جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سرکاری اراضی سے تجاوزات کو ہٹانے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

عدالت عظمی درخواست کی سماعت پر راضی ‘ تاریخ کا تعین چیف جسٹس خود کریں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-17
in مقامی خبریں
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

نئی دہلی//
جموں و کشمیر میں ۳۱ جنوری سے پہلے سرکاری اراضی سے تجاوزات کو ہٹانے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔
اس معاملے پر سپریم کورٹ سے جلد سماعت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
چیف جسٹس آف انڈیا ( سی جے آئی) ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وہ چیمبر میں غور کریں گے اور تاریخ طے کریں گے۔
درحقیقت جموں و کشمیر کے ڈپٹی کمشنروں کو۳۱ جنوری سے پہلے سرکاری زمین سے تجاوزات ہٹانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ۳۱ جنوری تک روشنی اور کاہچرائی سمیت سرکاری اراضی سے ۱۰۰ فیصد تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے۔
ایڈووکیٹ مظفر خان نے سپریم کورٹ میں اس معاملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کی جلد سماعت کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری انتظامیہ نے سبھی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ رواں ماہ کے آخر تک سرکاری اراضی بشمول روشنی ایکٹ کے تحت قبضہ میں لی گئی اراضی اور کاہچرائی سے ۱۰۰ فیصد تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنائیں۔
انتظامیہ نے ضلع ترقیاتی کمشنرز کو اس ضمن میں تعمیلی اور تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت جاری کی تھی اس کے بعد تمام سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں سمیت مقامی لوگوں نے اس کی مخالفت کی۔
قابل ذکر ہے کہ دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کے بعد مرکزی حکومت نے زمین کے متعلق قوانین تبدیل کیے ہیں اور غیر مقامی لوگوں کو بھی یہاں زمین خریدنے کے حقوق دیے۔ دفعہ۳۷۰ کی منسوخی کے بعد انتظامیہ نے سرکاری زمین اور روشنی لینڈ کی نشاندہی کرکے اس کو اپنی تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اراضی پر صنعت کاری، رہاشئی کالونیاں بنانے کے منصوبوں کے متعلق بات کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ سنہ ۲۰۰۱ میں‘جموں کشمیر حکومت نے ریاستی اراضی کی ملکیت غیر مجاز قابضین کو دینے کیلئے جموں کشمیر اسٹیٹ لینڈ ایکٹ‘۲۰۰۱ جسے روشنی ایکٹ کے نام سے جانا جاتا ہے، کے نام سے ایک قانون نافذ کیا تھا۔ تاہم، اکتوبر ۲۰۲۰ میں، جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے جسٹس گیتا متل اور راجیش بندل کی ڈویڑن بنچ نے اس ایکٹ کو غیر آئینی قرار دے دیا۔
اس کے تحت کیے گئے تمام اقدامات یا اس کے تحت کی گئی ترامیم کو بھی غیر آئینی اور کالعدم قرار دیا تھا۔بنچ نے سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) کو روشنی اراضی معاملے کی جانچ کا بھی حکم دیا تھا۔ جموں و کشمیر انتظامیہ نے روشنی اراضی معاملے کو جموں و کشمیر کی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا گھوٹالہ قرار دیا۔اس کے بعد انتظامیہ نے اس فیصلے پر محدود حد تک نظرثانی کیلئے ہائی کورٹ کا رخ کیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ جہاں اس فیصلے نے غیر آئینی روشنی ایکٹ کے نفاذ کو روک کر قانون کی حکمرانی کو بحال کیا، وہیں یہ خدشہ بھی ہے کہ اس فیصلے سے عام لوگوں کی بڑی تعداد کو غیر ارادی طور پر نقصان اٹھانا پڑے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈیجیٹل جموںکشمیر کا آغاز

Next Post

بھارت جوڑو یاترا ۱۹جنوری کو جموں کشمیر میں داخل ہو گی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
ڈی اے پی کے مزید رہنما ¶ں کی کانگریس میں واپسی: جے رام رمیش

بھارت جوڑو یاترا ۱۹جنوری کو جموں کشمیر میں داخل ہو گی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.