جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندوستان ’کرو یا مرو‘ مقابلے میں جیتنے کے ارادے سے اترے گا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-29
in کھیل
A A
سال 2022 کے ٹیسٹ میچوں میں وراٹ اور راہل بری طرح ناکام ، رشبھ پنت بہترین بلے باز
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

لکھنؤ//نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی 20 میچ ہارنے کے بعد ہاردک پانڈیا کی قیادت میں نوجوان ہندوستانی کرکٹ ٹیم سیریز میں واپسی کے ارادے کے ساتھ اتوار کو اکانا میدان میں اترے گی۔
تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ہارنے کے بعد کل کا میچ ویسے بھی ہندوستانی ٹیم کے لیے ‘کرو یا مرو’ والاہوگا۔ میچ کو اپنے حق میں کرنے کے لیے نوجوانوں سے بھری ہندوستانی ٹیم کوجوش کے ساتھ ماضی کی غلطیوں کو دہرانے سے گریز کرنا ہوگا جبکہ کپتان ہاردک پانڈیا بھی تجربات کے زیادہ استعمال سے پرہیز کریں گے۔ رانچی کے میچ میں سات باؤلرز کے استعمال کے باوجود توقع سے زیادہ رنز خرچ کیے گئے جب کہ بیٹنگ میں ٹاپ آرڈر کی ناکامی نے ٹیم کو مزید مشکلات میں ڈال دیا۔ نتیجتاً ہندوستان اپنے گھریلومیدان میں ہارنے پر مجبور ہوا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں شاندار یارکر سے بلے بازوں کو پریشان کرنے والے ارشدیپ کی کارکردگی اپنی سرزمین پر اب تک توقع کے مطابق نہیں رہی ہے۔ کل کے میچ میں موقع ملنے پر انہیں وائیڈ بال پر لگام لگانی ہوگی وہیں طوفانی گیندباز عمران ملک اور شیوم ماوی کو لائن لینتھ کو کنٹرول کرکے کیوی بلے بازوں کے لیے مشکلات پیدا کرنا ہوں گی۔ رانچی میں اسپنروں کے لئے مددگار رہی پچ پر واشنگٹن سندر اور کلدیپ یادو کی کارکردگی عمدہ رہی۔ سندر نے نیوزی لینڈ کے دو اہم وکٹ حاصل کرنے کے بعد شاندار نصف سنچری اسکور کی لیکن وہ ٹیم کی شکست کو روکنے میں ناکام رہے۔
اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے پیش نظر ہندوستانی ٹیم میں تجربات کا سلسلہ جاری ہے۔ تجربہ کار کوچ راہل دراوڈ کی قیادت میں پرجوش کھلاڑیوں نے خود کو ثابت بھی کیا ہے، لیکن ٹاپ آرڈر کی ناکامی رانچی میں شکست کی ایک بڑی وجہ بن کر سامنے آئی ہے۔ اب سیریز کے فیصلہ کن میچ میں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کپتان پانڈیا اور کوچ دراوڈ ٹاپ آرڈر میں تبدیلی کرتے ہیں یا پھرآخری پلیئنگ الیون پر ہی بھروسہ کریں گے۔ ان فارم پرتھوی شا کے مستقبل کا فیصلہ بھی کل کے میچ میں ہو سکتا ہے۔
ٹی 20 میچ کے لحاظ سے اکانا گراؤنڈ اب تک ہندوستان کے لیے خوش قسمت رہا ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے یہاں دو ٹی 20 میچ کھیلے ہیں جہاں اس نے ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کو شکست دی ہے۔ یہاں ہفتہ کو ہونے والی بارش کے بعد ہفتہ کی چمکیلی دھوپ زمین پر پھیلی ہوئی نمی کو جذب کرنے کا کام کرے گی۔ تقریباً 40 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے اکانا کے خوبصورت میدان میں ہونے والے میچ کے تقریباً تمام ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں۔ نوابوں کا شہر کرکٹ کے خمارمیں ڈوبا ہوا ہے۔ پانڈیا کی ٹیم لکھنؤ کو جیت کا تحفہ دے کر سیریز کو زندہ رکھنا چاہے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آپ نے اپنے کیریئر میں جو کچھ حاصل کیا مجھے اس پر فخر ہے، شعیب ملک

Next Post

آئی اے ایف کے سربراہ نے راج ناتھ کو لڑاکا طیارے کے حادثے کے بارے میں آگاہ کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
کھیل

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

2025-07-04
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

2025-07-04
ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کیا کلین سویپ
کھیل

ویسٹ انڈیز کے لیے بریتھویٹ100 ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے خصوصی کلب میں شامل ہوں گے

2025-07-04
ایشیا کپ سے پہلے سری لنکن ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا، اعلان کردہ ٹیم کے دو کھلاڑی انجریز کی وجہ سے ٹیم سے باہر
کھیل

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 77 رن سے ہرایا

2025-07-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
کھیل

سبھی سیاحتی مقامات کو کھول دیجئے صاحب!

2025-07-04
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ (کل) کھیلا جائے گا
کھیل

کیشومہاراج کی چوٹ کے بعد ویان ملڈر جنوبی افریقہ کے نئے کپتان

2025-07-03
رشبھ پنت پر سست اوور ریٹ کے لیے 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد
کھیل

رشبھ پنت ہیڈنگلے میں دو سنچریاں بنا کر رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچے

2025-07-03
آر سی بی نے ممبئی انڈینز کو 11 رنز سے شکست دی، دہلی کیپٹلس فائنل میں
کھیل

بنگلورو بھگدڑ: آر سی بی نے پیشگی اجازت کے بغیر اچانک بد نظمی پیدا کردی

2025-07-03
Next Post

آئی اے ایف کے سربراہ نے راج ناتھ کو لڑاکا طیارے کے حادثے کے بارے میں آگاہ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.