سرینگر/یکم فروری
شمالی کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں افروٹ چوٹی پر بدھ کے روز ایک بھاری برکم برفانی تودا گر آیا جس کے نتیجے میں دو غیر مقامی سیاح موقع پر ہی از جان ہوئے جبکہ۲۱دیگر کو بچاو آپریشن کے دوران محفوظ مقام کی اور منتقل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق سیاحتی مقام گلمرگ میں بدھ کے روز ایک بھاری برکم برفانی تودا گر آیا جس کے نتیجے میں وہاں پر موجود ۲۵کے قریب سیاح اس کی زد یں آئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں نے بچاؤ آپریشن شروع کیا جس دوران ۲۱سیاحوں کو محفوظ جگہ منتقل کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ دو غیر مقامی سیاح جو برف میں پھنس کر رہ گئے تھے کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی اور دونوں پولینڈ سے تعلق رکھتے ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ افروٹ چوٹی پر پھنسے ہوئے سبھی سیاحوں کو محفوظ جگہ منتقل کرکے ریسکیو آپریشن اختتام کو پہنچا ۔
غیر مقامی سیاحوں کی لاشوں کو پولیس نے تحویل میں لے کر اُن کے اہل خانہ کے ساتھ رابط قائم کیا ۔
بتادیں کہ ڈزاسٹر مینجمنٹ نے گلمرگ سمیت وادی کے پہاڑی علاقوں میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔