منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

طنز اور تعریف… بلا وجہ نہیں

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-02-22
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

اب ایسا نہیں ہے اور … بالکل بھی نہیں ہے کہ ہم اس کالم میں صرف تنقید کرتے رہتے ہیں… ایسا نہیں ہے ۔ہاں طنز ضرور کرتے ہیں ‘ لیکن… لیکن اس طنز کی بھی معقول وجہ اور ہاں منطق ہو تی ہے… اس کے ہاتھ پیر اور ہاں سر بھی ہو تا ہے… یہ بغیر سر اور پاؤں کے نہیں ہو تا ہے… اور بالکل بھی نہیں ہوتا ہے … یہ کالم خود اس بات کی گواہی دے گا کہ ہم نے کبھی کبھی تعریف بھی کی ہے… جب بھی ہمیں لگا کہ کسی کی تعریف ‘ کسی کی ستائش کی جانی چاہئے تو اللہ میاں کی قسم ہم نے اس میں کبھی بخل سے کام نہیں لیا اور… اور بالکل بھی نہیں لیا ۔ اب دیکھئے نا امسال محکمہ بجلی کی مجموعی کا ر کردگی اچھی رہی ہے‘ قابل تعریف رہی ہے ‘سو ہم اس کی ستائش کرتے ہیں … اور ہاں اس کا اعتراف بھی ۔ پہلی بار ہم نے دیکھا کہ محکمہ مجموعی طور پر اپنے اعلان کردہ شیڈول کی لاج رکھنے میں بہت حد تک کامیاب رہا ہے… ورنہ محکمہ خود ہی اپنے اعلان کردہ شیڈول کی کبھی لاج نہیں رکھ پایا اور… اور بالکل بھی نہیں رکھ پایا … وعدہ کچھ ایک گھنٹوں کی کٹوتی کاہوتا تھا اور… اور یہ بڑھتے بڑھتے اتنی بڑھ جاتی تھی کہ …کہ یہ یاد رکھنا مشکل ہو جاتا تھا کہ … بجلی آئی کب اور گئی کب… لیکن صاحب اب کی بار نہیں … اور بالکل بھی نہیں ۔ کم از کم میٹر والے علاقوں میں تو بالکل بھی نہیں … بجلی شیڈول کے مطابق آئی اور گئی بھی … کچھ اتنی پابندی کے ساتھ کہ لگا اس نے اب کی بار ہم سے آنکھ مچولی کا کھیل نہ کھیلنے کی قسم کھائی ہے ۔نہیں صاحب بات اتنی ہی نہیں ہے… بلکہ کچھ اور بھی ہے۔ ہمیں کہنا ہے … یہ کہنا ہے کہ ابھی فروری کا مہینہ ہی چل رہا ہے اور… اور بجلی کی سپلائی میں بہتری آئی ہے… اب بھی محکمہ اپنے اعلان کردہ بجلی شیڈول کی خلاف ورزی کرتا ہے… لیکن… لیکن بجلی بند کرکے نہیں ‘ بلکہ بجلی بند نہ کرکے کہ …کہ فروری میں ہی ہم دیکھ رہے ہیں کہ محکمہ اعلان سے زیادہ مقدار میں بجلی فراہم کررہا ہے… اور اس بات کا ‘ اس پیش رفت کا کریڈٹ دئے بغیر نہیں رہ سکتے ہیں اور… اور سو فیصد نہیں رہ سکتے ہیں کہ …کہ اگر ہم کسی کی تنقید کرتے ہیں‘ وہ بھی حقائق پر مبنی ہوتی ہے اور… اور اگر کسی کی ستائش تو… تو اس کی بھی کوئی وجہ ہوتی ہے اور… اور سو فیصد ہو تی ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں وکشمیر میں بہت جلد چناو ہونگے: ترون چھگ

Next Post

چناب خطے میںٹریفک حادثات

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

چناب خطے میںٹریفک حادثات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.