پیر, مارچ 27, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

جاوید اختر کی بے باکی

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-02-23
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

صبر…بس تھوڑ اصبرکرنا سیکھ لیجئے

قدرت راہل گاندھی پر مہر بان

ہاں ہم مانتے ہیں کہ … کہ کسی کا ہیرو کسی اور کا زیرو‘ کسی اور کا ولن ہو تا ہے اور…اور جب بات پاکستان اور ہندوستان کی ہو تو … یقینا ایک ملک کا ہیرو ‘ دوسرے ملک کازیروہوتا ہی ہے… لیکن … لیکن صاحب ہم اس دلیل کو نہیں مانتے ہیں اور بالکل بھی نہیں مانتے ہیں ‘ اگر آپ سچے اور اچھے ہیں تو آپ ہیرو ہیں ‘ اگر آپ جھوٹے اوربرے ہیں تو … تو آپ زیرو ہیں‘ ولن ہیں… ہمارے لئے پھر اس بات کے کوئی معنی نہیں رہتے ہیں کہ آپ پاکستان کے ہوں یا پھر آپ ہمارے اپنے بھارت دیش کے ۔ جاوید اختر …گزشتہ دنوں پاکستان میں تھے … ایک تقریب میں انہوں نے ممبئی حملوں کی بات کی … اختر کاکہنا تھا کہ وہ ممبئی کے رہنے والے ہیں اور… اور ممبئی میں جو کچھ بھی ہوا … ۲۰۰۸ میں ہوا وہ انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا‘وہ اسے ابھی تک بھلا نہیں پائے ہیں… انہوں نے ممبئی حملوں کے بارے میں کچھ اور بھی باتیںکیں اور شکوہ کیا کہ اس حملے میں جو ملوث ہیں وہ آج بھی پاکستان میں آزادی سے گھوم پھر رہے ہیں… اس تقریب میں موجود بیشترلوگوں نے اختر کی باتوں سے اتفاق کیا اور… اور ان کی اس بے باکی اور صاف گوئی پر تالیاں بھی بجائیں۔لیکن… لیکن بعد ازاں سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہو گیا… پاکستانی صارفین نے اختر کی ’ہرزہ سرائی ‘پر ان کی خوب مذمت کی … دوسری جانب بھارتی صارفین ‘جو آئے دن اختر کو نشانہ بناتے رہتے ہیں ‘ ان میں سے کچھ ایک انہیں پاکستان جانے کا بھی مشورہ دیتے ہیں ‘ انہوں نے ان کی خوب تعریف کی اور… اور ان کے بیان کو سرجیکل اسٹرائک سے تشبیہ دی جبکہ کچھ ایک نے کہا کہ اختر نے پاکستان کو گھر میں گھس کر مارا ۔بھارتی صارفین کیا کہتے ہیں اور کیا نہیں وہ رہنے دیجئے‘ لیکن… لیکن صاحب ہم ایک بات پاکستانی صارفین سے کہنا چاہتے ہیں …یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ہندوستان ایک حقیقت ہے‘ ممبئی ہندوستان کا ایک حصہ ہے‘ یہ بھی ایک حقیقت ہے‘ اس پر ۲۰۰۸ میں حملہ ہوا وہ بھی ایک حقیقت ہے‘ حملے میں ۲۶۶؍افراد مارے گئے وہ بھی ایک حقیقت ہے‘ حملہ آور پاکستان سے آئے تھے وہ بھی ایک حقیقت ہے ‘ ان حملہ آوروں کو حملے کے دوران پاکستان سے ہدایات مل رہی تھیں وہ بھی ایک حقیقت ہے‘ اس حملے کے پاکستانی منصوبہ ساز وں کو آج تک سزا نہیں دی گئی ‘ وہ بھی ایک حقیقت ہے ‘ جاوید اختر نے جو بات کہی وہ بھی ایک حقیقت ہے … ان کی بات سے پاکستان میں ایک حلقے کے تن بدن میں آگ لگ گئی وہ بھی ایک حقیقت ہے… کیوں لگ گئی ‘ اس حقیقت سے پلیزہمیں بھی آگاہ کیجئے اور … اور اس لئے کیجئے کیوںکہ اختر جو کہا وہ سچ کہا … سچ کے سوا کچھ اور نہیں کہا… بالکل بھی نہیںکہا ۔ ہے نا؟

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

غریب نہ گھبرائیں‘ پراپرٹی ٹیکس کا مقصد بلدیاتی اداروں کی مالی صورتحال بہتر بنانا ہے:پرساد

Next Post

بے باک صحافت دم توڑ رہی ہے

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

صبر…بس تھوڑ اصبرکرنا سیکھ لیجئے

2023-03-26
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

قدرت راہل گاندھی پر مہر بان

2023-03-25
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

بے چارے چاند کو بھی کنفیوژن

2023-03-24
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

سمارٹ سٹی پروجیکٹ اور جی ۲۰ اجلاس

2023-03-22
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

تینوں دکانیں بند !

2023-03-21
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

کانگریس کے سایہ سے بھی دور

2023-03-19
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

نئی صف بندی

2023-03-18
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

جاہل کو آئینہ دکھانے کی حماقت

2023-03-17
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

بے باک صحافت دم توڑ رہی ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.