نئی دہلی//
محکمہ انکم ٹیکس نے آج ان تمام پین کارڈ ہولڈروں سے جو چھوٹ کے زمرے میں نہیں آتے ہیں ان سے ۳۱مارچ۲۰۲۳تک اپنے پین کارڈ کو آدھار سے لنک کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد پین کارڈ غیر فعال ہو جائے گا۔
محکمہ نے یہاں کہا کہ انکم ٹیکس ایکٹ‘۱۹۶۱ کے مطابق، تمام پین کارڈہولڈرز کیلئے جو مستثنیٰ زمرے میں نہیں آتے ہیں‘۳۱مارچ۲۰۲۳سے پہلے اپنے پین کارڈکو آدھار سے جوڑنا لازمی ہے ۔ وہ پین کارڈجو آدھار سے منسلک نہیں ہیں وہ یکم اپریل ۲۰۲۳سے غیر فعال ہو جائیں گے ۔
محکمہ نے کہا کہ جو ضروری ہے وہ ضروری ہے ۔ دیر نہ کریں، آج ہی لنک کریں۔