ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

آئی اے ایف کے سربراہ نے راج ناتھ کو لڑاکا طیارے کے حادثے کے بارے میں آگاہ کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-29
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

نئی دہلی//فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو فضائیہ کے دو لڑاکا طیاروں کے حادثے سے متعلق پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیر دفاع نے تباہ ہونے والے طیارے کو اڑانے والے پائلٹس کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیر دفاع اس ساری پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب فضائیہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے صبح گوالیار کے قریب حادثے کا شکار ہوئے ۔ طیارہ معمول کے تربیتی مشن پر تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ دونوں طیاروں میں تین پائلٹ سوار تھے اور ایک پائلٹ ہلاک ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سخوئی طیارے کو اڑانے والے دونوں پائلٹ محفوظ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے ۔
دوسرا گر کر تباہ ہونے والا طیارہ میراج بتایا جاتا ہے ۔
دریں اثنا، فوج نے وضاحت کی ہے کہ اس کا کوئی بھی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ نہیں ہوا ہے اور اس بارے میں میڈیا میں آنے والی خبریں درست نہیں ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے آج صبح مدھیہ پردیش کے گوالیار ایئربیس سے مشق کے لیے ٹیک آف کرنے کے بعد گر کر تباہ ہو گئے ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق میراج سیریز کا ایک طیارہ مورینا ضلع کے پہاڑ گڑھ علاقے کے ویران علاقے میں گرا، جب کہ سخوئی سیریز کا طیارہ مورینا سے ملحقہ راجستھان کے علاقے بھرت پور کی سرحد میں گرا۔ ہوائی جہاز کا ملبہ مورینا ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 90 کلومیٹر دور پہاڑ گڑھ کے علاقے مان پور میں پھیل گیا۔ فضائیہ کی ٹیم کے علاوہ پولیس کی ایک ٹیم بھی جائے واقع پر پہنچ گئی ہے اور ملبے کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے تاکہ کوئی اس کے قریب نہ جا سکے ۔
بتایا جاتا ہے کہ سکھوئی اور میراج طیاروں نے گوالیار ایئربیس سے صبح 9 بجے سے 10 بجے کے درمیان مشق کے لیے اڑان بھری۔ تھوڑی دیر بعد طیارے کے گر کر تباہ ہونے کی اطلاع ملی۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ طیارے آسمان میں ٹکرا گئے یا نہیں۔ کیونکہ دونوں طیاروں کا ملبہ کم از کم ایک سو کلومیٹر کے فاصلے سے ملا ہے ۔
مورینا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ آشوتوش باگری نے بتایا کہ ضلع میں طیارہ حادثے کی اطلاع کے بعد پولیس فورس کو فوری طور پر متحرک کردیا گیا اور پولیس ٹیم جائے واقع پر پہنچ گئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان ’کرو یا مرو‘ مقابلے میں جیتنے کے ارادے سے اترے گا

Next Post

دہلی میں صدر بازار دھماکہ کیس کا ایک ملزم اتر پردیش سے گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد

دہلی میں صدر بازار دھماکہ کیس کا ایک ملزم اتر پردیش سے گرفتار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.