بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

گلمرگ میں امسال سیاحوں کیلئے برف کے بجائے فائبر گلاس ایگلو ریستوران میسر

’سیاحوں کیلئے ایگلو کیفے بنایا جو سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بن گیا بلکہ سیاحت کے فروغ کیلئے بھی کافی سود مند ثابت ہوا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-02
in مقامی خبریں
A A
گلمرگ میں امسال سیاحوں کیلئے برف کے بجائے فائبر گلاس ایگلو ریستوران میسر

SRINAGAR, FEB 1 (UNI) To provide a unique taste to the tourists a new Fiber Glass Igloo restaurants imported from Austria have come up in the middle of the snow-covered mountains of Gulmarg in north Kashmir’s Baramulla district. UNI PHOTO-42U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سعودی عرب کا ہندپاک جنگ بندی کا خیرمقدم

شوپیاں پہلگام حملے میں مشتبہ دہشت گردوں کے پوسٹر چسپاں

سرینگر/یکم فروری
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کیلئے ایگلو کیفے کے بعد آسٹریا سے بر آمد کئے گئے نئے فائبر گلاس ایگلو ریستوران سامنے آگئے ہیں۔
کلہوئی گروپ آف ہوٹلز کے مالک وسیم شاہ کے مطابق گلمرگ میں امسال چھ ایگلو ریستوان کھڑے کئے گئے ہیں۔انہوں نے یو این آئی کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ میں نے تین سال قبل فن لینڈ میں سیاحوں کیلئے ایسے ایگلو ریستوان دیکھے ۔
شاہ کا کہنا تھا’’تین برس قبل میں فن لینڈ گیا ہوا تھا وہاں میں نے سیاحوں کیلئے فائبر گلاس کے ایگلو ریستوران دیکھے وہیں پر مجھے خیال آیا کہ ہم گلمرگ میں بھی ایسے ریستوران بنائے جا سکتے ہیں‘‘۔
ہوٹل مالک نے کہا کہ اس سال ہم نے چھ ایسے ریستوران بنائے جن کے متعلق سیاحوں میں کافی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا’’ہر سال ہماری پالیسی رہتی ہے کہ سیاحوں کو لطف اندوز ہونے کیلئے کوئی نئی چیز دستیاب رکھی جائے جیسا کہ ماضی میں ہم نے یہاں سیاحوں کیلئے ایگلو کیفے بنایا جو سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بن گیا بلکہ سیاحت کے فروغ کیلئے بھی کافی سود مند ثابت ہوا‘‘۔
شاہ کا کہنا تھا’’ہمارا مقصد یہ ہے کہ کشمیر دنیا کے سیاحتی نقشے پر تسلیم کیا جائے اور اس شعبے میں یہ دنیا کے ساتھ مقابلہ کر سکے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ ایگلو ریستوران میں سیاحوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا’’ہم اس ایگلو میں رات کے دوران ٹھہرنے کیلئے سہولیات فراہم کرنے پر غور کر رہے ہیں‘‘۔
ہوٹل مالک کا کہنا تھا’’ایک بڑے سائز کے ایگلو کیلئے۲۰فٹ مربع جگہ کی ضرورت ہے یہ پلان ہمارے ذہن میں ہے جس کیلئے ابھی متعلقہ حکام کے ساتھ طریقہ کار کو حتمی شکل دینا باقی ہے ‘‘۔انہوں نے کہا’’ہم یہ بات متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھا رہے ہیں اگر اجازت ملی تو ہم اس ایگلو میں سیاحوں کیلئے رات کے ٹھہرنے کی سہولیات فراہم کریں گے جن میں ایک واش روم بھی شامل ہوگا‘‘۔
موصوف نے کہا کہ ایگلو کا گنبد نما چھت بنانے کیلئے کچھ بیرونی ممالک میں مواد دستیاب ہے لیکن سب سے معیاری مواد آسٹریا میں ملتا ہے اور ہم نے بھی وہیں سے مواد لایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماہرین نے پہلے یہاں کی ماحولیاتی ٹوپو گرافی، درجہ حرارت، سورج کی روشنی وغیرہ کو دیکھا اور پھر اس کے موافق فائبر گلاس فراہم کیا۔
شاہ کا کہنا تھا کہ ایک ایگلو۷سے۸لاکھ روپیوں کے خرچے پر بن جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں قائم ان ایگلو میں تمام تر سہولیات بہم ہیں ان میں سستے داموں پر کھانا وغیرہ فراہم کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لندن میں ایک ایگلو میں داخل ہونے کی فیس ایک سو پاؤنڈ ہے لیکن ہمارے ایگلو میں یہ فیس صرف ایک ہزار رویے ہے جس میں کم سے کم آٹھ افراد بیک وقت داخل ہو کر۴۵منٹوں تک بیٹھا جا سکتا ہے ۔
ہوٹل مالک کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ شعبہ سیاحت کو فروغ دے تاکہ نوجوانوں کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع مل سکیں۔انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں سکائینگ سہولیات ٹیکنالوجی کے اعتبار سے کافی پیچھے ہیں جو سہولیات سیاحوں کو آسٹریا میں دستیاب ہیں وہ کشمر میں نہیں ہیں۔
شاہ نے کہا کہ جب تک یہاں گلمرگ میں اس معیار کی سہولیات بہم نہیں ہوں گی تب تک سکائنگ کرنے والے سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد ناممکن ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راہل گاندھی کی سیکورٹی میں چوک کا معاملہ

Next Post

گلمرگ میں افروٹ چوٹی پر برفانی تودا گر آیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

فلسطینیوں پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے: عرب پارلیمنٹ
مقامی خبریں

سعودی عرب کا ہندپاک جنگ بندی کا خیرمقدم

2025-05-14
مقامی خبریں

شوپیاں پہلگام حملے میں مشتبہ دہشت گردوں کے پوسٹر چسپاں

2025-05-14
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

2025-05-13
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
مقامی خبریں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-13
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

بڈگام میں۲منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-05-13
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

ملک دشمن عناصر جعلی واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے معلومات حاصل کرنے کی کوششوں میں سرگرم: سائبر سیل

2025-05-13
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
Next Post
قاضی گنڈ اور پہلگام میں دو لاشیں برآمد

گلمرگ میں افروٹ چوٹی پر برفانی تودا گر آیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.