منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’یو ٹی اِنتظامیہ کشمیری مائیگرنٹ کنبوں اور پی ایم پیکیج ملازمین کے مسائل کے تئیں حساس ‘

کچھ ناخوشگوار واقعات پیش آئے تھے ‘ مٹھی بھر لوگ پڑوسی ملک کے کہنے پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں:ایل جی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-05
in مقامی خبریں
A A
’یو ٹی اِنتظامیہ کشمیری مائیگرنٹ کنبوں اور پی ایم پیکیج ملازمین کے مسائل کے تئیں حساس ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر ‘منوج سنہانے کہا ہے کہ اِنتظامیہ کشمیری مائیگرنٹ کنبوں اور پی ایم پیکیج ملازمین کے مسائل کے تئیں حساس ہے۔
سِنہا نے آج جگتی کالونی میں کشمیری مائیگرنٹس کیلئے خصوصی گورننس کیمپ کا اِفتتاح کیا۔
اس موقع پر سنہا نے کہا کہ اِنتظامیہ کشمیری مائیگرنٹ کنبوں اور پی ایم پیکیج ملازمین کے مسائل کے تئیں حساس ہے۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’ کچھ ناخوشگوار واقعات پیش آئے تھے ۔ یہ حملے صرف اَفراد پر نہیں بلکہ ہندوستان کی سا لمیت پر بھی تھے ۔ مٹھی بھر لوگ ہیں جو پڑوسی ملک کے کہنے پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی رہنمائی میں ہم تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے پوری حساسیت اور عزم کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔‘‘
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ایم پیکیج کے بہت سے ملازمین نے اَپنی ڈیوٹی دوبارہ شروع کی ہے اور ان کی زیر اِلتوأ تنخواہیں بلا تاخیر جاری کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے اس بات کی سختی سے تردید کی اور زور دے کر کہاکہ اُنہوں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے اور اسے بدنیتی کے ساتھ منسوب کیا گیا ہے۔
سنہا نے کہا’’یہ مکمل طور پر من گھڑت اور جھوٹ سے بھرا ہوا ہے ۔ میں نے اَپنی پوری زندگی میں کبھی کسی کے لئے ایسے الفاظ اِستعمال نہیں کئے ۔ یہ میرا پختہ یقین ہے کہ جس کو بھی مدد کی ضرورت ہے اسے ہمیشہ ترجیح دی جانی چاہئے۔ میرے دروازے ان لوگوں کے لئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں جن کوکوئی پریشانی ہے۔ ہم آپ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ایک ماحول پیدا کر رہے ہیں ، آپ کے بچوں اور کنبوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ پوری کمیونٹی جموںوکشمیر کی ترقی میں اَپنا حصہ ادا کرسکے جیسا کہ ماضی میں کیا گیا تھا۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ پی او جے کے کے بھائیوں اور بہنوں کے لئے اِس طرح کے خصوصی گورننس کیمپوں کا اِنعقاد کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے تاکہ سماجی تحفظ کی سکیموں ، خود روزگار اور ہنرمندی کو یقینی بنایا جاسکے۔
سنہا نے اِس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پی ایم پیکیج کے تحت تقریباً تمام اَسامیاں پُر ہوچکی ہیں اور حکومت جموںوکشمیر یوٹی نے ۶۰۰۰ مکانات کی تعمیر کے تمام اِنتظامات کئے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’’دو کوچھوڑ کر تمام جگہوں پر تعمیراتی کام جاری ہے ۔ میں ذاتی طور پر پیش رفت کی نگرانی کر رہا ہوں ۔اِس اپریل تک ۱۲۰۰ گھر اور دسمبر تک ۲۷۰۰ گھر تیار ہوجائیں گے ۔ تمام زیر اِلتوأ ترقیاں حال ہی میں مکمل کی گئیں۔ نان گزیٹیڈ سے گزیٹیڈ میں ترقی کا عمل جاری ہے اور مجھے اُمید ہے کہ یہ اِس مہینے کے آخیر تک مکمل ہوجائے گا۔‘‘
چھ مقامات پر ۱۲ روزہ طویل کیمپ کا مقصد کشمیری مائیگرنٹس کے لئے سوشل سیکورٹی سکیموں کی صد فیصد سیچوریشن کو یقینی بنانا ہے ۔ کیمپ میں ۱۸ محکموں نے اَپنے سٹال لگائے ہیں جن میں نوجوانوں کے خود روزگار کیلئے اِندراج ، ہنرمندی اور اپ سکلنگ کی سہولیات شامل ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شراکت داروں کااغوا کیا گیا تاجر پنجاب سے باز یاب

Next Post

افروٹ چوٹی پر ایک اور برفانی تودا گر آیا‘کوئی نقصان نہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج
اہم ترین

پونچھ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ پاکستانی ڈرون کی پرواز

2026-08-30
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

آئندہ۱۰ روز کے دوران موسم گرم  اور مرطوب رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

2026-08-29
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

دھوکہ دہی اور فراڈ: بی جے پی ضلع اننت کے جنرل سیکریٹری کیخلاف مقدمہ درج

2026-08-29
موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ
اہم ترین

موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ

2026-08-28
عید الفطر آج منائی جا رہی ہے
اہم ترین

عید میلاد النبی کشمیر بھر میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

2026-08-27
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

سونے کے زیورات چوری کے متعدد مقدمات حل، دو افراد گرفتار

2026-08-27
Next Post

افروٹ چوٹی پر ایک اور برفانی تودا گر آیا‘کوئی نقصان نہیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.