جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

شدت کی سردی‘ گلمرگ اور پہلگام سرد ترین مقامات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-25
in اہم ترین
A A
منفی۴ء۳:سرینگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات

Kashmir- Icicles

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر//
وادی کشمیر میں گرچہ موسم خشک ہے تاہم سردیوں کا بادشاہ چلہ کلان اپنے طاقت کا بھر پور مظاہرہ کرکے جہاں لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے دوچار کر رہا ہے وہیں آبی ذخائر کو بھی منجمند کر رہا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ۴ء۳ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
سرینگر میں۲۲دسمبر کو رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام سرد ترین مقامات رہنے کے درجے پر فائز رہے ہیں۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۵ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جبکہ پہلگام میں بھی کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۴ء۱ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۶ء۲ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے۴ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کم ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۱۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۱۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
دریں اثنا وادی میں ہفتے کو بھی صبح سے ہی موسم خشک رہا اور ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی تاہم شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے کے نتیجے میں آبی ذخائر جزوی طور پر منجمند ہوگئے تھے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں۲۵دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔
محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں وادی میں۲۶سے۳۰دسمبر موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران بالائی علاقوں میں کہیں کہیں رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ۲۶؍اور۲۷دسمبر کو ہلکی برف باری اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے سے مغل روڈ، زوجیلا، کرناہ اور سادھنہ ٹاپ پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل متاثر ہوسکتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ تاہم وادی میں فی الوقت بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں ہے ۔
بتادیں کہ وادی میں چلہ کلان بر سر اقتدار ہے یہ چلہ ۲۱دسمبر سے۳۱جنوری تک تخت نشین رہ کراپنے زور کا مظاہرہ کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سکیولر سوچ رکھنے والوں کیلئے کانگریس کے دروازے کھلے ہیں:وانی

Next Post

مرکز کی آکسیجن کی فراہمی کے نظام کو مضبوط بنانے کی ہدایت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
مرکز نے طبی مائع آکسیجن کی فراہمی کے نظام کو مضبوط بنانے کو کہا

مرکز کی آکسیجن کی فراہمی کے نظام کو مضبوط بنانے کی ہدایت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.