جمعرات, فروری 9, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

زراعت کی ترقی کے منصوبے کے تحت ۲۹ پروجیکٹوں کی مؤثر عمل آوری کیلئے صلاحیت سازی پروگرام

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-07
in مقامی خبریں
A A
ہمارا مقصدکسانوں کی زندگی کو بہتربناناہے:سنہا

SRINAGAR, SEP 30 (UNI) Jammu and Kashmir Lt governor Manoj Sinha during the inauguration of workshop on Sericulture "Silk Samagra & beyond” in Srinagar on Friday.. UNI PHOTO-72U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دو اضلاع میں دو خواتین سمیت پانچ منشیات فروش گرفتار:پولیس

منتخب حکومت کاکوئی متبادل نہیں ہوتا ہے:الطاف بخاری

جموں//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج یہاںکنونشن سینٹر میں جامع زراعت کی ترقی کے منصوبے کے تحت ۲۹ پروجیکٹوں کی مؤثر عمل آوری کیلئے’ یوٹی سطح کے ٹریننگ اینڈ اورنٹیشن پروگرام ‘ کا اِفتتاح کیا۔
اگلے چار ماہ کیلئے صوبائی اور اَضلاع سطح پر کل۶۳۸ تربیتی شیڈول کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔
اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ چار ماہ طویل صلاحیت سازی مہم اِنسانی وسائل کی دستیابی کو یقینی بنائے گی اور جامع زرعی ترقیاتی منصوبے پر عمل درآمد کیلئے ضروری گرائونڈ سپورٹ فراہم کرے گی۔
سنہا نے کہا’’ نئے منصوبے سے زراعت اور اِس سے منسلک شعبے میں تیزی سے ترقی ہوگی‘ مقامی معیشت کو فروغ ملے گا اور موجودہ نظام میں پیداواری صلاحیت کو بہتر بنائے گا۔مجھے پورا یقین ہے ٹیکنالوجی اور اِختراعات اِن پُٹ لاگت میں زیادہ اِضافہ کئے بغیر پیداوار میں اِضافے کو جاری رکھنے کے قابل بنائیں گی‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا ’’یہ جموںوکشمیر کو مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کا موقعہ ہے اور زراعت اور اس سے منسلک شعبہ معیشت کی بنیاد ہوگا۔‘‘ اُنہوں نے کہا کہ اہم منصوبوں کا مقصد کاشت کاری کو بہتر اِن پُٹ ، توسیعی تعاون ، خطرے میں کمی اور منافع بخش قیمتوں اور مارکیٹ سپورٹ کو یقینی بنانے سے قابل عمل ، مستحکم اور دیرپا بنانا ہے۔
سنہا نے کہا کہ بنیادی سطح پر کسی بھی سکیم کا نفاذ چار بڑے عوامل میکانزم، وسائل‘ کوآرڈی نیشن اورایولیویشن پر منحصر ہوتا ہے اور یہ چار پہلو ہیں جو پالیسی کو ایکشن پروگرام میں تبدیل کرتے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ زرعی شعبے کے اِس اہم منصوبے پر عمل درآمد میں پانچواں عنصر ’حساسیت‘ بھی ضروری ہے۔کھیت کی اَپنی نوعیت ہوتی ہے ، اِس کی اَپنی زبان ہوتی ہے جسے کسان بخوبی سمجھتا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ تمام شراکت داروں کو کسانوں کی مدد کرنی چاہیے۔
سنہا نے اِس بات پر زور دیا کہ جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کسانوں کے مفادات کے تحفظ ، کھیتی اور ان سے گھروں میں خوشحالی لانے اورزائد اَز ۱۳لاکھ کسان کنبوں میں خود اعتمادی پیدا کرنے کیلئے پُر عزم کوششیں کر رہی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ نئے زرعی کاروباری اِدارے ، نوجوانوں کی شمولیت اور اُنہیں وسائل تک لامحدود رسائی فراہم کرنا ، زراعت اور اِس سے منسلک شعبوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا دیگر اہم شعبے ہیں جن پر ہم توجہ دے رہے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد چھوٹے او رپسماندہ کسانوں کیلئے ایک محفوظ ماحولیاتی نظام قائم کرنابھی ہے ۔
سنہا نے کہا کہ آب و ہوا سمارٹ زراعت کا تصور خوراک کی حفاظتی نظام کو ایک نئی شکل دے گا۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر میں دیہی کاروبار اور خدمات مرکز زرعی مارکیٹنگ کو فروغ دیں گے اور اِس بات کو یقینی بنائیں گے کہ فصلوں کے فوائد براہِ راست کسانوں تک پہنچیں۔ ضلعی اَفسران کو کسانوں اور زرعی پالیسیوں کے درمیان ایک ذریعہ کے طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ہر سطح پر بہتر تال میل ہونا چاہیے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ رُکاوٹوں او رچیلنجوں کو اِنفرادی قابلیت ،تنظیمی صلاحیتوں ، عزم ، معلوماتی آلات اور وسائل کے ذریعے آسانی سے دُور کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ اِس اِنتہائی ضروری اِصلاحات سے نوجوان نسل مستقبل میں کاشت کاری کو ایک قابل عمل کیریئر کے آپشن کے طورپر اَپنائے گی۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے سوئیل ٹیسٹنگ مینول پر ایک اشاعت بھی جاری کی۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چٹانیں کھسکنے سے سرینگرجموں شاہراہ بند

Next Post

کشمیری پنڈت ملازمین کا جموں میں بی جے پی دفتر کے باہر دھر نا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

دو اضلاع میں دو خواتین سمیت پانچ منشیات فروش گرفتار:پولیس

2023-02-09
’اسمبلی انتخابات ۳۷۰ کی بحالی کے کھوکھلے نعرے پر نہیں لڑا جاسکتا‘
مقامی خبریں

منتخب حکومت کاکوئی متبادل نہیں ہوتا ہے:الطاف بخاری

2023-02-09
کشمیر فائلز سے دو کمیونٹیز کے درمیان دوریاں مزید بڑھ جائیں گی/محبوبہ مفتی
مقامی خبریں

محبوبہ مفتی کی گرفتاری کے خلاف سری نگر میں احتجاج

2023-02-09
قاضی گنڈ اور پہلگام میں دو لاشیں برآمد
مقامی خبریں

کپوارہ میں غیر مقامی کنبے کے پانچ افراد کی دم گھٹنے سے موت

2023-02-09
ہمہامہ بڈگام میں سابق ڈپٹی کمشنر کے زیر قبضہ ایک کنال اراضی کو باز یاب کیا گیا : محکمہ مال
مقامی خبریں

وادی میں دو لاکھ سے زائد کنال سرکاری زمین غیر قانونی قبضہ سے خالی

2023-02-09
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
مقامی خبریں

مرکز کانئی حج پالیسی کا اعلان ‘پرانی پالیسی کے مقابلے کئی بڑی تبدیلیاں

2023-02-09
مودی کی لوک سبھا میں پلاسٹک کی بوتلوں سے تیار واسکٹ پہن کر شرکت
مقامی خبریں

مودی کی لوک سبھا میں پلاسٹک کی بوتلوں سے تیار واسکٹ پہن کر شرکت

2023-02-09
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

پلوامہ :بھتہ خور گرفتار، نقلی پستول، مسروقہ سامان بر آمد:پولیس

2023-02-08
Next Post
دہشت گرد گروپ نے ‘ہٹ لسٹ’ جاری کرنے سے کشمیری پنڈتوں میں خوف

کشمیری پنڈت ملازمین کا جموں میں بی جے پی دفتر کے باہر دھر نا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.