منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

آفتاب مارکٹ کی دکانوں کو کھول دیا گیا ‘یقین دلایا گیا کہ اب دکانیں بند نہیں ہوں گی

تجاوزات کے خلاف جاری مہم میں کوئی شفافیت نہیں:عاشق/ھریے لیڈر کا کمپلس منہدم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-03
in مقامی خبریں
A A
گوشت کی۶۴ دکانیں سیل۲۷ ہزار روپے کا جرمانہ عائد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

سرینگر//
سرینگر کے آفتاب مارکیٹ میں کل سیل کی گئیں تمام دکانوں کو جمعرات کو دوبارہ کھول دیا گیا۔
ایک اہلکار کے حوالے سے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ دکانوں کو کھول دیا گیا ہے کیونکہ انتظامیہ کو دکانداروں کی روزی روٹی کی فکر ہے۔انہوں نے کہا کہ چونکہ دکانیں سیل کر دی گئی ہیں، باقی کارروائی کی جائے گی۔
دریں اثنا، کشمیر ٹریڈرز الائنس (کے ٹی اے ) کے صدر، اعزاز شہلدار نے کہا کہ انہوں نے لال چوک ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیراز احمد کے ساتھ آفتاب مارکیٹ میں ۲۵دکانوں کو سیل کرنے پر تحصیلدار جنوبی سے ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ انہیں یقین دلایا گیا ہے کہ آج دکانوں کو کھول دیا جائے گا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ آفتاب مارکیٹ میں کل۲۵دکانوں کو سیل کر دیا گیا تھا جب ایک شکایت کنندہ نے دعویٰ کیا تھا کہ جہاں یہ دکانیں کھڑی کی گئی تھیں اس زمین پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا گیا تھا۔
اس دوران جنوبی ضلع اننت ناگ میں حریت لیڈر اور سابق میر واعظ ساوتھ کشمیر قاضی یاسر کے شاپنگ کمپلیکس کو انتظامیہ نے منہدم کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ شاپنگ کمپلیکس سرکاری اراضی پر تعمیر کیا گیا ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی صبح اننت ناگ میں ضلعی انتظامیہ نے حریت لیڈر قاضی یاسرکے شاپنگ کمپلیکس کو مسمار کیا۔انہوں نے بتایا کہ قاضی یاسر نے سرکاری اراضی پر شاپنگ کمپلیکس تعمیر کیا ہے لہذا اُس کو مسمارکرنا ناگزیر بن تھا ۔
اُن کے مطابق شاپنگ کمپلیکس کی پہلی منزل پر تعمیر کئے گئے ایک درجن کے قریب دکانوں کو سیل کیا گیا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ شاپنگ کمپلیکس کے دکانوں کو میونسپل کونسل اننت ناگ کی تحویل میں دے دیا گیا۔
دوسری جانب کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (کے سی سی اینڈ آئی) نے جمعرات کو کہا کہ حکومت کی طرف سے شروع کی گئی انسداد تجاوزات مہم میں کوئی شفافیت نہیں ہے۔
سی سی اینڈ آئی کے صدر شیخ عاشق نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد تجاوزات کی جاری مہم میں احتساب کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ حکم نامہ جاری کیا جائے تاکہ عوام اس بارے میں پوری طرح آگاہ ہوں۔
عاشق نے کہا کہ کل آفتاب مارکیٹ میں دکانوں کو سیل کرنے کے بعد ہم نے آج اعلیٰ حکام سے بات کی ہے اور ہمیں یقین دلایا گیا ہے کہ ایسا کوئی اقدام نہیں کیا جائے گا جس میں لوگوں کی روزی روٹی متاثر ہو۔انہوں نے کہا کہ وہ یہاں لینڈ مافیا اور زمینوں پر قبضے کرنے والوں کو بچانے کیلئے نہیں ہیں، لیکن معاش متاثر نہیں ہونا چاہیے اس لیے اس انتشار کو ختم کرنے کیلئے اس حوالے سے باقاعدہ حکم نامہ ناگزیر ہے۔
عاشق کاکہنا تھا’’ہم نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں واضح کرے۔ ہمیں یقین دلایا گیا ہے کہ افراتفری جلد ختم ہو جائے گی‘‘۔
اس دوران جنوبی کشمیرکے کیلر شوپیان علاقے میں انتظامیہ کی جانب سے دکانداروں کی ایک بڑی تعداد کوبے دخلی کی نوٹس جاری کئے گئے ہیںجس کے خلاف علاقے میںلوگوںنے ہڑتال کر کے سرکار سے ان کے ساتھ انصاف کی پیل کی ہے ۔
جمعرات کے روز علاقے میں تمام دکانداروں نے اپنی دکانوںکو بندکر کے علاقے میں جمع ہوئے اور علاقے میں مکمل ہڑتال کی اور احتجاج کیا ہے۔احتجاج میں شامل لوگوں نے بتایا کہ یہاں علاقے میںکل تقریباً۵۰۰دکانات ہیں جس کے پا س اور بھی نوجوان نوکری کر رہے ہیں ۔
دکانداروں نے سرکار کے اس اقدام سے انہیں روز گار سے محروم ہونا پڑے گا ۔انہو ں نے سرکار سے اپیل کی ہے کہ ان کے روز گار کے ساتھ نہ چھیڑا جائے ۔علاقے میں تمام دکانیں بند رہیں ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہنڈن برگ کی رپورٹ پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ، دونوں ایوان کی کارروائی آج تک کیلئے ملتوی

Next Post

پول جموں و کشمیر کے نئے چیف الیکٹورل آفسر تعینات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

2025-05-13
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
مقامی خبریں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-13
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

بڈگام میں۲منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-05-13
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

ملک دشمن عناصر جعلی واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے معلومات حاصل کرنے کی کوششوں میں سرگرم: سائبر سیل

2025-05-13
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
Next Post
کشمیر ی نوجوان ملک سے محبت کرتے ہیں:پولے

پول جموں و کشمیر کے نئے چیف الیکٹورل آفسر تعینات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.