بدھ, ستمبر 2, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’بھارت جوڑو یاترا کا انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ‘

ریاستی درجے کی بحالی‘ جمہوری عمل کی بحالی ترجیحات:رمیش

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-29
in اہم ترین
A A
ڈی اے پی کے مزید رہنما ¶ں کی کانگریس میں واپسی: جے رام رمیش
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل

دہشت گرد نیٹ ورکس پر مسلسل دباؤ برقرار رکھنے پر زور

سرینگر//
سینئر کانگریس لیڈر‘ جے رام رمیش کا کہنا ہے کہ بھارت جوڑو یاترا کا انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ یاترا سیاسی جماعتوں کے درمیان گٹھ جوڑ کے متعلق بھی نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جموںکشمیر میں ریاستی درجے کی بحالی اور جمہوری عمل کی بحالی فی الوقت ترجیحات ہیں۔
رمیش نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں کانگریس ہیڈ کوارٹر پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
کانگریسی ترجمان نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کو انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ اس کا سیاسی جماعتوں کے درمیان گٹھ جوڑ کرنے سے کوئی واسطہ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سال۲۰۲۴کے انتخابات کیلئے ایک پلیٹ فارم بنانے کے متعلق بھی نہیں ہے ۔
رمیش نے کہا کہ جموںکشمیر میں سیاسی عمل کی بحالی اور ریاستی درجے کی بحالی فی الوقت ترجیحات میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ کنیا کماری سے شروع ہونے والی اس یاترا نے۱۱۶دنوں میں۴ہزار۸۰کلو میٹر کلو میٹرطے کئے ۔
کانگریسی ترجمان کا کہنا تھا’’یہ یاترا کل۱۳۶ دنوں پر محیط تھی جن میں نو دن دلی میں ٹھہراؤ تھا‘‘۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ روز ۲۲سے۲۳کلو میٹر طے کئے جاتے تھے اور یہ یاترا ملک کے۷۵ضلعوں سے گذری۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں یہ یاترا کل دس ضلعوں سے گذری جن میں پانچ ضلعے جموں کے اور پانچ ضلع کشمیر کے ہیں۔
اس موقعہ پر جموں و کشمیر پردیش کانگریس کے صدر وقار رسول نے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اور دوسرے لوگوں جنہوں نے یاترا میں شرکت کی‘ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکلات کے باوجود لوگوں خاص کر نوجوانوں کی بڑی تعداد نے اس یاترا میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر اور جموں وکشمیر میں بھی ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے راہول جی کا استقبال کیا۔
رسول کا کہنا تھا’’میں سمجھتا ہوں ایک یاترا کے دوران جتنا راہول جی کا استقبال کیا گیا شاید کسی دوسرے لیڈر کا اتنا استقبال کیا گیا ہوگا‘‘۔انہوں نے کہا کہ اس یاترا سے لوگوں کو ایک آواز ملی ہے اور لوگ اس آواز کے ساتھ جڑ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بے روزگاری اور مہنگائی کا طوفان ہے اور نفرت پر سیاست کرنے والوں کی دکانیں بند ہونے کا وقت آیا ہے ۔
سیکورٹی انتظامات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے انتظامات کل کے مقابلے میں بہتر تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پدم شری انعام یافتہ غلام محمد زز’:اسلاف کے پیشے کو ایمانداری سے کرنے سے اعزازت نصیب ہوجاتے ہیں‘

Next Post

بھارت جوڑو یاترا اونتی پورہ سے شروع‘ پرینکا گاندھی‘ محبوبہ مفتی کی شرکت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل
اہم ترین

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل

2026-09-02
’جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا دور ختم ہو چکا ہے ‘
اہم ترین

دہشت گرد نیٹ ورکس پر مسلسل دباؤ برقرار رکھنے پر زور

2026-09-02
’عوام نے سیاسی استحکام اور مستحکم حکومت کی اہمیت کو سمجھا ‘
اہم ترین

شہباز شریف بھی موجودگی میں وزیر اعظم مودی کا دہشت گردی پر سخت موقف

2026-09-02
جموں و کشمیر میں ہائر سیکنڈری تعلیم بحران کا شکار، شرحِ داخلہ ملک میں کم ترین سطحوں میں شامل
اہم ترین

جموں و کشمیر میں ہائر سیکنڈری تعلیم بحران کا شکار، شرحِ داخلہ ملک میں کم ترین سطحوں میں شامل

2026-09-02
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد
اہم ترین

 این سی کا جموں، سری نگر میں بی جے پی دفاتر کے گھیراؤ کا اعلان

2026-09-02
پانچ کشمیری گلیشیائی جھیلیں انتہائی زیادہ سیلابی خطرے کی حامل قرار
اہم ترین

جموں و کشمیر کے گلیشیئرز بھی خطرے کی زد میں‘ ۲۷ گلیشیائی جھیلوں کوخطرہ

2026-09-02
اہم ترین

ایس ایس بی کی۲۸۶۳؍اسامیوں  کیلئے آن لائن درخواستیں طلب

2026-09-02
بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی
اہم ترین

بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی

2026-09-02
Next Post
کشمیر:بھارت جوڑو یاترا اونتی پورہ سے شروع، پرینکا گاندھی‘ محبوبہ مفتی نے کی شرکت

بھارت جوڑو یاترا اونتی پورہ سے شروع‘ پرینکا گاندھی‘ محبوبہ مفتی کی شرکت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.