انقرہ//
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ سرحد پار سے کسی بھی خطرے سے بچنے کے لئے اگلے سال شام کے ساتھ سرحد کی گھیرا بندی مضبوط کی جائے گی۔کابینہ کے اجلاس کے بعد ایک قومی خطاب میں، مسٹراردگان نے کہا، "ہم اپنے ملک کے لئے شام سے پیداہونے والے خطرے کو ختم کرنے کے لئے اپنی 30 کلومیٹر طویل سیکیورٹی لائن میں ہر سوراخ کو پر کرنے کی کوشش کریں گے۔ترکی نے ہمسایہ شام اورعراق میں کردوں پر اپنی سرزمین پر دہشت گردانہ حملوں کا الزام لگایا۔
اس نے پی کے کے اوروائی پی جی دہشت گرد گروپوں کو نشانہ بنانے کے لیے دونوں ممالک میں قدم جمالئے ہیں اورشمالی شام میں ایک نئی زمینی کارروائی پر غور کر رہا ہے۔
یواین آئی/اسپوتنک۔الف الف