سرینگر//
سرینگر کے سنگم علاقے میں منگل کے روز ٹریفک کے ایک حادثے میں کمسن لڑکی کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ سنگم علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل نے کمسن لڑکی کو ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوئی۔
زخمی کمسن بچی کو علاج ومعالجہ کی خاطر جے وی سی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مفرور موٹر سائیکل سوار کی تلاش شروع کی ۔