سرینگر//
سرینگر میونسپل کارپوریشن(ایس ایم سی) کے کمشنر اطہر عامر ملک نے آلوچی باغ سے چھتہ بل تک دودھ گنگا نالہ کے اردگرد سرکاری اراضی پر تعمیرات کھڑی کرنے والوں کو سات دنوں کا وقت دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سرینگر میونسپل کارپوریشن نے دودھ گنگا نالہ پر قبضہ کرنے والوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ سات روز کے اندر اندر غیر قانونی تجاوزات کو از خود منہدم کریں،بصورت دیگر ایس ایم سی کارروائی کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔
ایس ایم سی کمشنر اطہر عامر ملک کی جانب سے جاری کیے گئے ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے ’’ دودھ گنگا نالہ آلوچی باغ سے چھتہ بل تک جن لوگوں نے غیر قانونی طور پر تعمیراتی کھڑی ہوئی ہیں۔ اْنہیں سات دن کا وقت دیا جاتا ہے کہ وہ از خود ان ڈھانچوں کو منہدم کریں بصورت دیگر نہ صرف ایس ایم سی از خود کارروائی کرئے گی بلکہ قابضین کے خلاف قانون چارہ جوئی بھی ہوگی‘‘۔
ملک نے مزید بتایا کہ قابضین دودھ گنگا نالہ کے اردگرد غیر قانونی تجاوزات کو سات دنوں کے اندر اندر صاف کریں،ایسا نہ کرنے پر ایس ایم سی کارروائی شروع کرے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ اگلے ہفتے یعنی ۱۳ فروری سے کشمیر بالعموم اور شہر سرینگر میں بالخصوص بڑے پیمانے پر انسداد تجاوزات مہم شروع کرنے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں متعلقہ محکموں کو باضابط طور پر ٹاسک بھی دیا گیا۔