فٹ مکان پر بھی پراپرٹی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔چھوٹے دکان ایک سو سے دو سو مربع فٹ پر بہت ہی کم ٹیکس نافذ العمل ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ ایک ہزار مربع فٹ مکان پر پوری چھوٹ دی گئی اور اس زمرے کے تحت آنے والے لوگوں کو پراپرٹی ٹیکس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔
پرنسپل سیکریٹری ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیلوپمنٹ ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ ۱۵مربع فٹ مکان پر میونسپل کمیٹی حدود میں پچاس سے تین سو روپے سالانہ وصول کیا جائے گا۔ میونسپل حدودمیں ۷۵سے ۶سو روپے اور میونسپل کارپوریشن کے تحت آنے والے علاقوں میں ایک سو سے۱۱۵۰روپے سالانہ لاگو ہونگے۔
اسی طرح دو ہزار سیکوئر فٹ سے زیادہ مکانوں پر میونسپل کمیٹی حدود میں ایک سو سے چار سو روپیہ، میونسپل حدود میں ڈیڑھ سو سے بارہ سو روپیہ اور میونسپل کارپوریشن کے تحت آنے والے علاقوں میں ڈھائی سو سے ڈھائی ہزار روپیہ لگے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اسی طرح جتنا مکان بڑا ہوگا اسی طرح سے فارمولہ لگا کر پراپرٹی ٹیکس وصولا جائے گا۔
دکانوں کے بارے میں پرساد نے بتایا کہ مربع فٹ دکان پر میونسپل کمیٹی حدود میں سالانہ۲۰سے ۱۵۰روپے ، کونسل علاقوں میں پچاس سے دو سو روپے اور کارپوریشن کے تحت آنے والے دکانوں پر سالانہ پچاس سے چھ سو روپیہ کا ٹیکس لگے گا۔ انہوں نے بتایا کہ دو سومربع فٹ دکان پر میونسپل کمیٹی حدود میں ۷۵روپے سے تین سو روپے ، میونسپل کونسل علاقوں میں ایک سو سے چھ سو روپے اور کارپوریشن کے تحت آنے والے علاقوں میں ڈیڑھ سو سے ایک ہزار آٹھ سو روپے وصولا جائے گا۔
پرنسپل سیکریٹری ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیلوپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق خالی اراضی پر بھی پراپرٹی ٹیکس لاگو ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ پراپرٹی ٹیکس کے طورپر جتنی بھی رقم جمع ہوگی اْس کو میونسپل کمیٹی ، میونسپل کونسل اور میونسپل کارپوریشنوں کے تحت آنے والے علاقوں میں ہی خرچ کیا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ پیسے سرکاری خزانے میں جمع نہیں ہونگے۔انہوں نے مزید کہاکہ مذہبی مقامات کو پراپرٹی ٹیکس سے چھوٹ دی گئی ہے۔
پرنسپل سیکریٹری ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیلوپمنٹ ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ آن لائن موڑ کے ذریعے پراپرٹی ریٹرن جمع کرنے پر کام ہو رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جو بھی شخص ایڈوانس میں پراپرٹی ٹیکس ادا کرے گا اْس کو دس فیصد تک چھوٹ دی جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ لوگوں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں خاص کر غریبوں اور بی پی ایل ذمرے کے تحت آنے والے لوگوں کو پراپرٹی ٹیکس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر جموںشاہراہ پر ۳۸ گھنٹوں بعد ٹریفک بحال

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر کا غازی پورہ میں راج کمار ترپاٹھی کے مجسمے کی نقاب کشائی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘
اہم ترین

ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘

2025-07-05
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر کا غازی پورہ میں راج کمار ترپاٹھی کے مجسمے کی نقاب کشائی

لیفٹیننٹ گورنر کا غازی پورہ میں راج کمار ترپاٹھی کے مجسمے کی نقاب کشائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.