جمعہ, اگست 28, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

امت شاہ کا جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال‘ ترقیاتی پروگراموں کا جائزہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-29
in اہم ترین
A A
امت شاہ کا جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال‘ ترقیاتی پروگراموں کا جائزہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری‘

پہلے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں نو زمروں کے فاتحین کے لیے نقد انعامات کا اعلان

نئی دہلی//
مرکزی وزیر داخلہ‘ امت شاہ نے بدھ کو جموں کشمیر‘ جہاں آج صبح پاکستان سے آئے ہوئے چار بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گرد مارے گئے‘ میں سیکورٹی کی صورتحال اور ترقی کے مسائل کا جائزہ لیا۔
سرکاری عہدیداروں کاکہنا ہے کہ پہلے سے طے شدہ میٹنگ میں، وزیر داخلہ نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سیکورٹی کی موجودہ صورتحال اور پاکستان کے حمایت یافتہ دہشت گردوں سے نمٹنے اور امن برقرار رکھنے کیلئے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ یو ٹی میں جاری ترقیاتی پروگراموں پر بھی میٹنگ میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، وزارت کے سینئر افسران‘ نیم فوجی دستوں‘ جموں و کشمیر انتظامیہ اور پولیس نے شرکت کی۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام پر مشتمل عنصر، جو عام آدمی کی بھلائی کو نقصان پہنچانے کیلئے دہشت گرد علیحدگی پسند مہم کو مدد، حوصلہ افزائی اور اسے برقرار رکھتا ہے، اسے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
حکام نے بتایا کہ حالیہ مہینوں میں جموں کشمیر میں تشدد کے اکا دُکا واقعات ہوئے ہیں جن میں معصوم شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں پر حملے اور سرحد پار سے دراندازی کی کوششیں شامل ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ چار بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گرد‘ جو بدھ کی صبح جموں میں ایک ’چانس انکاؤنٹر‘ میں مارے گئے، پاکستان سے آئے تھے۔
اس ماہ کے اوائل میں، ایسی اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ وادی میں کام کرنے والی کشمیری پنڈت برادری کے ارکان اس وقت خوف و ہراس کی حالت میں ہیں کیونکہ ایک دہشت گرد گروپ نے ان میں سے۵۶ ملازمین کی ’ہٹ لسٹ‘جاری کی۔
لشکر طیبہ کی شاخ‘دی ریزسٹنس فرنٹ (ٹی آر ایف) سے منسلک ایک بلاگ نے۵۶کشمیری پنڈت ملازمین کی فہرست شائع کی ہے جنہیں وزیر اعظم کے بحالی پیکیج (پی ایم آر پی) کے تحت بھرتی کیا گیا تھا‘ اور ان پر بڑھتے ہوئے حملوں کا انتباہ دیا گیا تھا۔
دہشت گردوں کے ذریعہ ٹارگٹ کلنگ کے بعد، وادی میں پی ایم آر پی کے تحت کام کرنے والے کئی کشمیری پنڈت جموں منتقل ہو گئے ہیں اور وہ۲۰۰ دنوں سے زیادہ عرصے سے احتجاج کر رہے ہیں اور ان کے بقیہ کو منتقل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
حکومت نے پارلیمنٹ کو مطلع کیا تھا کہ جموں و کشمیر میں۲۰۱۹ میں آرٹیکل ۳۷۰ کی منسوخی کے بعد سے جولائی۲۰۲۲ تک ۵کشمیری پنڈتوں اور۱۶ دیگر ہندوؤں اور سکھوں سمیت۱۱۸ شہری مارے گئے۔
کشمیری پنڈتوں کی ہلاکتوں نے کمیونٹی کے ارکان کی طرف سے احتجاج کو جنم دیا اور انہوں نے سیکورٹی بڑھانے اور سرکاری ملازمین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
مئی میں جموں کے کٹرہ کے قریب ان کی بس میں آگ لگنے سے چار ہندو یاتری ہلاک اور کم از کم ۲۰زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ آگ بھڑکانے کیلئے چپکنے والے بم کا استعمال کیا گیا ہے۔
آرٹیکل۳۷۰‘ جس نے جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دیا تھا‘۵؍اگست ۲۰۱۹ کو منسوخ کر دیا گیا تھا اور ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کر دیا گیا تھا۔
ایک الگ میٹنگ میں، وزیر داخلہ نے لداخ میں کئے جانے والے ترقیاتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تمام سیکولر جماعتیں بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کریں گی:وقار رسول

Next Post

سدھرا جھڑپ‘چار جنگجو ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

’معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری‘

2026-08-28
آئی ایف ایف جے کے کو عالمی سطح پر پذیرائی؛۵۰ممالک سے۸۷۵فلمیں موصول
اہم ترین

پہلے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں نو زمروں کے فاتحین کے لیے نقد انعامات کا اعلان

2026-08-28
موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ
اہم ترین

موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ

2026-08-28
پولیس میں بڑا پھیر بدل ‘۱۴ سینئر افسران کے تبادلے
اہم ترین

پولیس میں بڑا پھیر بدل ‘۱۴ سینئر افسران کے تبادلے

2026-08-28
آخری زندہ مقامی دہشت گرد جولائی تک زیادہ تر نظروں سے اوجھل رہا
اہم ترین

آخری زندہ مقامی دہشت گرد جولائی تک زیادہ تر نظروں سے اوجھل رہا

2026-08-28
نوگام سیکٹر میں پاکستان کی جنگ بندی خلاف ورزی
اہم ترین

جنوبی کشمیر میں فوجی کمانڈر کا سکیورٹی  صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

2026-08-28
’جعلی وٹس ایپ کالوں سے لوگ ہوشیار رہیں ‘احتیاطی تدابیر اختیار کریں‘
اہم ترین

جعلی بھرتی اور تصدیق کے نام پر سائبر فراڈ، پولیس کی ملازمت  کے خواہشمندوں کو خبردار

2026-08-28
پراپرٹی ٹیکس کے خلاف جموں جزوی طور پر بند
اہم ترین

کمسن لڑکی کے مبینہ زیادتی اور موت کے  خلاف کشتواڑ میں بند

2026-08-28
Next Post

سدھرا جھڑپ‘چار جنگجو ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.