سرینگر //
بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے منگل کے روز کہا کہ محبوبہ مفتی بھاجپا کی مقبولیت سے گھبرا رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت میں ہر کسی کو اپنی بات کہنے کا حق ہے ۔
ٹھاکران باتوں کا اظہار ٹھاکر نے سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں بھاجپا لوگوں کی پہلی پسند ہے اور یہ کہ ہر روز اس پارٹی کے ساتھ لوگ اپنی وابستگی جتا رہے ہیں۔
بی جے پی ترجمان نے کہاکہ محبوبہ مفتی کے بیانات سے یہ صاف ہوتا ہے کہ وہ بھاجپا کی مقبولیت سے گھبرا رہی ہیں۔اُن کے مطابق بی جے پی نے پچھلے آٹھ برسوں کے دوران ہر ایک سیاسی پارٹی کو کام کرنے کا موقع فراہم کیا اور کسی کو بھی نہیں روکا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کو لوگوں نے پوری طرح سے مسترد کیا یہی وجہ ہے کہ محبوبہ مفتی اب سخت بیانات دینے پر اُتر آئی ہیں۔
بھارت جوڑو یاترا کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں الطاف ٹھاکر نے کہاکہ جمہوریت میں ہر ایک پارٹی کو اپنی بات کہنے کا حق ہے ۔
اُن کے مطابق یہ بھارت جوڑو نہیں بلکہ خاندان جوڑو یاترا ہے ۔ٹھاکر نے مزید بتایا کہ کانگریس کو لوگوں نے پوری طرح سے مسترد کیا ہے ۔