ہفتہ, مارچ 25, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پدم شری انعام یافتہ غلام محمد زز’:اسلاف کے پیشے کو ایمانداری سے کرنے سے اعزازت نصیب ہوجاتے ہیں‘

پنڈت شیو کمار نے سنتور کو ایک نئی جہت دی اور اس کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچادیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-29
in اہم ترین
A A
پدم شری انعام یافتہ غلام محمد زز’:اسلاف کے پیشے کو ایمانداری سے کرنے سے اعزازت نصیب ہوجاتے ہیں‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ٹنگڈار میں ایل او سی پردراندازی کی کوشش ‘ ایک درانداز ہلاک

راہل گاندھی نا اہل قرار:دو سال قید کی سزا ملنے پر کانگریسی لیڈر کی لوک سبھا رکنیت منسوخ

سرینگر//
سرینگر کے زینہ کدل سے تعلق رکھنے والے پدم شری انعام یافتہ سنتور ساز غلام محمد زز کا ماننا ہے کہ اپنے اسلاف کے پیشے کو ایمانداری سے جاری رکھنے سے اعزازت و انعامات نصیب ہوجاتے ہیں۔
بتادیں کہ وادی کے مشہور سنتور ساز غلام محمد زز کو امسال یوم جمہوریہ کے موقعے پر پدم شری اعزاز سے سر فراز کیا گیا۔
بزرگ فنکار وادی میں سنتور بنانے کے استاد مانے جاتے ہیں انہوں نے یہ فن اپنے اسلاف سے سیکھا ہے اور اسی کو اپنا ذریعہ معاش بنایا ہے ۔انہوں نے یو این آئی کے ساتھ اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ اپنے اسلاف کے پیشے کو ایمانداری سے جاری رکھنے سے بڑے اعزازات اور انعامات نصیب ہوتے ہیں۔
زز کا کہنا تھا’’ہم سنتور‘ رباب وغیرہ جیسے آلات بناتے ہیں ہمارے اسلاف کو اللہ نے پہلے ہی اعزاز سے نوازا تھا جس کی وجہ سے وہ مشہور تھے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ میں بھی ایماندرای سے کام کرتا ہوں یہی وجہ ہے مجھے بھی اعزاز نصیب ہوا۔
پدم شری انعام یافتہ نے کہا کہ دو بڑے فنکاروں شیو کمار شرما اور بھجن سوپوری نے سنتور کو ملک بھر میں متعارف کیا۔
بزرگ فنکار نے کہا’’ان کے علاوہ بھی سنتور بجانے والے ہیں لیکن شیو کمار اور بھجن سوپوری زیادہ مشہور ہوئے ، شیو کمار نے زیادہ شہرت حاصل کی کیونکہ اس نے اپنی پوری زندگی اسی فن کے عرج کیلئے صرف کی‘‘۔
زز کا کہنا تھا’’شیو کمار نے اس کو ایک نئی جہت دی اور اس کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا‘‘۔انہوں نے کہا کہ ان دونوں فنکاروں کا انتقال ہوا ہے جو ہمارے لئے بدقسمتی کی بات ہے ۔
پدم شری انعام یافتہ نے کہا’’شیو کمار کی وساطت سے ہمارا سنتور بالی ووڈ تک پہنچا اور آج نہ صرف سنتور بلکہ رباب وغیرہ بھی وہاں پہنچ گیا ہے جس کو وہاں بجایا جاتا ہے ‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیری رباب بجانے والوں کا طریقہ باقی حصوں رباب بجانے والوں سے مختلف ہے ۔
بزرگ فنکار نے کہا کہ موسیقی کے آلات بنانا ہمارا خاندانی پیشہ ہے اور میں نے بھی اسی کو اختیار کرکے اپنے اہل و عیال کو بھی پالا اور اس خاندانی وراثت کو زندہ بھی رکھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے اس پیشے کو اختیار کرکے اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کیا۔
زز کا کہنا تھا کہ پدم شری جیسا اعلیٰ اعزاز ملنے پر مجھے از حد خوشی بھی ہوئی اور حوصلہ افزائی بھی ہوئی۔سنتور ساز نے کہا کہ ہم جو موسیقی کے آلات بناتے ہیں ان کو آج کے سنگیت میں استعمال کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں ایک اکیڈیمی بھی قائم کی گئی تھی جہاں لڑکوں کو سنتور بجانا سکھایا جاتا تھا لیکن بعد میں اس کا کیا ہوا مجھے معلوم نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ ان آلات کو زندہ رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ ہمارے نوجوان ان کو بجانا سیکھیں۔
پدم شری انعام یافتہ نے کہا کہ اس سے نوجوانوں کو روزگار بھی ملے گا اور اور یہ فن بھی زندہ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اس فن سے وابستہ فنکاروں کا صاف و پاک ہونا لازمی ہے ۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہمہامہ بڈگام میں گاڑی کی ٹکر سے سکوٹی سوار از جان

Next Post

’بھارت جوڑو یاترا کا انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وفاقی وزیر داخلہ کا دورہ:راجوری میں ہائی الرٹ جاری
اہم ترین

ٹنگڈار میں ایل او سی پردراندازی کی کوشش ‘ ایک درانداز ہلاک

2023-03-25
مجھے بتایا گیا تھا کہ کشمیر میں مجھ پر گرینیڈ پھینکا جائے گا :راہل
اہم ترین

راہل گاندھی نا اہل قرار:دو سال قید کی سزا ملنے پر کانگریسی لیڈر کی لوک سبھا رکنیت منسوخ

2023-03-25
پولیس جعلی میڈیا گروپوں کی نشاندہی کرے‘ ڈی سی رام بن
اہم ترین

سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا پرحکومتی پالیسیوں پر بحث یا تنقید نہ کرنے کی تنبیہ

2023-03-25
اودھم پور سڑک حادثے میںتین مسافر از جان
اہم ترین

گاندربل سڑک حادثے میں نوجوان ہلاک‘ تین دیگر زخمی

2023-03-25
جمعتہ الوداع کے عظیم الشان اجتماعات
اہم ترین

رمضان المبارک کے پہلے جمعے پر بڑے اجتماعات

2023-03-25
اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف فباری‘بارشوں کا امکان
اہم ترین

سرینگر اور قصبہ جات میں ہلکی بارشوں سے موسم سرد

2023-03-25
مودی کا دورہ:نچلی سطح کی جمہوریت کی نمائش
اہم ترین

مودی نے ہم وطنوں کو رمضان کی مبارکباد دی

2023-03-25
جموں کشمیر میں کینسر ہسپتال کا قیام بورڈ کی ترجیحات میں شامل:اندرابی
اہم ترین

’انشا اللہ ہم بھی اپنی رویت ہلال کمیٹی بنائیں گے‘

2023-03-24
Next Post
ڈی اے پی کے مزید رہنما ¶ں کی کانگریس میں واپسی: جے رام رمیش

’بھارت جوڑو یاترا کا انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.