بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جموںکشمیر میں جمہوری عمل اور ریاست کی بحالی ناگزیر:راہل گاندھی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-29 - Updated on 2023-01-30
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
بھارت جوڑویاترا:راہل ۳۰ جنوری کو سرینگر میں ترنگا لہرائیں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

سرینگر/29جنوری
کانگریس لیڈر راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ کشمیر میں سیکورٹی صورتحال سرکاری دعووں کے برعکس ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگر حالات واقعی ٹھیک ہے تو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو چاہئے کہ وہ جموں سے کشمیر تک ریلی کا اہتمام کرے ۔
راہل نے مزید بتایا کہ ریاستی درجے کی بحالی کے لئے کانگریس تمام تر وسائل کو بروئے کا ر لائے گی۔دفعہ 370پر ہماری ورکنگ کمیٹی کا نظریہ بالکل واضح ہے ۔انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل اور ریاست کی بحالی ناگزیر ہے اور یہ جموں و کشمیر کے لوگوں کا بنیادی حق ہے ۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ بھارت جوڑو یاترا کے دوران لوگوں نے جس طرح پیا ر دیا وہ بیان نہیں کیا جاسکتا ۔
اُن کے مطابق سفر کے دوران مشکلوں سے اُبھرنے کا لوگوں کا عزم مصمم دیکھا ۔ انہوں نے کہاکہ اس یاترا سے ہمیں بہت کچھ سیکھنا کو ملا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس یاترا کے دوران سماج کے سبھی طاقتوں کے لوگوں کی بات غور سے سنی ۔
جموں وکشمیر کے بارے میں بات کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہاکہ یہاں کے لوگ مرکزی حکومت کے فیصلے سے خوش نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ لداخ اور جموں وکشمیر کے لوگ مرکزسے ناراض دکھائی دے رہے ہیں جس سے مجھے کافی دکھ پہنچا ۔
راہل کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی درجے کی بحالی جموں و کشمیر کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور کانگریس اس کی بحالی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔انہوں نے کہا”کانگریس پارٹی آپ اور آپ کے ریاستی درجے کے مطالبے کو بھر پور سپورٹ کرے گی۔“
کانگریس لیڈر نے نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ سٹیٹ ہڈ کی بحالی کے لئے کانگریس ہر سطح پر اپنی آواز بلند کرئے گی۔انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل اور ریاست کی بحالی ناگزیر ہے اور یہ جموں و کشمیر کے لوگوں کا بنیادی حق ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں جلدازجلد اسمبلی الیکشن ہونے چاہئے ۔
کشمیر کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں راہل گاندھی نے کہاکہ جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے سرکاری دعوئے حقیقت کے برعکس ہے ۔انہوں نے کہاکہ پچھلے دو دنوں سے جو کچھ بھی یہاں پر دیکھا اُس سے یہ صاف ہوتا ہے کہ حالات ٹھیک نہیں۔
کانگریس لیڈر نے مزید کہاکہ جموں وکشمیر کے موجودہ حالات سب کے سامنے عیاں ہے یہاں پر لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا ہے ۔اُن کے مطابق اگر واقعی میں یہاں پر حالات ٹھیک ہے تو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو چاہئے کہ وہ جموں سے کشمیر تک ریلی نکال کر دکھائے ؟
اُن کے مطابق وزیر داخلہ جموں سے لے کر کشمیر تک یاترا نہیں نکال سکتے ہیں کیونکہ سیکورٹی اُنہیں اس کی اجازت نہیں دے گی۔
راہل گاندھی نے بتایا کہ کشمیر میں ٹارگیٹ کلنگ کے واقعات میں عام شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں، بم دھماکے ہو رہے ہیں، کشمیر پنڈت واپس جانے پرمجبور ہیں اگر اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے حالات ٹھیک ہونے کے دعوئے کئے جائیں تو یہ صحیح نہیں ۔اُن کے مطابق کشمیری پنڈتوں کے ٹارگٹ کلنگ کے کئی واقعات رونما ہوئے اور مرکزی حکومت کی جانب سے حالات بہتر ہونے کے دعوئے کئے جارہے ہیں۔
راہل گاندھی نے کہا”یاتر اسری نگر میں اختتام پذیر ہوئی ، اس یاترا کے ذریعے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا “۔انہوں نے کہاکہ لاکھوں لوگوں سے ملاقات کی ، ان سے گفت وشنید کی ۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر سمیت تمام ریاستوں کے لوگوں سے اچھا رد عمل ملا ہے اور یہ میری زندگی کا بہترین تجربہ تھا۔
کانگریسی لیڈرنے کہا کہ یاترا کے دوران لوگوں نے دو اہم مسائل اٹھائے جن میں بے روزگاری اور قیمتوں میں اضافہ شامل تھا۔ انہوں نے کہا”میں ملک بھر کے تمام لوگوں، میڈیا ، سی آر پی ایف، پولیس اور دیگر لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا“۔
راہل نے مزید کہا ”یاترا کے دوران نفرت پیار و محبت کو عام کرنے کا موقع ملا اور میں کافی خوش ہوں“۔
جموں وکشمیر میں یاترا کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں راہل گاندھی نے کہاکہ مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ افراد سے ملاقات کی جو حکومت کے فیصلے سے خوش نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں جموں و کشمیر میں جو کچھ دیکھ رہا ہوں اس سے خوش نہیں ہوں، درحقیقت جب میں جموں و کشمیر سے گزرا تو مجھے دکھ ہوا۔
اُن کے مطابق مجھے جموں و کشمیر کے لوگوں سے پیار ہے ۔ میں یہاں کھلے دل کے ساتھ آیا ہوں تاکہ لوگوں کی ہر ممکن مدد کی جائے ۔ میرے خیال میں محبت اور پیار اور سننا ایک طاقتور قوت ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کانگریس نے 70 سال کے بعد لالچوک میں ترنگا لہرایا :رویندر رینا

Next Post

سری نگر جموں شاہراہ پر حادثہ، ڈرائیور از جان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
تازہ تریں

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-13
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
تازہ تریں

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

2025-05-13
آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
تازہ تریں

آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

2025-05-13
۴۰ گھنٹہ طویل بارہمولہ معرکہ تین جنگجوؤں کی ہلاکت پر منتج
تازہ تریں

شوپیاں جنگلات میں تین لشکر طیبہ دہشت گرد ہلاک

2025-05-13
کولگام اور پلوامہ میں فورسز اور جنگجوؤں میں جھڑپیں‘۲ مقامی جنگجوہلاک
تازہ تریں

شوپیاں میں فورسز اور دہشت گردوں میں مسلح جھڑپ جاری

2025-05-13
تازہ تریں

اوڑی کے لوگ ایک بار پھر بنکروں کی تعمیر کی مانگ کر رہے ہیں

2025-05-13
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
تازہ تریں

پاکستان تنازع پر حکومت جائزہ کمیٹی قائم کرے: کانگریس

2025-05-13
آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

2025-05-12
Next Post
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک

سری نگر جموں شاہراہ پر حادثہ، ڈرائیور از جان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.