اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’حکومت کو لوگوں کو زمینوں سے نکالنے کا کوئی حق نہیں ‘

اگر ہم نے سرکار بنائی تو عوام مخالف تمام فیصلوں کو کالعدم قرار دیں گے : بخاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-12
in مقامی خبریں
A A
’اسمبلی انتخابات ۳۷۰ کی بحالی کے کھوکھلے نعرے پر نہیں لڑا جاسکتا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

سرینگر///
جموںکشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری نے ہفتے کے روز کہاکہ انتظامیہ کو کوئی حق نہیں کہ وہ لوگوں کو اُن کی زمینوں سے نکالے ۔
بخاری نے کہاکہ اگر ہم نے اگلی سرکار بنائی تو ہم انتظامیہ کی طرف سے عوام مخالف لئے گئے تمام فیصلوں کو واپس کریں گے ۔
ان باتوں کا اظہار اپنی پارٹی کے صدر نے جموں میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
بخاری نے کہاکہ ہماری جہدوجہد ان عناصر کے خلاف ہے جو کہ مذہب اور خط کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں اور یہ جدوجہد جاری رہے گی۔انہوں نے پروگرام میں موجود لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا’’ ہم آپ کو آپ کی اپنی حکومت دینا چاہتے ہیں جوکہ دونوں خطوں کو یکساں ترقی یقینی بنائے کیونکہ دونوں خطوں کے لوگ ایک جیسی مشکلات کا شکار ہیں اور اِن مسائل کا حل بھی یکساں ہے ‘‘۔
انسداد ِ تجاوزات مہم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بخاری نے کہاکہ حکومت کے پاس غیر قانونی رہائشی بستیوں کو ریگولر آئز کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ یہاں تک کہ دہلی میں بھی حکومت نے وقتاًفوقتاً ایسی کالونیوں کو ریگولر آئزڈ کیا ہے لیکن ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ انہیں غریب لوگوں کے مسائل کی سمجھ نہیں‘‘۔
اپنی پارٹی کے صدر نے مزید کہاکہ منتخب حکومت ہی غیر قانونی کالونیوں سے متعلق کوئی فیصلے لے گی۔’’ انتظامیہ کو کوئی حق نہیں کہ وہ لوگوں کو ان کی زمینوں سے نکالے ۔ اگر ہم نے اگلی سرکار بنائی تو ہم انتظامیہ کی طرف سے عوام مخالف لئے گئے تمام فیصلوں کو واپس کریں گے جن میں دربار مو کی روایت کا خاتمہ اور انسداد تجاوزات مہم شامل ہے ‘‘۔
بخاری نے کہا’’ جموںکشمیر کی عوام کو یقین دلایاکہ ہم کسی بھی غیر مقامی کو جموں کشمیر میں آباد ہونے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ جموں وکشمیر کی سرزمین ، سابقہ ریاست جموں وکشمیر کے لوگوں کی ہی ہے ‘‘۔
اس موقع پر انہوں نے فرقہ وارانہ اور علاقائی خطوط پر جموں وکشمیر کے امن کو خراب کرنے اور انسداد تجاوزات مہم کے ساتھ لوگوں کے جذبات اکسانے کی کوشش کرنے والے عناصر کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ امن بنائے رکھیں۔ انہوں نے ناجائز تجاوزات مخالف مہم کے دوران انتظامیہ کے رویہ کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ترکیہ و شام زلزلے کی درد ناک تصاویر وائرل؛ ہر آنکھ اشکبار

Next Post

دودھ گنگا کے گرد و نواح میںتجاوزات ہٹانے کا نوٹس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
ٹھیلے والے صرف مخصوص جگہوں پر ہی اپنا کاروبار جاری رکھ سکتے ہیں:ایس ایم سی

دودھ گنگا کے گرد و نواح میںتجاوزات ہٹانے کا نوٹس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.