نئی دہلی/۱۱فروری
وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو راجستھان اور پیر کو کرناٹک کا دورہ کریں گے اور بنگلورو میں ایرو انڈیا نمائش کے 14ویں ایڈیشن کا افتتاح کرنے کے علاوہ کئی شاہراہوں اور دیگر ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔
وزیراعظم 12 فروری کو، سہ پہر تقریباً 3 بجے ، وہ سنگ بنیاد رکھنے اور 18,100 کروڑ روپے سے زیادہ کے قومی سڑکوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے وقف کرنے کے لیے دوسہ پہنچیں گے ۔
اس کے علاوہ 13 فروری کو، صبح تقریباً 9:30 بجے ، وہ بنگلورو کے ایئر فورس اسٹیشن، یلہنکا میں 14ویں ایرو انڈیا 2023 کے ایڈیشن کا افتتاح کریں گے ۔
نئے ہندوستان میں ترقی ، فروغ اور رابطے کے انجن کے طور پر عمدہ سڑک بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر وزیر اعظم کی توجہ کو پورے ملک میں عالمی درجے کے بہت سے ایکسپریس ویز کی تعمیر کر کے حقیقت کی شکل دی جا رہی ہے ۔ اسی طرح کا ایک اہم پروجیکٹ دلی – ممبئی ایکسپریس وے ہے ، جس کا پہلا مکمل شدہ سیکشن، دلی ، دوسہ، لالسوت، وزیراعظم قوم کے نام وقف کریں گے ۔
دلی ممبئی ایکسپریس وے کے 246 کلومیٹر دلی ، دوسہ ،لالسوٹ سیکشن کو 12,150 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے ۔ اس سیکشن کے فعال ہونے سے دلی سے جے پور کے سفر کا وقت 5 گھنٹے سے کم ہو کر 3.5 گھنٹے رہ جائے گا اور پورے خطے کی اقتصادی ترقی کو بڑا فروغ حاصل ہوگا۔