منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’یکساں سول کوڈ کے نفاذ پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا‘

حکومت نے لاء کمیشن سے یو سی سی سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لینے اور سفارشات پیش کرنے کی درخواست کی ہے:رجیجو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-03
in مقامی خبریں
A A
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

نئی دہلی//
حکومت نے جمعرات کو راجیہ سبھا کو بتایاکہ ملک میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کے بارے میں ’ابھی تک‘ کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے ۔
ایک تحریری جواب میں، وزیر قانون کرن رجیجو نے کہا کہ حکومت نے ۲۱ ویں لاء کمیشن سے یکساں سول کوڈ سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لینے اور سفارشات پیش کرنے کی درخواست کی ہے۔
وزیر قانون کاکہنا تھا ’’۲۱ویں لاء کمیشن کی مدت ۳۱؍ اگست۲۰۱۸ کو ختم ہوگئی۔ لاء کمیشن سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، یکساں سول کوڈ سے متعلق معاملہ ۲۲ ویں لاء کمیشن کے ذریعہ غور کیلئے اٹھایا جاسکتا ہے‘‘۔
رجیجو کاکہنا تھا’’لہذا، یکساں سول کوڈ کے نفاذ کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے‘‘۔
موجودہ لاء پینل کی مدت اس ماہ کے آخر میں ختم ہو رہی ہے۔ حکومتی ذرائع نے عندیہ دیا ہے کہ پینل کی مدت میں تین سال کی توسیع کی جا سکتی ہے۔
موجودہ لاء پینل ۲۱ فروری ۲۰۲۰ کو تشکیل دیا گیا تھا لیکن اس کے چیئرپرسن اور ممبران کی تقرری پینل کی مدت ختم ہونے سے چند ماہ قبل گزشتہ سال نومبر میں کی گئی تھی۔
۲۱ ویں لاء کمیشن نے یکساں سول کوڈ سے متعلق مختلف مسائل کا جائزہ لیا اور وسیع تر بات چیت کیلئے اپنی ویب سائٹ پر ’عائلی قانون کی اصلاح‘ کے عنوان سے ایک مشاورتی مقالہ اپ لوڈ کیا۔
یکساں سول کوڈ کا نفاذ ایک انتخابی وعدہ تھا جو برسراقتدار بی جے پی نے ۲۰۱۴؍اور ۲۰۱۹ کے لوک سبھا انتخابات میں کیا تھا۔
یاد رہے گزشتہ سال نومبر میں وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا تھاکہ بی جے پی نے ملک میں یکساں سول کوڈ (یو سی سی) لانے کا عہد کیا ہے لیکن تمام جمہوری عمل اور اس پر بات چیت کے بعد ہی۔
ٹائمز ناؤ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے، شاہ نے کہا کہ یو سی سی بھارتیہ جن سنگھ کے دنوں سے بی جے پی کا وعدہ رہا ہے۔ ’’نہ صرف بی جے پی، دستور ساز اسمبلی نے بھی پارلیمنٹ کو مشورہ دیا تھا اور کہا تھا کہ یو سی سی کو ملک میں مناسب وقت پر آنا چاہیے۔ کسی بھی سیکولر ملک کے لیے قانون مذہب کی بنیاد پر نہیں ہونا چاہیے۔ اگر کوئی قوم اور ریاستیں سیکولر ہیں تو مذہب کی بنیاد پر قوانین کیسے ہوسکتے ہیں؟ ہر ایک کے لیے پارلیمنٹ یا ریاستی اسمبلیوں سے ایک قانون پاس ہونا چاہیے۔‘‘
شاہ کا کہنا تھا ’’ آئین ساز اسمبلی کی وابستگی کو مدتوں فراموش کر دیا گیا۔ بی جے پی کے علاوہ کوئی دوسری پارٹی یو سی سی کے حق میں نہیں ہے۔ انہوں نے اس پر بات تک نہیں کی۔ اگر ان میں ہمت نہیں ہے تو وہ اس کی مخالفت نہیں کریں گے۔ لیکن وہ یہ نہیں کہیں گے، ٹھیک ہے آپ اسے نافذ کریں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ ہم جمہوریت کا حصہ ہیں۔ جمہوریت میں صحت مند بحث ضروری ہے۔ اس معاملے پر کھلی اور صحت مند بحث کی ضرورت ہے۔‘‘ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چیف آف ڈیفنس سٹاف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

Next Post

’جموں کشمیر میں تجاوزات مخالف مہم روک دی جائے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج
اہم ترین

پونچھ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ پاکستانی ڈرون کی پرواز

2026-08-30
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

آئندہ۱۰ روز کے دوران موسم گرم  اور مرطوب رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

2026-08-29
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

دھوکہ دہی اور فراڈ: بی جے پی ضلع اننت کے جنرل سیکریٹری کیخلاف مقدمہ درج

2026-08-29
موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ
اہم ترین

موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ

2026-08-28
عید الفطر آج منائی جا رہی ہے
اہم ترین

عید میلاد النبی کشمیر بھر میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

2026-08-27
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

سونے کے زیورات چوری کے متعدد مقدمات حل، دو افراد گرفتار

2026-08-27
Next Post
تجاوزات مخالف مہم روک دی جائے:غلام حسن میر

’جموں کشمیر میں تجاوزات مخالف مہم روک دی جائے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.