جموں//
جموں کشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے کالسپور گاوں میں سیکورٹی فورسز نے ایک مشتبہ ڈرون کو برآمد کرکے ضبط کیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ درمیانی شب کٹھوعہ کے کالسپور گاوں میں ایک ڈرون کو اڑتے ہوئے دیکھا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے پولیس کو اس بارے میں مطلع کیا چنانچہ سلامتی عملے کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور ڈرون کو برآمد کیا۔
ڈرون کی برآمدگی کے بعد علاقے میں الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔