بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کاروبار

پانپور کے زعفران کاشتکار کا انڈور کاشتکاری کا کامیاب تجربہ

یہ محفوظ کاشتکاری ‘ موسمی صورتحال اثر انداز نہیں ہوتی :وانی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-13
in کاروبار, مقامی خبریں
A A
پانپور کے زعفران کاشتکار کا انڈور کاشتکاری کا کامیاب تجربہ

SRINAGAR, JAN 12 (UNI) Abdul Majid Wani: Conducted successful experiment of indoor saffron cultivation at Pampore in Kashmir. UNI PHOTO-SRN9

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

سرینگر//
کشمیر میں زعفران کی کاشتکاری کیلئے مشہور قصبہ پانپور سے تعلق رکھنے والے عبدالمجید وانی نامی کاشتکار نے ایک ایسا کامیاب تجربہ کیا ہے جس سے وہ لوگ بھی زعفران کی کاشتکاری کر سکتے ہیں جن کے پاس انتہائی کم اراضی ہے ۔
وانی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ کمرے میں زعفران کی کاشتکاری نہ صرف آنے والے وقت میں اس شعبے میں انقلاب برپا کرسکتی ہے بلکہ اس کی پیداوار بھی کافی معیاری ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شیر کشمیر زرعی یونیورسٹی کے سائنس دانوں کی رہنمائی اور مدد سے میں یہ تجربہ کرنے میں کامیاب ہوا۔
وانی‘ جو زعفران ایسو سی ایشن کشمیر کے چیئر مین بھی ہیں‘نے یو این آئی کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ میں گذشتہ تین برسوں سے اپنے یک منزلہ مکان کے ایک کمرے میں زعفران کی انڈور فارمنگ کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا’’میں نے اپنے مکان کے کمرے میں چند سو ٹرائے رکھ کر ان میں زعفران کے قریب پانچ کوئنٹل گانٹھ بوئے تھے اور امسال پیدا وار قریب چھ سو گرام ہوئی‘‘۔
کاشتکار کا کہنا تھا کہ معیار کے اعتبار سے بھی یہ زعفران باہر اراضی میں تیار کئے جانے والے زعفران سے بہتر ہے اور جس کے پاس اراضی نہیں ہے وہ بھی اس طریقے سے زعفران کاشتکاری کا اپنا شوق پورا کر سکتا ہے ۔
وانی نے کہا کہ زعفران کیلئے صرف پانپور کی مٹی مخصوص نہیں ہے بلکہ یہاں کہیں بھی زعفران فصل کی کاشت کی جا سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مکان کے اندر زعفران کی کاشتکاری محفوظ بھی ہے کیونکہ اس پر موسمی صورتحال اثر انداز نہیں ہوتی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ گرچہ یہ طریقہ کاشتکاری ابھی بھی تجربے کے مرحلوں سے ہی گذر رہا ہے تاہم اس کے انتہائی حوصلہ افزا نتائج بر آمد ہو رہے ہیں۔
کاشتکار کا کہنا ہے’’ پہلے میں نے کمرے میں زعفران کاشت کرنا نہ صرف آسان ہے بلکہ اس کی پیدا وار میں بھی ہر گذرتے برس کے ساتھ کافی اضافہ ہو رہا ہے‘‘ ۔انہوں نے کہا کہ میں پہلا کاشتکار ہوں جس سے نہ نیا تجربہ کیا تاہم بعد میں مزید کاشتکاروں نے یہ تجربہ اختیار کیا اور آج درجنوں کاشتکار ایسا کر رہے ہیں۔
وانی کا کہنا تھا کہ قصبہ پانپور میں قریب تیس ہزار کنبے زعفران فصل کی کاشت کاری سے جڑے ہوئے ہیں اور اس قصبے کا زعفران دنیا بھر میں اپنی بہترین کوالٹی اور ذائقے کیلئے مشہور ہے ۔
کاشتکارنے کہا کہ اس علاقے کی مٹی زعفران فصل کیلئے انتہائی زرخیز ہے اور اب آہستہ آہستہ مزید علاقے اس کے مالی فوائد کو ملحوظ رکھ کر اس فصل کی کاشتکاری کو اختیار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے بھی کئی علاقے کے کاشتکاروں کو کمرے میں زعفران کی کاشتکاری کرنے کیلئے ٹرائے فراہم کئے ہیں۔
وانی نے کہا کہ یہ فصل ڈھائی سے تین ماہ کے اندر تیار ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا’’دنیا سے کشمیر کے زعفران کی مانگ میں کافی اضافہ دیکھا جا رہا ہے چونکہ اب کشمیر کے زعفران کا ایک مخصوص جغرافیائی نشانی (جی آئی) ٹیگ لگا ہے ‘‘۔
ماہرین کے مطابق روایتی کاشتکاری ایک ہیکٹر اراضی میں لگ بھگ ڈیڑھ سے۲کلو زعفران پیدا ہوسکتی ہے جبکہ انڈور فارمنگ ایک ہیکٹر اراضی میں۸سے۱۰کلو زعفران پیدا کر سکتی ہے جو کہ تقریبا چار گنا زیادہ ہے ۔
ایگریکلچر عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وہ وادی میں زعفران کی پیدا وار بڑھانے کے لئے مختلف آپشنز آزما رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے تجربات کامیاب ثابت ہو رہے ہیں اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں کاشتکار اس سے جڑ رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہبلی میں نوجوان کی حفاظتی حصار توڑ کر مودی کو ہار پہنانے کی کوشش

Next Post

سرینگر میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات، خواتین کی جامہ تلاشیاں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
اہم ترین

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

2026-07-15
شدید سردی کے باعث معمول کی سرگرمیاں محدود لیکن قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں
قومی خبریں

حکومت نے پیاز کی قیمت خرید 250 روپے بڑھا کر 2,125 روپے فی کوئنٹل کی

2026-07-05
گلمرگ گنڈولا بچاؤ آپریشن مکمل
اہم ترین

سری نگر اور گلمرگ کے درمیان شام۵ بجے کے بعد سیاحتیگاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی

2026-07-01
پہلگام حملے کا’ ماسٹر مائنڈ ‘جھڑپ میں ہلاک
اہم ترین

آرمی چیف جنرل اُپیندر دویدی کی  لیہہ میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ سے ملاقات

2026-06-27
شمالی کمان کے سربراہ‘ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی کا راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ
اہم ترین

آرمی کور کمانڈر کا راجوری کا دورہ  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-06-25
امرناتھ یاترا: سی آر پی کی بالتل روٹ پر ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں تیار
اہم ترین

راجوری میں ’آپریشن شیروالی‘۳۱ ویں روز میں داخل

2026-06-23
Next Post

سرینگر میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات، خواتین کی جامہ تلاشیاں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.