ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سدھرا جھڑپ‘چار جنگجو ہلاک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-29
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

جموں //
جموں کے سدھرا علاقے میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم آرائی کے دوران چار عدم شناخت جنگجو مارے گئے جن کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں رینج مکیش سنگھ نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ۲۶جنوری کے پیش نظر جموں بھر میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔
سنگھ نے بتایا کہ بدھ کی صبح ہائی وے پر تعینات اہلکاروں نے ایک مشکوک ٹرک کو دیکھا جس کے بعد سلامتی عملے نے ٹرک کا پیچھا کیا۔انہوں نے بتایا سدھر ا کے مقام پر سیکورٹی فورسز نے ٹرک کو روک کر اُس میں سوار ڈرائیور کو نیچے اُتار ا تاہم ڈرائیور جائے موقع سے فرار ہوا ۔
اے ڈی جی پی نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے ٹرک کی تلاشی لینا چاہی تو اسی اثنا میں اُس میں موجود جنگجوؤں نے سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔انہوں نے کہاکہ سلامتی عملے نے بھی جوابی کارروائی شروع کی اور ایک گھنٹے تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہا جس دوران ملی ٹینٹوں نے بے تحاشہ گرینیڈس کا استعمال کیا۔
اس سے پہلے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں کے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں اس انکاؤنٹر کے متعلق ایک اپ ڈیٹ میں کہا گیا کہ جموں کے سدھرا علاقے میں چار جنگجو مارے گئے ۔
ٹویٹ کے مطابق ہلاک شدگان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا جس میں۷؍اے کے۴۷رائفلیں‘ایک ایم فور رائفل اور تین پستول شامل ہیں۔
ٹویٹ میں کہا گیا کہ ٹرک مالک کی شناخت ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے اور یہ ٹرک جموں سے سرینگر جا رہا تھا۔
قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ جموں صوبے کے سدھرا علاقے میں بدھ کی صبح ایک ٹرک کو مشکوک حالت میں دیکھا گیا جس دوران فورسز اہلکاروں نے ٹرک کو روک کرڈرائیور کو نیچے اُتارا تاہم ڈرائیورسیکورٹی فورسز کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے جوں ہی ٹرک کی تلاشی لینا چاہی تو اُس میں موجود ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی چنانچہ جوابی کارروائی شروع کی جس کے نتیجے میں طرفین میں ایک گھنٹے تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہنے کے بیچ ٹرک سے آگ کے شعلے بھڑک اُٹھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امت شاہ کا جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال‘ ترقیاتی پروگراموں کا جائزہ

Next Post

کپوارہ جیل میں ۷۵ سالہ قیدی کی موت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘
اہم ترین

ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘

2025-07-05
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
Next Post
پلوامہ کے لاپتہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش چوبیس روز بعد بر آمد

کپوارہ جیل میں ۷۵ سالہ قیدی کی موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.