بدھ, ستمبر 2, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بھارت جوڑو یاترا اونتی پورہ سے شروع‘ پرینکا گاندھی‘ محبوبہ مفتی کی شرکت

کیا راہل ان لوگوں کے شانہ بشانہ چلنے پر معافی مانگیں گے جو دو جھنڈوں کی حمایت کرتے ہیں:بھاجپا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-29
in اہم ترین
A A
کشمیر:بھارت جوڑو یاترا اونتی پورہ سے شروع، پرینکا گاندھی‘ محبوبہ مفتی نے کی شرکت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل

دہشت گرد نیٹ ورکس پر مسلسل دباؤ برقرار رکھنے پر زور

سرینگر//
کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا سخت سیکورٹی بندو بست کے بیچ ہفتے کی صبح جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ سے دوبارہ شروع ہوئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ یاترا کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
اونتی پورہ کے چرسو گاؤں سے شروع ہونے والی یاترا میں پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور ان کی صاحبزادی التجا مفتی نے شرکت کی۔
کانگریس جنرل سکریٹری اور راہل گاندھی کی بہن پرینکا گاندھی بھی یاترا میں شامل ہونے والی ہے ۔
محبوبہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا’’راہل گاندھی کی یاترا کشمیر میں ایک تازہ ہوا کے جھونکے کی طرح آئی ہے ‘‘۔انہوں نے ٹویٹ میں کہا’’سال۲۰۱۹کے بعد پہلی بار کشمیری لوگ اتنی بڑی تعداد میں اپنے گھروں سے باہر آئے ہیں، ان (راہل گاندھی) کے ساتھ چلنا ایک بڑا تجربہ تھا‘‘۔
لیتہ پورہ پہنچ کر یاترا مختصر وقفے کیلئے رک گئی اور وہاں راہل گاندھی نے۱۴فروری۲۰۱۹کو ہونے والے ایک خود کش حملے میں جان بحق ہونے والے سی آر پی ایف اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ادھر بی جے پی محبوبہ مفتی کو یاترا میں شامل ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔
بی جے پی جموںکشمیر یونٹ کے ترجمان‘ الطاف ٹھاکر نے اپنے ایک بیان میں سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا راہل گاندھی ان لوگوں کے شابہ بشانہ چلنے پر معافی مانگیں گے جو جموں وکشمیر میں دو جھنڈوں اور دو قوانین کی حمایت کرتے ہیں یا وہ خود بھی اس کی حمایت کرتے ہیں۔
ٹھاکر نے کہا کہ امید ہے کہ راہل گاندھی۳۰ جنوری کو لالچوک میں ان افراد کے ساتھ ہاتھ ملانے پر معافی مانگیں گے جو جموں وکشمیر کے بھارت کے ساتھ انضمام کے مخالف ہیں۔
بتادیں کہ راہل گاندھی نے جمعے کے روز کشمیر پہنچنے کے بعد یاترا کے لئے سیکورٹی انتظامات کمزور ہونے کا الزام لگایا تھا تاہم جموں وکشمیر پولیس نے اس الزام کو رد کیا تھا۔
کنیا کماری سے ۷ستمبر کو شروع ہونے والی یہ یاترا ہفتے کو پانپور میں برلا اوپن مائنڈس اسکول میں قیام کے بعد سری نگر کے مضافاتی علاقہ پانتھہ چوک پر اختتام پذیر ہوگی۔پانتھہ چوک میں رات کے قیام کے بعد اتوار کو یاترا دوبارہ شروع ہو کر نہرو پارک پہنچے گی۔
پیر کو راہل گاندھی سری نگر میں مولانا آزاد روڈ پر واقع پارٹی ہیڈ کوارٹر پر قومی پرچم لہرائیں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’بھارت جوڑو یاترا کا انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ‘

Next Post

شوپیاں:حسیب درابو کے زیرقبضہ۱۵کنال سرکاری اراضی کو چھڑایا گیا:حکام

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل
اہم ترین

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل

2026-09-02
’جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا دور ختم ہو چکا ہے ‘
اہم ترین

دہشت گرد نیٹ ورکس پر مسلسل دباؤ برقرار رکھنے پر زور

2026-09-02
’عوام نے سیاسی استحکام اور مستحکم حکومت کی اہمیت کو سمجھا ‘
اہم ترین

شہباز شریف بھی موجودگی میں وزیر اعظم مودی کا دہشت گردی پر سخت موقف

2026-09-02
جموں و کشمیر میں ہائر سیکنڈری تعلیم بحران کا شکار، شرحِ داخلہ ملک میں کم ترین سطحوں میں شامل
اہم ترین

جموں و کشمیر میں ہائر سیکنڈری تعلیم بحران کا شکار، شرحِ داخلہ ملک میں کم ترین سطحوں میں شامل

2026-09-02
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد
اہم ترین

 این سی کا جموں، سری نگر میں بی جے پی دفاتر کے گھیراؤ کا اعلان

2026-09-02
پانچ کشمیری گلیشیائی جھیلیں انتہائی زیادہ سیلابی خطرے کی حامل قرار
اہم ترین

جموں و کشمیر کے گلیشیئرز بھی خطرے کی زد میں‘ ۲۷ گلیشیائی جھیلوں کوخطرہ

2026-09-02
اہم ترین

ایس ایس بی کی۲۸۶۳؍اسامیوں  کیلئے آن لائن درخواستیں طلب

2026-09-02
بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی
اہم ترین

بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی

2026-09-02
Next Post

شوپیاں:حسیب درابو کے زیرقبضہ۱۵کنال سرکاری اراضی کو چھڑایا گیا:حکام

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.