پیر, مارچ 27, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

غریب نہ گھبرائیں‘ پراپرٹی ٹیکس کا مقصد بلدیاتی اداروں کی مالی صورتحال بہتر بنانا ہے:پرساد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-22
in ٹاپ سٹوری
A A
غریب نہ گھبرائیں‘ پراپرٹی ٹیکس کا مقصد بلدیاتی اداروں کی مالی صورتحال بہتر بنانا ہے:پرساد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے کے ڈی ڈی سی سربراہوںکی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

کانگریس اراکین کا سیاہ کپڑے پہنچ کرپارلیمنٹ میں احتجاج

سرینگر/۲۲فروری
جموں کشمیر سرکار نے واضح کیا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس کا نفاذ عوام کے مفاد میں ہے کیونکہ جو پیسے جمع ہونگے ا±ن کو عوام کی فلاح و بہبود پر ہی خرچ کیا جائے گا۔
پرنسپل سیکریٹری ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیلوپمنٹ ڈپارٹمنٹ‘ایچ راجیش پرساد نے کہاکہ پراپرٹی ٹیکس کا مقصد دو میونسپل کارپوریشنوں (سری نگر، جموں )اور 78اربن لوکل باڈیز کی فائنانشل پوزیشن کو بہتر بنانا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ غریبوں، بی پی ایل ، مڈل کلاس کے لوگوں پر کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔ا±ن کے مطابق ایک ہزار مربع فٹ مکان پر بھی پراپرٹی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔
ان باتوں کا اظہار پرنسپل سیکریٹری نے ایک قومی نیوز چینل کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر حکومت نے پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کی ہے جس کا مقصد دو میونسپل کارپوریشنوں (سرینگر ، جموں )اور 78لوکل باڈیز کی فائنانشل پوزیشن کو بہتر بنانا ہے۔ا±ن کے مطابق جموں وکشمیر میں ابھی تک یہ ٹیکس لاگو نہیں تھا۔
سیکریٹری نے بتایا کہ دو میونسپل کارپوریشنز، کونسلوں اور کمیٹیوں کی سالانہ آمدنی 115کروڑ ہے لیکن ملازمین کی تنخواہوں، آپریشنل اور دوسرے اخراجات پر 650 کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر میں میونسپل کارپوریشن یا کمیٹیاں کوئی ٹیکس نہیں لگاتی حالانکہ پورے ملک میں پراپرٹی ٹیکس اہم سورس ہوتا ہے۔
پرساد کا مزید کہنا تھا کہ رواں مالی سال 2022-23میں 850کروڑ روپے کا خرچہ آنے کا امکان ہے جس کو اکھٹا کرنا ناگزیر بن گیا تھا۔سیکریٹری اربن ڈیلوپمنٹ نے بتایا کہ 120کروڑ روپے پراپرٹی ٹیکس کے طورپر جمع ہونگے اور ان پیسوں کو لوگوں کی فلاح و بہبود کی خاطر ہی خرچ کیا جائے گا۔
پرنسپل سیکریٹری ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیلوپمنٹ ڈپارٹمنٹ نے مزید بتایا کہ میونسپل سروسز جس میں ہیلتھ، سڑکیں، پانی ، بجلی اور دوسرے اہم شعبے آتے ہیں کو بہتر بنانے کی خاطر ان پیسوں کا استعمال کیا جائے گا۔ا±ن کے مطابق ریاستوں اور یونین ٹریٹریوں میں پراپرٹی ٹیکس ایک اہم رونیو سورس ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو اس حوالے سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ سرکار نے غریبوں کےلئے پوری چھوٹ دی ہوئی ہے۔
پرنسپل سیکریٹری ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیلوپمنٹ ڈپارٹمنٹ نے بتایا جہاں تک پراپرٹی ٹیکس کی بات ہے تو جموں وکشمیر سرکار نے سب طبقوں کا خیال رکھا ہے اوریہاں پر سب سے کم ٹیکس لاگو ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ غریبوں ، بی پی ایل ذمرے سے تعلق رکھنے والے ، مڈل کلاس لوگوں پر کوئی پراپرٹی ٹیکس عائد نہیں ہوگا۔
پرساد کے مطابق ایک ہزار مربع فٹ مکان پر بھی پراپرٹی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔چھوٹے دکان ایک سو سے دو سو مربع فٹ پر بہت ہی کم ٹیکس نافذ العمل ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ ایک ہزار مربع فٹ مکان پر پوری چھوٹ دی گئی اور اس زمرے کے تحت آنے والے لوگوں کو پراپرٹی ٹیکس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔
پرنسپل سیکریٹری ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیلوپمنٹ ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ 15مربع فٹ مکان پر میونسپل کمیٹی حدود میں پچاس سے تین سو روپے سالانہ وصول کیا جائے گا۔ میونسپل حدودمیں 75سے 6سو روپے اور میونسپل کارپوریشن کے تحت آنے والے علاقوں میں ایک سو سے 1150روپے سالانہ لاگو ہونگے۔
اسی طرح دو ہزار سیکوئر فٹ سے زیادہ مکانوں پر میونسپل کمیٹی حدود میں ایک سو سے چار سو روپیہ، میونسپل حدود میں ڈیڑھ سو سے بارہ سو روپیہ اور میونسپل کارپوریشن کے تحت آنے والے علاقوں میں ڈھائی سو سے ڈھائی ہزار روپیہ لگے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اسی طرح جتنا مکان بڑا ہوگا اسی طرح سے فارمولہ لگا کر پراپرٹی ٹیکس وصولا جائے گا۔
دکانوں کے بارے میں پرساد نے بتایا کہ مربع فٹ دکان پر میونسپل کمیٹی حدود میں سالانہ 20سے 150روپے ، کونسل علاقوں میں پچاس سے دو سو روپے اور کارپوریشن کے تحت آنے والے دکانوں پر سالانہ پچاس سے چھ سو روپیہ کا ٹیکس لگے گا۔ انہوں نے بتایا کہ دو سومربع فٹ دکان پر میونسپل کمیٹی حدود میں 75روپے سے تین سو روپے ، میونسپل کونسل علاقوں میں ایک سو سے چھ سو روپے اور کارپوریشن کے تحت آنے والے علاقوں میں ڈیڑھ سو سے ایک ہزار آٹھ سو روپے وصولا جائے گا۔
پرنسپل سیکریٹری ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیلوپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق خالی اراضی پر بھی پراپرٹی ٹیکس لاگو ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ پراپرٹی ٹیکس کے طورپر جتنی بھی رقم جمع ہوگی ا±س کو میونسپل کمیٹی ، میونسپل کونسل اور میونسپل کارپوریشنوں کے تحت آنے والے علاقوں میں ہی خرچ کیا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ پیسے سرکاری خزانے میں جمع نہیں ہونگے۔انہوں نے مزید کہاکہ مذہبی مقامات کو پراپرٹی ٹیکس سے چھوٹ دی گئی ہے۔
پرنسپل سیکریٹری ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیلوپمنٹ ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ آن لائن موڑ کے ذریعے پراپرٹی ریٹرن جمع کرنے پر کام ہو رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جو بھی شخص ایڈوانس میں پراپرٹی ٹیکس ادا کرئے گا ا±س کو دس فیصد تک چھوٹ دی جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ لوگوں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں خاص کر غریبوں اور بی پی ایل ذمرے کے تحت آنے والے لوگوں کو پراپرٹی ٹیکس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر جموںشاہراہ پر ٹریفک بحال ‘ شاہراہ ۲۴فروری‘۳اور ۱۰ مارچ کو بند رہے گی

Next Post

جاوید اختر کی بے باکی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئندہ چار سال میں جموں کشمیر میں فاصل بجلی پیدا ہوگی
ٹاپ سٹوری

جموں صوبے کے ڈی ڈی سی سربراہوںکی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

2023-03-27
کانگریس اراکین کا سیاہ کپڑے پہنچ کرپارلیمنٹ میں احتجاج
تازہ تریں

کانگریس اراکین کا سیاہ کپڑے پہنچ کرپارلیمنٹ میں احتجاج

2023-03-27
کشمیر پر لوک سبھا میں اپوزیشن اور بھاجپا میں بحث و تکرار
تازہ تریں

شوروغل کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی چار بجے تک ملتوی

2023-03-27
مودی نے پلیٹ فارم پر گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس کی تعریف کی، ایک سال میں ایک لاکھ کروڑ کے بقدر کاروبار
تازہ تریں

ڈل جھیل کا ندروبیرون ملک پہنچ رہا ہے:مودی

2023-03-26
راہل کی معافی مانگنے کے مطالبے اور اڈانی گروپ کے معاملے کی تحقیقات پر تعطل برقرار
تازہ تریں

میرے خلاف کارروائی اپوزیشن کے ہاتھ میں بڑا ہتھیار:راہل گاندھی

2023-03-25
پولیس جعلی میڈیا گروپوں کی نشاندہی کرے‘ ڈی سی رام بن
ٹاپ سٹوری

جموں کشمیرمیں سرکاری ملازمین سوشل میڈیا پرحکومتی پالیسیوں پر بحث یا تنقید نہیں کر سکتے ‘حکومت کا انتباہ

2023-03-24
پاک چین کو ایک ہونے سے روکنے کی پالیسی پر کام کرنے کی ضرورت تھی:راہل
تازہ تریں

راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت منسوخ‘کانگریسیوں کا احتجاج

2023-03-24
وفاقی وزیر داخلہ کا دورہ:راجوری میں ہائی الرٹ جاری
تازہ تریں

ٹنگڈار میںدراندازی کی کوشش ‘ ایک درانداز ہلاک

2023-03-24
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

جاوید اختر کی بے باکی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.