بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اڈانی گروپ کی رپورٹ پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ جاری

دونوں ایوانوں میں مسلسل دوسرے دن بھی کام نہیں ہوا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-04
in اہم ترین
A A
اڈانی گروپ کی رپورٹ پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ جاری

**EDS: VIDEO GRAB VIA SANSAD TV** New Delhi: Opposition MPs protest in the well of the Lok Sabha during Budget Session of Parliament, in New Delhi, Thursday, Feb. 2, 2023. (PTI Photo)(PTI02_02_2023_000108B)

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

نئی دہلی//
اڈانی گروپ پر امریکی کمپنی ہنڈنبرگ ریسرچ کی رپورٹ پر جمعہ کو پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں مسلسل دوسرے دن بھی ہنگامہ ہوا اور دونوں ایوانوں میں کوئی کام نہیں ہو سکا۔
راجیہ سبھا میں صبح جیسے ہی کارروائی شروع ہوئی، اپوزیشن کے کچھ ارکان نے اس معاملے پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ شروع کر دیا اور جب وہ پرسکون نہیں ہوئے تو چیئرمین جگدیپ دھنکھر نے کارروائی دوپہر ڈھائی بجے تک ملتوی کر دی۔
جیسے ہی ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی چیئرمین دھنکھر نے پرائیویٹ بل پیش کرنے کا ذکر کیا، اپوزیشن کے کچھ ارکان نے شور مچانا شروع کردیا۔ اس دوران عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ اپنی نشست سے اٹھے اور ایوان کے بیچ میں آنے کی کوشش کرنے لگے ۔
دھنکھر نے اس سارے شور و غل کے درمیان کہا کہ جب چیئرمین نے حکم دیا ہے تو پھر اس پر کسی رکن کو بولنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کو چلانے پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں، اس کو کروڑوں ہم وطنوں کے مفاد میں کام کرنا چاہئے ۔
ہنگامہ آرائی کے درمیان عام آدمی پارٹی کے سنگھ کوریڈور میں کھڑے اپنی سیٹ سے اٹھنے کے بعد اونچی آواز میں بولتے ہوئے نظر آئے ۔
سنگھ کا نام لیتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ آپ اپنی سیٹ پر جائیں۔ انہوں نے ہنگامہ کرنے والے ارکان کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ’’اس وقت ایوان کی کارروائی پیر تک ملتوی کی جا رہی ہے لیکن اگر اراکین نے ہنگامہ آرائی کی تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔‘‘یہ کہہ کر انہوں نے ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی۔
ادھرہنڈن برگ کے معاملے پر لوک سبھا میں جمعہ کو اپوزیشن جماعتوں نے ہنگامہ کیا‘ جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی نہیں چل سکی اور دوپہر کے کھانے کے وقفے کے بعد ایوان کی کارروائی پورے دن کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
ایک بار ملتوی ہونے کے بعد جیسے ہی ۲بجے ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، کانگریس، ترنمول کانگریس، سماج وادی پارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے ایوان کے وسط میں ہی ہنگامہ شروع کردیا اور نعرے بازی شروع کردی۔ ہنگامہ آرائی کے درمیان پریذائیڈنگ آفیسر راجندر اگروال نے ضروری کاغذات ایوان میں رکھے ۔
اگروال نے ہنگامہ آرائی کے درمیان ایوان کی کارروائی چلانے کی کوشش کی اور ارکان کو بار بار اپنی نشستوں پر واپس جانے کی تاکید کی۔ ارکان نے ان کی ایک نہ سنی اور ہنگامہ آرائی جاری رکھی۔ مشتعل ارکان نشست کے دونوں طرف کھڑے ہو کر نعرے لگاتے رہے ۔
پریزائیڈنگ آفیسر نے ارکان سے درخواست کی کہ صدر کے خطاب پر بحث بھی آئینی ذمہ داری ہے اور یہ ایوان کی روایت بھی رہی ہے ۔ ارکان کو ایوان کو چلانے میں تعاون کرنا چاہئے اور صدر کے خطاب پر بحث شروع کرنی چاہئے لیکن ارکان نے ان کی بات نظر انداز کردی اور ہنگامہ آرائی کی جس کی وجہ سے اگروال نے ایوان کی کارروائی پورے دن کیلئے ملتوی کردی۔
پریزائیڈنگ آفیسر نے مشتعل ارکان سے کہا کہ صدر کے خطاب پر بحث آئینی ذمہ داری بھی ہے اور یہ ایوان کی روایت بھی رہی ہے ۔ ارکان کو ایوان چلانے میں تعاون کرنا چاہئے اور صدر کے خطاب پر بحث شروع کرنی چاہئے لیکن ارکان نے ان کی بات کو نظر انداز کردیا اور ہنگامہ آرائی کی جس کی وجہ سے اگروال نے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کردی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آفتاب مارکیٹ حکومت کی ملکیت ہے اور دکاندار کرایہ دار ہیں:یاسین خان

Next Post

ڈوڈہ میں مکانوں اور تعمیری ڈھانچو ں میں دراڑیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
اہم ترین

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

2025-05-13
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
اہم ترین

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
اہم ترین

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی:بھارت

2025-05-13
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
اہم ترین

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع

2025-05-13
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
اہم ترین

حج۲۰۲۵:عازمین کی پروازوں کا سلسلہ ۱۴ مئی سے بحال ہوگا 

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا‘ چاہے وہاں کچھ بھی ہو:فضائیہ

2025-05-13
نجی اسکولوں کو کمزور طبقوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت
اہم ترین

تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے

2025-05-13
Next Post
ڈوڈہ میں مکانوں اور تعمیری ڈھانچو ں میں دراڑیں

ڈوڈہ میں مکانوں اور تعمیری ڈھانچو ں میں دراڑیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.