بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

چرار شریف کے نمکین کلچوں اور سوکھے ناش پاتی کی مانگ میں آج بھی کوئی کمی نہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-19
in مقامی خبریں
A A
چرار شریف کے نمکین کلچوں اور سوکھے ناش پاتی کی مانگ میں آج بھی کوئی کمی نہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

’ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ ایک محنت طلب کام ہے لیکن اس سے اچھی طرح روز گار حاصل کیا جا سکتا ہے‘
سرینگر//
وسطی ضلع بڈگام کا قصبہ چرار شریف شیخ العالم حضرت شیخ نور الدین ولی ؒ کے آستان عالیہ کی سر زمین ہونے کے باعث وادی بھر میں مشہور ہے وہیں اس علاقے کے نمکین کلچے بھی نہ صرف وہاں جانے والے زائرین کی خریداری کی اولین پسند ہوتے ہیں بلکہ یہ کلچے بھی اپنے مخصوص ذائقے کیلئے وادی کے ہر گھر کی پسند ہیں۔
چرار شریف کے شوکت احمد سودا گر نامی ایک کلچے بیچنے والے دکاندار نے یو این آئی کے ساتھ گفتگو میں بتایا کہ ہمارا خاندان اسی پیشے سے وابستہ ہے اور میں بھی گذشتہ قرب تیس برسوں سے اسی کام سے وابستہ ہوکر اپنی روزی روٹی کماتا ہوں۔
سودا نے کہا’’اس کلچے کی خاص بات یہ ہے کہ ایک ماہ سے دوماہ تک ٹھیک رہ سکتا ہے اس کا ذائقہ خراب نہیں ہوگا‘‘۔ان کا کہنا تھا ’’ میرے کارخانے میں دو کاریگر کام کرتے ہیں اور ہم اچھی طرح سے اپنا روزگار کما رہے ہیں‘‘۔
دکاندار نے کہا کہ جتنے بھی زائرین یہاں حضرت شیخ العالمؒ کی زیارت کیلئے آتے ہیں وہ اس کلچے کو ضرور خرید کر گھر لے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری دکان پر مختلف قیمتوں کے کلچے دستیاب ہیں جن کی قیمت پانچ رویے سے بیس روپے تک ہے ۔
شوکت احمد کا کہنا تھا’’ہم یومیہ دو سے تین ہزار روپے تک کلچے بیچتے ہیں اور اس کی مانگ میں روز بروز اضافہ ہی ہوتا ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ ایک محنت طلب کام ہے لیکن اس سے اچھی طرح روز گار حاصل کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا’’میں اس پیشے سے بہت ہی مطمئن ہوں میرے بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں‘‘۔
دکاندار کا کہنا تھا کہ نئی نسل اس کام کو کرنے کیلئے تیار نہیں ہے چہ جائیکہ یہ ایک اچھا کاروبار ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب اس میں سہولت بھی آئی ہے اس کام کو بھی مشینوں کے ذریعے انجام دیا جا سکتا ہے ۔
شوکت نے کہا کہ یہ ایک ایسا کام ہے جس سے عیال کثیر کو پالا جاسکتا ہے ۔
چرار شریف میں سوکھے ناشپاتی بھی بیچے جاتے ہیں اور وہ بھی کافی مشہور ہیں۔
غلام رسول نامی ایک شہری نے بتایا کہ ہم سوکھے ناشپاتی کے قاش بیچ کر اپنا روزگار کما رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان قاشوں کو سکھایا جاتا ہے اور بعد میں اس کو بازار میں بیچا جاتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ صاف سوکھے ناشپاتی کی ایک پاؤ کی قیمت ۸۰روپے ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راہل جموں کشمیر میں پیدل سفر کم کر سکتے ہیں :رمیش

Next Post

پاکستانی زائرین کا دستہ اجمیر عرس میں شرکت کرنے پہنچے گا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

2025-07-02
مقامی خبریں

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2025-07-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

بالتل میں جعلی یاترا کارڈ استعمال کرنے والا شخص کوگرفتار

2025-07-02
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
Next Post
پاکستانی زائرین کا دستہ اجمیر عرس میں شرکت کرنے پہنچے گا

پاکستانی زائرین کا دستہ اجمیر عرس میں شرکت کرنے پہنچے گا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.