ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

پٹن اور بارہمولہ میںدو لڑکیوں کی خود کشی ‘ایک ہفتے میں پانچ خود کشیوں کے واقعات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-06
in مقامی خبریں
A A
وادی میں۲۰۲۱سے اب تک۳۶۵خود کشیوں کے واقعات‘۱۲۷ لوگ از جان ہو ئے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

سرینگر/
شمالی کشمیر کے ترکول بل پٹن میں۲۱سالہ دوشیزہ نے مبینہ طورخود کشی کرکے اپنا کام تمام کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پٹن کے ترکول بل علاقے میں جمعرات کے روز۲۱سالہ دوشیزہ نے اپنے ہی مکان کے اندر اپنے آپ کو لٹکا کر اپنی زندگی تمام کی۔
گھر والوں نے جب دوشیزہ کو اپنے کمرے میں لٹکتے دیکھا تو انہوں نے فوری طور پر اس کو سب ضلع ہسپتال منتقل کیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے دوشیزہ کو مردہ قرار دیا۔
دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
دریں اثنا شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ترکولہ بل علاقے میں ایک ۲۱سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر خود کشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ کے ترکولہ بل علاقے میں ایک۲۱سالہ لڑکی نے اپنے ہی گھر میں اپنے آپ کو پھانسی دے دی۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ لڑکی کو فوری طور پٹن ہسپتال پہنچایا گیا لیں وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ یہ اس ضلع میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اس نوعیت کا پیش آنے والا دوسرا واقعہ ہے ۔
بدھ کے روز سوپور کے حب ڈانگر پورہ علاقے میں ایک۲۷سالہ نوجوان نے مبینہ طور خود کشی کرکے اپنا کام تمام کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ پچھلے پانچ دنوں کے دوران دو لڑکیوں سمیت پانچ افراد نے اپنی زندگیو ں کا خاتمہ کیا جبکہ شمالی کشمیر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران یہ اپنی نوعیت کا دوسرا واقع ہے ۔
سال گزشتہ کے آخری دن شمالی کشمیر کے بارہ مولہ کی ایک لڑکی نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا کام تمام کر دیا‘ ابھی اسکی نعش دریا سے باز یا ب کرنے کاعمل جاری ہے تاہم سال نو کے پہلے ہی روز اسی طرح کی خودکشی کا اور ایک واقعہ ترال میں پیش آیا جہاں بارہویں جماعت میں زیر تعلیم طالب علم نے پھانسی پر لٹکا کر اپنی زندگی کا چراغ گل کیا۔
سرینگر میں گزشتہ روز ہی دریائے جہلم سے ایک شخص کی لاش برآمد کی گئی اور بتایا جارہا ہے کہ اُس نے بھی خود کشی کی ہے ۔
تین ہفتے قبل بارہمولہ میں دوشیزہ نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگائی اور اُس کی لاش ابھی تک برآمد نہیں ہو سکی جبکہ سوپور میں خود کشی کرنے والی دوشیزہ کی لاش کو باز یاب کرنے کی خاطر تلاشی آپریشن جاری ہے ۔
وادی میں کود کشیوں کے بڑھتے واقعات سے لوگوں میں تشویش پیدا ہو گئی ہے اور وہ اس سوال کررہے ہیںکہ آخر لوگ ‘بالخصوص نوجوان یہ انتہائی قدم کیوں اٹھا رہے ہیں ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راجوری:سابق وی ڈی سی ممبران میں جدید ہتھیار تقسیم

Next Post

چیئرمین سٹیزن کوآپریٹیو بینک ‘سابق میئر اور جنید میر کی ایل جی سے ملاقات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
اہم ترین

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

2026-07-15
پہلگام حملے کا’ ماسٹر مائنڈ ‘جھڑپ میں ہلاک
اہم ترین

آرمی چیف جنرل اُپیندر دویدی کی  لیہہ میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ سے ملاقات

2026-06-27
شمالی کمان کے سربراہ‘ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی کا راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ
اہم ترین

آرمی کور کمانڈر کا راجوری کا دورہ  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-06-25
امرناتھ یاترا: سی آر پی کی بالتل روٹ پر ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں تیار
اہم ترین

راجوری میں ’آپریشن شیروالی‘۳۱ ویں روز میں داخل

2026-06-23
پلوامہ میں جنگجوؤں نے غیر مقامی مزدور کو زخمی کر دیا
اہم ترین

راجوری کے جنگلات میں ’آپریشن شیروالی‘ ۲۹ویں روز میں داخل‘ تلاشی اور محاصرہ جاری

2026-06-21
بھارتی فوج نے زیرِ حراست   پاکستانی شہری اسد خان کو   پاکستان کے حوالے کر دیا
اہم ترین

بھارتی فوج نے زیرِ حراست  پاکستانی شہری اسد خان کو  پاکستان کے حوالے کر دیا

2026-06-20
کولگام ٹارگیٹ کلنگ :حملہ آوروں کو تلاش کرنے کیلئے جنگجو مخالف آپریشن
اہم ترین

پونچھ میںپاکستانی کرنسی اور مشتبہ موبائل نمبروں پر مشتمل پرچی برآمد

2026-06-19
Next Post
چیئرمین سٹیزن کوآپریٹیو بینک ‘سابق میئر اور جنید میر کی ایل جی سے ملاقات

چیئرمین سٹیزن کوآپریٹیو بینک ‘سابق میئر اور جنید میر کی ایل جی سے ملاقات

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.