منگل, مارچ 28, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ہنڈن برگ کی رپورٹ پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ، دونوں ایوان کی کارروائی آج تک کیلئے ملتوی

’عوامی مفاد کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ہم معاملے کی جے پی سی یا سپریم کورٹ کی نگرانی والے پینل کے ذریعے مکمل جانچ چاہتے ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-03
in مقامی خبریں
A A
چھ اراکین نے راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف لیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پراپر ٹی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ سرکار کا ہے

جدید دور میں بھی کشمیر میں ڈھول بجا کر لوگوں کو سحری کے لئے جگانے کی روایت بر قرار

نئی دہلی//
اڈانی گروپ پر امریکی تحقیقی کمپنی ہنڈن برگ کی رپورٹ کو لے کر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے جمعرات کو پارلیمنٹ میں ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے کوئی کام نہیں ہوسکا اور دونوں ایوانوں کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کرنی پڑی۔
جیسے ہی لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی ۱۱بجے شروع ہوئی، کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے ہنڈن برگ رپورٹ کا مسئلہ اٹھایا اور فوری بحث کا مطالبہ کیا۔ دونوں ایوانوں میں پریزائیڈنگ افسران نے اپوزیشن کے اس مطالبے کو مختلف وجوہات بتا کر مسترد کر دیا تو اپوزیشن ارکان نے شور شرابا شروع کر دیا۔ جس کی وجہ سے دونوں ایوانوں میں وقفہ صفر اور وقفہ سوالات نہیں ہو سکا۔
کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے اس وقت ہنگامہ کھڑا کر دیا جب راجیہ سبھا اور لوک سبھا نے صبح ۱۱بجے سابق مرکزی وزیر قانون شانتی بھوشن کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ضروری دستاویزات رکھنے کے عمل کو مکمل کرنے کا اعلان کیا۔
چیرمین جگدیپ دھنکھڑاور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ایوان کو آرام سے چلنے دینے کی بار بار اپیلیں کیں، لیکن اپوزیشن ارکان نے اپنا ہنگامہ جاری رکھا۔ اس کے پیش نظر شری دھنکھڑ اور برلا نے ایوان کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کر دی۔
راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر دو بجے دوبارہ شروع ہوئی تو اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ شروع کر دیا۔ جب دھنکھڑ نے صدر کے خطاب پر بات کرنے کی کوشش کی تو کانگریس کے جے رام رمیش، دگ وجئے سنگھ اور پی چدمبرم اپنی نشستوں سے کھڑے ہوئے اور قاعدہ۲۶۷کے تحت دیے گئے نوٹس کے بارے میں پوچھنے لگے ۔ کانگریس کے دیگر ارکان بھی اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور اونچی آواز میں باتیں کرنے لگے ۔ دیگر اپوزیشن ارکان بھی کانگریس میں شامل ہو گئے اور اونچی آواز میں بولنے لگے ۔ رمیش نے کہا کہ امرت کال گھپلہ اس حکومت کے دور میں ہو رہا ہے ۔
صورتحال کو دیکھتے ہوئے چیئرمین نے پانچ منٹ میں ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
قبل ازیں صبح کانگریس ارکان نے رول۲۶۷ کے تحت دیے گئے نوٹس کو قبول نہ کرنے پر ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دوپہر ۲بجے تک ملتوی کردی گئی۔
دھنکھڑ نے ضروری دستاویزات ایوان کے فلور پر رکھنے کے بعد کہا کہ قاعدہ۲۶۷کے تحت نو ارکان کی طرف سے نوٹس دیے گئے ہیں، جو قواعد کے مطابق نہیں ہیں۔ انہوں نے تمام نوٹسز کو مسترد کرنے کا اعلان کیا۔
اس کے بعد کانگریس ارکان اپنی نشستوں کے قریب کھڑے ہوگئے اور شور مچانا شروع کردیا۔ یہ دیکھ کر چیئرمین نے ایوان کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کر دی۔
قبل ازیں چیئرمین نے کہا کہ قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے‘ شیو سینا کی پرینکا چترویدی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا،مارکسسٹ کے ایلارام کریم، عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ، تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے کے کیشو راؤ اور تروچی سیوا شامل ہیں، ڈی ایم کے نے قاعدہ ۲۶۷ کے تحت نوٹس داخل کیے ہیں۔ اڈانی گروپ کے بارے میں ہنڈ ن برگ کی رپورٹ پر کانگریس کے ارکان نے ہنگامہ کیا۔
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے صبح۱۱بجے ایوان کا اجلاس شروع ہوتے ہی خصوصی گیلری میں بیٹھے زیمبیا کے نمائندوں کا خیرمقدم کیا۔ جیسے ہی انہوں نے وقفہ سوالات کیلئے رکن کا نام پکارا، اپوزیشن ارکان نے ہنڈن برگ کے معاملے پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ کیا۔
ہنگامہ آرائی کے درمیان برلا بار بار ارکان سے ایوان کی کارروائی چلنے دینے کی اپیل کرتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ وقفہ سوالات اہم ہے ، اس کی کارروائی چلنے دیں۔ انہوں نے تمام ارکان کو اپنی اپنی جگہ پر بیٹھنے کی تلقین کی لیکن ہنگامہ نہ رکا جس کے بعد انہوں نے ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی۔
لوک سبھا کی کارروائی دوپہر۲بجے شروع ہوئی۔ کانگریس اور دیگر اپوزیشن ارکان نے ایوان کے وسط میں ہنگامہ شروع کردیا۔ انہوں نے لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی سی) اور پبلک سیکٹر کے بینکوں میں عوام کے پیسے ڈوبنے کے معاملے پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ کھڑا کر دیا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کرنی پڑی۔
ہنگامہ آرائی کے درمیان پریذائیڈنگ آفیسر راجندر اگروال نے ضروری کاغذات ایوان کے میز پر رکھے ۔ اس سے پہلے کہ وہ صدر کے خطاب پر بحث شروع کرتے ، ارکان نے ہنگامہ شروع کردیا۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے اراکین پر زور دیا کہ صدر دروپدی مرمو کے پہلے خطاب پر بحث کی جائے ، لیکن ہنگامہ کرنے والے اراکین نے ان کی بات نہیں سنی۔ پریزائیڈنگ آفیسر نے ارکان سے بارہا اپیل بھی کی کہ وہ ایوان کو چلنے دیں لیکن ان کی ایک بھی نہیں سنی گئی اور جب ہنگامہ آرائی جاری رہی تو انہوں نے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کردی۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’جموں کشمیر میں تجاوزات مخالف مہم روک دی جائے‘

Next Post

آفتاب مارکٹ کی دکانوں کو کھول دیا گیا ‘یقین دلایا گیا کہ اب دکانیں بند نہیں ہوں گی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پراپرٹی ٹیکس:’بلدیاتی اداروں کی مالی حالت بہتر ہوگی‘
مقامی خبریں

پراپر ٹی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ سرکار کا ہے

2023-03-28
دور جدید میں بھی کشمیر میں سحری کے وقت ڈھول بجا کر لوگوں کو جگانے کی روایت جاری
مقامی خبریں

جدید دور میں بھی کشمیر میں ڈھول بجا کر لوگوں کو سحری کے لئے جگانے کی روایت بر قرار

2023-03-28
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

ادھم پور کے نزدیک حادثے میں تین افراد زخمی

2023-03-28
سنتور ہوٹل ملازموں کا سرینگر میں احتجاج
مقامی خبریں

جموں:فائر اینڈ ایمر جنسی سروس امیدواروں کا جموں میں احتجاج

2023-03-28
پارمپورہ میں ایک کنبے کو ہراساں کرنے میں۹گرفتار:پولیس
مقامی خبریں

پارمپورہ میں ایک کنبے کو ہراساں کرنے میں۹گرفتار:پولیس

2023-03-28
جی ایم سی سرینگر میں پی ای ٹی اسکین کی سہولت فراہم کی جائے
مقامی خبریں

جی ایم سی سرینگر میں پی ای ٹی اسکین کی سہولت فراہم کی جائے

2023-03-28
بڈگام میں بارہ سالہ بچہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل
مقامی خبریں

بانڈی پورہ میں۲ لائن مین کرنٹ لگنے سے جھلس گئے

2023-03-28
بالائی حصوں میں ہلکی برفبار‘میدانی علاقوں میں بارشیں
مقامی خبریں

وادی کے میدانی علاقوں میں بارشیں

2023-03-26
Next Post
گوشت کی۶۴ دکانیں سیل۲۷ ہزار روپے کا جرمانہ عائد

آفتاب مارکٹ کی دکانوں کو کھول دیا گیا ‘یقین دلایا گیا کہ اب دکانیں بند نہیں ہوں گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.